تجارت کرنے کے ایک نئے اور شاندار موقع، سوشل ٹریڈنگ میں خوش آمدید! حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی حیثیت سے آپ 'حکمت عملیاں' تیار کرسکتے ہیں جن کی سرمایہ کار نقل کرتے ہیں؛ اس کا کمیشن حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو ان کی عام تجارت کی طرح دیا جاتا ہے۔
یہ آرٹیکل آپ کے لیے ہر اس پہلو کے لیے گائیڈ ہے جو آپ کو حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی حیثیت سے جاننے کی ضرورت ہے۔
- سوشل ٹریڈنگ کے بارے میں
- شروع کرنا
- سیٹ اپ کرنا اور اپنی پہلی حکمت عملی کے ساتھ تجارت کرنا
- اپنی حکمت عملی میں ڈیپازٹ کرنے اور رقم نکالنے کا طریقہ
- حکمت عملی کا تفصیل
- کمیشن کیسے کام کرتا ہے
- مزید معلومات کے لیے ہم اپنا مزید تفصیلی مضمون کمیشن کا حساب کیسے کیا جاتا ہے پڑھنے کی تجویز کرتے ہیں۔
سوشل ٹریڈنگ کے بارے میں
سوشل ٹریڈنگ ایک ایسی سروس ہے جس کے ذریعے سرمایہ کاران حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی تیار کردہ حکمت عملیاں نقل کرتے ہیں اور سب مل کر منافع کماتے ہیں۔
Exness Social Trading ایپ سرمایہ کاروں کے لیے نقل کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا اشتراک کرنے کا ایک پرکشش طریقہ پیش کرتی ہے اور اس میں بہت ساری خصوصیات ہیں۔ Exness کا کوئی بھی موجودہ کلائنٹ موجودہ اکاؤنٹس کے ساتھ ایپ کا استعمال شروع کر سکتا ہے اور سرمایہ کار اور حکمت عملی کا فراہم کنندہ بن سکتا ہے۔
شروع کرنا
Social Trading ایپ تجارت کرنے کی خاطر حکمت عملی کے فراہم کنندکان کیلئے لازمی نہیں ہے لیکن ایک تصدیق شدہ Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ درکار ہے۔ Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ استعمال کرنے والے حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو ایک حکمت عملی سیٹ کرنی ہوتی ہے تاکہ سرمایہ کاران ان کی تجارتوں کی نقل کر سکیں۔ اگر آپ کے پاس Exness اکاؤنٹ نہيں ہے تو سائن اپ کرنے کے طریقے نیچے فراہم کیے گئے ہیں۔
سائن اپ کرنا:
- Exness ہوم پیج ملاحظہ کریں اور نیا اکاؤنٹ کے تحت رجسٹریشن فیلڈز، بشمول اپنی رہائش کا ملک اور اپنا ای میل پتہ نیز اپنا سیٹ کیا ہوا پاس ورڈ پُر کریں۔
- آپ کو اپنا ذاتی علاقہ نظر آئے گا، وہاں بائیں طرف مرکزی مینو سے سوشل ٹریڈنگ کو منتخب کریں۔
- ابھی شامل ہوں پر کلک کریں اور پھر اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے ضروری اقدامات پر عمل کریں۔ (براہ کرم اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کیلئے تفصیلی رہنمائی کا لنک فالو کریں)۔
- اس کے بعد، آپ کو ایک نئی حکمت عملی بنانے کا صفحہ نظر آئے گا؛ حکمت عملی کا نام۔ اس کی تفصیل اور ایک پاس ورڈ درج کریں۔
- اب اکاؤنٹ کی قسم، کمیشن کی شرح اور لیوریج منتخب کریں، پھر جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- یہ صفحہ آپ کو تصویر سے متعلق شرائط کے مطابق تصویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت دے گا، تاہم آپ پروفائل تصویر شامل کرنے کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔
- مبارک ہو! ڈیپازٹ کرانے کے ایک نئے موقع کے ساتھ نئی حکمت عملی بنا دی گئی ہے۔
سیٹ اپ کرنا اور اپنی پہلی حکمت عملی کے ساتھ تجارت کرنا
رقم ڈیپازٹ کرنے اور نکلوانے کا طریقہ
رقم ڈیپازٹ کرنے کیلئے:
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں اور سوشل ٹریڈنگ کو منتخب کریں۔
- آپ کی حکمت عملیاں والے ٹیب میں اپنی حکمت عملی تلاش کریں اور کوگ آئیکن پر کلک کر کے اس کے اختیارات سامنے لائیں، پھر ڈیپازٹ کرائیں کو منتخب کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
رقم نکلوانے کیلئے:
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں اور سوشل ٹریڈنگ کو منتخب کریں۔
- اپنی حکمت عملی پر کوگ آئیکن پر کلک کریں اور رقم نکالیں کو منتخب کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
حکمت عملی کا تجزیہ
آئیں اس پر ایک گہری نگاہ ڈالتے ہیں کہ Social Trading ایپ میں حکمت عملی کس طرح پیش کی جاتی ہے تاکہ یہ بہتر طریقے سے سمجھ آ سکے کہ سرمایہ کار کو کیا نظر آ سکتا ہے۔
ہر حکمت عملی میں درج ذیل معلومات ہوتی ہیں:
- حکمت عملی کا عرفی نام۔
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا نام۔
- 10 میں سے خطرے کا اسکور۔
- نفع کی درجہ بندی۔
- فی الحال حکمت عملی نقل کرنے والے سرمایہ کاروں کی تعداد
- کمیشن کی شرح۔
- منتخب شدہ لیوریج۔
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے کیا سیٹ کیا جا سکتا ہے؟
حکمت عملی کا فراہم کنندہ شروع میں صرف حکمت عملی کے اکاؤنٹ کی قسم، کمیشن اورلیوریج کو سیٹ کر سکتا ہے۔ حکمت عملی بن جانے کے بعد کوگ آئیکن پر کلک کر کے اس کی ترتیبات کو سامنے لانے کیلئے حکمت عملی کا نام، تفصیل، کمیشن کی شرح اور کم از کم سرمایہ کاری کی رقم میں ذاتی علاقے سے ترمیم کی جا سکتی ہے۔
کمیشن کی شرح کی صورت میں، تبدیلی ہو جانے پر، صرف نئی سرمایہ کاریاں کمیشن کی شرح کی عکاسی کریں گی۔
اعداد و شمار حسب منشاء بنانے کے قابل گرافس کے ساتھ حکمت عملی کا ریٹرن، ایکوئٹی اور ڈرا ڈاؤن دکھاتے ہیں۔
- منافع کسی حکمت عملی کی گزشتہ کارکردگی دکھاتا ہے۔
- ایکوئٹی حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں دستیاب فنڈز کی کل رقم ہوتی ہے۔
- ڈرا ڈاؤن منتخب کیے گئے عرصے کے دوران حکمت عملی کی ایکوئٹی کے سب سے بڑے نقصان کا تعین کرتا ہے۔
یہ سارے اعداد وشمار آپ کی سہولت کے مطابق ترتیب دی گئی مدت کے مطابق مرتب کیے جا سکتے ہیں۔
نیوز فیڈ میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے فی الحال ان کی حکمت عملی نقل کرنے والے سرمایہ کاروں کیلئے کوئی بھی اپ ڈیٹ درج ہوتی ہے۔
آخر میں، آرڈرز تمام کھلے آرڈرز نیز حکمت عملی پر دیے گئے آرڈرز کی سرگزشت دکھاتے ہیں۔ فہرست میں کسی بھی آئٹم پر ٹیپ کرنے سے اس کی تفصیلات وسیع ہو کر نظر آئیں گی۔
کمیشن کیسے کام کرتا ہے
جب آپ کوئی حکمت عملی تیار کرتے ہیں تو آپ اس کمیشن کا درجہ طے کرسکتے ہیں جو حکمت عملی استعمال کرے گی۔ جب آپ کی حکمت عملی منافع بخش بننا شروع ہوجائے گی تو سرمایہ کار اپنی آمدنی کی ایک مخصوص شرح آپ کے اکاؤنٹ میں ادا کردیں گے۔ تاہم، سرمایہ کاروں سے کسی بھی نقصان کے لیے کوئی کمیشن نہیں لیا جائے گا اور اس کے بعد ہونے والے کسی بھی منافع سے کمیشن کا حصول نہیں ہوگا جب تک کہ یہ کمیشن نقصان کی رقم سے زیادہ نہ ہو جائے۔
کمیشن کا حساب ایک عام تجارتی مدت کے اختتام پر لگایا جاتا ہے اور اس کے حساب میں کئی پہلو مدنظر رکھے جاتے ہیں۔ یہ وہ ٹیکنیکل فارمولا ہے جو کمیشن کا حساب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے:
سرمایہ کاری_کمیشن (USD) = (ایکویٹی + جمع (ادا شدہ_کمیشن) - سرمایہ کاری کی رقم) * %cکمیشن - جمع(ادا شدہ_کمیشن)
- ایکویٹی - موجودہ سرمایہ کاری کی ایکویٹی۔
- جمع(ادا شدہ_کمیشن) - کسی مخصوص سرمایہ کاری کیلئے آج تک کُل ادا شدہ کمیشن.
- سرمایہ کاری_کی_رقم - سرمایہ کاری کا ابتدائی بیلنس
- %c کمیشن - حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے مقرر کردہ کمیشن کی شرح
فارمولے کے تمام نتائج کو راؤنڈ کیا گیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ہم اپنا مزید تفصیلی آرٹیکل کمیشن کا حساب کیسے کیا جاتا ہے پڑھنے کی تجویز کرتے ہیں۔
کمیشن سے متعلق تمام تفصیلات کا ٹریک رکھنے کیلئے، ہم نے کمیشن کی رپورٹ کو ایک ساتھ رکھا ہے جو آپ کے ذاتی علاقے میں مل سکتی ہے۔ یہ سرمایہ کاری کے مطابق دستیاب ہے اور تب آپ کو آسانی سے مل سکتی ہے جب آپ کو اس امر پر نگاہ ڈالنی ہو کہ کمیشن کے لحاظ سے آپ کی حکمت عملی کی کارکردگی کیسی ہے اور جب آپ کے آنے والے کمیشن کو ٹریک کرنا ہو۔
رپورٹ تک رسائی چند آسان مراحل میں کی جا سکتی ہے:
- اپنے ذاتی علاقہ میں > سوشل ٹریڈنگ والے ٹیب پر جائیں۔
- آپ جس حکمت عملی کیلئے رپورٹ دیکھنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔ کمیشن کی رپورٹ پر کلک کریں۔
مزید معلومات کے لیے ہم اپنا مزید تفصیلی مضمون کمیشن کا حساب کیسے کیا جاتا ہے پڑھنے کی تجویز کرتے ہیں۔
سرمایہ کاروں کی نقل کیے جانے کے لیے آپ اپنی حکمت عملیوں کو اور دلکش بنانے کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
کچھ تجاویز مندرجہ ذیل ہیں:
- آپ کی حکمت عملی کا نام واضح، دلچسپ اور ممکنہ سرمایہ کاروں کا اعتماد جیتنے کیلئے درست املاء کے ساتھ لکھا ہونا چاہیے۔
- اپنی حکمت عملی کی ترتیبات (لیوریج، کمیشن، کم از کم سرمایہ کاری کی رقم وغیرہ) پر اچھی طرح غور کریں؛ یہ چیزیں سرمایہ کاروں کیلئے جتنی بہتر ہوں گی، آپ کی حکمت عملی میں ان کے سرمایہ لگانے کا اتنا ہی زیادہ امکان ہوگا۔
- ایک پروفائل تصویر اپ لوڈ کریں جو نمایاں ہو نیز جتنی پروفیشنل ہو اتنا ہی بہتر ہے۔
- اپنی پروفائل میں ایک تعارف شامل کریں جو آپ کے بارے میں، فاریکس کی دنیا میں آپ کے سفر اور بالعموم آپ کی دلچسپیوں اور پسندیدہ مشغلوں کے بارے میں ایک مختصر تعارف فراہم کرے۔ یہ آپ کیلئے سرمایہ کاروں سے جڑنے کا ایک طریقہ ہے۔
- بمتعلق کا سیکشن آپ کیلئے سرمایہ کاروں کو یہ دکھانے کا ایک موقع ہے کہ آپ کے پاس جیتنے والی حکمت عملی ہے؛ اسے دانشمندی سے استعمال کریں۔ درج ذیل پر غور کریں:
اپنی حکمت عملی کے بمتعلق کی بنیاد اس چیز پر رکھیں جس پر آپ کی حکمت عملی کا فوکس ہے۔ مثال کے طور پر، کیا یہ دھاتوں پر مرکوز ہے؟ یا شاید آپ کو کسی خاص کرنسی کی علامت میں مہارت حاصل ہے۔
کیا آپ کا تجارتی طرز طویل مدتی ہے یا آپ دن کے حساب سے تجارت کو ترجیح دیتے ہیں؟ سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ بتائیں تاکہ وہ بہتر طور پر آگاہ ہوں اور نقل کرنے کے لئے زیادہ تیار ہوں۔
آپ اپنی حکمت عملی کی جتنی بہتر وضاحت کر سکیں گے گے، اتنا ہی زیادہ امکان ہے کہ آپ اپنے لیے موزوں سرمایہ کار تلاش کرپائيں۔
سوشل ٹریڈنگ شراکت دار لنک
آپ کا سوشل ٹریڈنگ شراکت دار لنک ان سرمایہ کاروں اور حکمت عملی کے فراہم کنندگان دونوں سے کمیشن بنانے کا ایک اور طریقہ ہے جو اس کا استعمال کرکے سائن اپ کرتے ہیں۔ اسے تلاش کرنے کے لیے، Social Trading ایپ کھولیں اور والیٹ ٹیب پر جائیں۔
جب آپ اس لنک کا کسی کے اشتراک کرتے ہیں تو آپ ان کے ابتدائی ڈیپازٹ کروانے کے بعد ان کی مکمل ہونے والی ہر تجارت پر کمیشن کمانا شروع کردیں گے۔ اس لنک کا دوسروں کے ساتھ سوشل نیٹ ورک پر آسانی سے اشتراک کیا جاسکتا ہے، لہذا اس کا اشتراک کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
مزید گہری نظر کے لیے، اپنے سوشل ٹریڈنگ کے شراکت دار لنک کے بارے میں یہاں مزید پڑھیں۔