ٹاپ مضامین دریافت کریں

عام سوالات

  • سوشل ٹریڈنگ کا کمیشن کیا ہے؟

    سوشل ٹریڈنگ کمیشن ایک فیس ہے جو کوئی سرمایہ کار حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو منافع بخشسرمایہ کاریوں کے عوض ادا کرتا ہے۔ سوشل ٹریڈنگ کے ساتھ، حکمت عملی کے فراہم کنندگان ایک کمیشن کی شرح پہلے سے طے کرتے ہیں اور سرمایہ کاران کو نقل کردہ حکمت عملیوں سے حاصل ہونے والا منافع اسی لحاظ سے ان کے ساتھ شیئر کرنا ہوتا ہے۔

    مثلاً:

    اگر کسی سرمایہ کار کو سرمایہ کاری پر USD 1 000 کا منافع ہوتا ہے اور کمیشن کی شرح ‎10% ہے تو اسے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو بطور کمیشن ادائیگی کرنے کیلئے USD 100 چارج کیے جائیں گے۔

    سوشل ٹریڈنگ کمیشن حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ذاتی علاقے میں اس مقصد سے خود بخود بننے والے Standard ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہو جاتا ہے۔ اسے سوشل ٹریڈنگ کمیشن اکاؤنٹ کہا جاتا ہے اور یہ فنڈز کریڈٹ ہو جانے کے بعد تجارت کرنے، نکلوانے یا دوسرے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

    حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی سیٹ کردہ کمیشن کی شرح کو بعد میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، کمیشن کی نئی شرح صرف نئی کھولی گئی سرمایہ کاریوں پر لاگو ہوگی؛ نئی سرمایہ کاریاں غیر متاثر رہیں گی۔

  • کیا میں ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ حکمت عملی کی نقل کر سکتا ہوں؟

    جی ہاں، آپ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ حکمت عملی کی نقل کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کے پاس والیٹ میں کافی رقم موجود ہو۔ تاہم، یہ علیحدہ سرمایہ کاری تصور کی جائے گی۔

    نقل کرنے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہاں ہمارا آرٹیکل پڑھیں۔

  • سوشل ٹریڈنگ کی حکمت عملی کیا ہے؟

    سوشل تجارتی حکمت عملی تجارت انجام دینے کے مقصد سے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ذاتی علاقے میں ان کا بنایا گیا ایک اکاؤنٹ ہے۔ سرمایہ کاران Social Trading ایپلیکیشن پر یہ حکمت عملیاں دیکھنے اور انہیں نقل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے پر، کسی مخصوص حکمت عملی اکاؤنٹ پر موجود تمام تجارتیں نقل کرنے کے جزو عام کے ذریعے کلائنٹ کی سرمایہ کاری پر نقل ہو جائیں گی۔

    حکمت عملی بنانے کیلئے دستیاب دو اکاؤنٹس Social Standard اور Social Pro ہیں جو MT4 پلیٹ فارمز پر تجارت کرنے کیلئے ہیں۔

    Social Standard: یہ حکمت عملی کا اکاؤنٹ (ایک واحد ٹرانزیکشن میں) کم سے کم USD 500 کے ابتدائی ڈیپازٹ کے ساتھ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ذاتی علاقے میں دستیاب Standard ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے مماثل ہے۔ آپ کچھ ٹاپ خصوصیات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

    Social Pro: یہ حکمت عملی کا اکاؤنٹ بھی کم سے کم USD 500 کے ابتدائی ڈیپازٹ کے ساتھ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے بنایا جا سکتا ہے، لیکن فعالیت کیلئے حکمت عملی کے اہل قرار پانے کی خاطر اس میں USD 2000 کی ایکوئٹی کی شرط ہے۔ یہ ذاتی علاقے میں دستیاب Pro ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے مماثل ہے۔ آپ کچھ ٹاپ خصوصیات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

    نوٹ: Social Trading اکاؤنٹس میں ڈیپازٹس دیگر موجودہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے اندرونی ٹرانسفر کی شکل میں بھی کیے جا سکتے ہیں۔

    حکمت عملی کا فراہم کنندہ اپنے ذاتی علاقے میں بیک وقت متعدد حکمت عملیاں بنا اور ان کا نظم کر سکتا ہے۔

    حکمت عملیوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، اس سیکشن میں درج تمام دیگر مضامین چیک کریں۔

  • کیا میں سوشل ٹریڈنگ میں اپنے موجودہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو حکمت عملی اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکتا ہوں؟

    Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو سوشل ٹریڈنگ حکمت عملی اکاؤنٹ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹ یا حکمت عملی کا اکاؤنٹ بن جانے کے بعد، اکاؤنٹ کی قسم مستقل طور پر سیٹ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ نے پہلے سے ایسا نہیں کیا ہے تو ہم نیا حکمت عملی کا اکاؤنٹ بنانے یا حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے طور پر سائن اپ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

    مزید کیلئے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا اکاؤنٹ کھولنے کے طریقے سے متعلق ویڈیو جائزے کیلئے درج ذیل لنک فالو کریں۔

  • حکمت عملی کا فراہم کنندہ کس کی تجارت کر سکتا ہے؟

    حکمت عملی کے فراہم کنندگان مختلف انسٹرومنٹس پر ٹریڈ کر سکتے ہیں بشمول:

    • فاریکس انسٹرومنٹس
    • کموڈیٹیز (دھاتیں)
    • کرپٹو کرنسیاں

    ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کو اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے علامات کے گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسا کہ MetaTrader 4 میں دیکھا جاتا ہے:

    اکاؤنٹ کی قسم علامت کا گروپ

    آآرڈر پر عمل درآمد دستیاب ہے

    Social Standard
    • فاریکس کرنسی، کریپٹو کرنسیز، اور کموڈٹیز (دھاتیں) مارکیٹ نفاذ کے ساتھ
    Social Pro
    • فاریکس کرنسی اور کموڈیٹیز (دھاتیں) فوری عمل درآمد کے ساتھ
    • مارکیٹ نفاذ کے ساتھ کرپٹوکرنسیاں

    ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے بارے میں جاننے لائق سبھی معلومات جاننے کیلئے لنک فالو کریں۔

  • میں اپنے Social Trading اکاؤنٹ سے اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤںٹ میں رقم کیسے نکلواؤں؟

    ایک سرمایہ کار کے طور پر، آپ صرف اپنے لیے دستیاب ادائیگی کے سسٹم پر ہی اپنے فنڈز نکلوا سکتے ہیں۔ تاہم، حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے طور پر، Social Trading اکاؤںٹ سے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر فنڈز منتقل کرنا ممکن ہے۔

    بس ان مراحل کو فالو کریں:

    1. اپنے Exness کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
    2. سوشل ٹریڈنگ کے ٹیب پر جائیں۔
    3. جس سوشل ٹریڈنگ حکمت عملی سے آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں اس پر موجود گیئر آئیکن کو کلک کریں اور رقم نکلوائیں کا انتخاب کریں۔
    4. فراہم کیا گیا اندرونی ٹرانسفر کا آپشن منتخب کریں۔
    5. 'اپنے اکاؤںٹ کے درمیان کا ٹیب کھول کر، درکار معلومات درج کریں:

                     a. منجانب: Social Trading اکاؤںٹ پہلے سے درج ہوتا ہے (لیکن اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے)۔

                     b. بنام: وہ Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ جس پر آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔

                     c. کُل (USD): USD میں وہ رقم جو آپ اپنے Social Trading اکاؤںٹ سے اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤںٹ                            میں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔

              معلومات کی توثیق کرنے کیلئے ٹرانسفر کریں پر کلک کریں۔

    1. ٹرانسفر کا عمل پورا کرنے کیلئے اسکرین پر موجود ہدایات فالو کریں۔

    یہ مراحل فالو کر کے، آپ اپنے Social Trading اکاؤںٹ سے اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤںٹ پر فنڈز ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔

    Exness کے ساتھ ٹرانزیکشنز کے بارے میں مزید جاننے کیلئے لنک فالو کریں۔

دیگر ہیلپ سینٹرز