ڈرا ڈاؤن ایکوئٹی کے بلند ترین پوائنٹ سے اس کے سب سے نچلے پوائنٹ تک لگاتار ایک نقصان کی پیمائش کرتا ہے، جیسے ہی منافع کمایا جاتا ہے یہ اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن کو ایک مدت کے دوران اور/یا حکمت عملی کی تخلیق کے بعد سے ڈرا ڈاؤن کی سب سے بڑی پیمائش کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
اگر زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤنز بڑے ہوں تو یہ ممکنہ طور پر سرمایہ کھو جانے کے زیادہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔
ڈرا ڈاؤن کا حساب مجموعی ریٹرن کی تبدیلیوں کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے؛ چونکہ مجموعی ریٹرنز ایکویٹی پر مبنی ہوتے ہیں، ڈرا ڈاون کیلکولیشنز میں بند اور کھلے آرڈرز شامل ہوتے ہیں۔
ڈرا ڈاؤن کو حکمت عملی کے مجموعی جائزے میں ظاہر کیا جاتا ہے اور معلومات کے آئیکن پر کلک کرنے سے آپ کو اس پیرامیٹر کی ایک چھوٹی سی وضاحت دکھائی دے گی۔
نوٹ: ڈرا ڈاؤن ڈیٹا کو ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
زیادہ سے زيادہ ڈرا ڈاؤن کا فارمولا
زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن میٹرک کا حساب عام طور پر اس طرح لگایا جاتا ہے:
ڈرا ڈاؤن 1 = (ڈراڈاؤن نمبر 1 کے اختتام پر ایکوئٹی - ڈرا ڈاؤن نمبر 1 سے پہلے ایکوئٹی )/ ڈرا ڈاؤن نمبر 1 سے پہلے ایکوئٹی
ڈرا ڈاؤن 2 = (ڈراڈاؤن نمبر 2 کے اختتام پر ایکوئٹی - ڈرا ڈاؤن نمبر 2 سے پہلے ایکوئٹی )/ ڈرا ڈاؤن نمبر 2 سے پہلے ایکوئٹی
ڈرا ڈاؤن نمبر 1 اور ڈرا ڈاؤن نمبر 2 سے زيادہ سے زيادہ کو لیں
زیادہ سے زيادہ ڈرا ڈاؤن کی ایک مثال
آئیں اس فارمولے کی عملی شکل دیکھتے ہيں:
عمودی میٹرک حکمت عملی کی ایکوئٹی دکھاتا ہے جبکہ افقی میٹرک ذیل میں بتائے گئے مراحل دکھاتا ہے۔
- ایک حکمت عملی کی ابتدائی ایکوئٹی USD 1 000 تھی۔
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے USD 200 منافع کمایا، لہذا ایکوئٹی USD 1200 ہوگئی۔
- اس کے بعد حکمت عملی فراہم کنندہ نے USD 200 نکلوائے، جس سے ایکوئٹی USD 1 000 ہوگئی۔ ڈیپازٹس، ٹرانسفرز، اور رقم نکلوانا ایکوئٹی کو متاثر کرتے ہیں، لیکن ڈرا ڈاؤن کی کیلکولیشنز میں کبھی شامل نہیں کیے جاتے۔
- اس کے بعد حکمت عملی فراہم کنندہ کو USD 300 کا نقصان ہوتا ہے، لہٰذا ایکوئٹی USD 700 پر گر جاتی ہے۔ اس سے ڈرا ڈاؤن کی حرکت شروع ہوتی ہے۔
- حکمت عملی فراہم کنندہ کو مزید USD 500 کا نقصان ہوتا ہے؛ اب ایکوئٹی USD 200 ہو جاتی ہے جبکہ ڈرا ڈاؤن جاری رہتا ہے۔
- حکمت عملی فراہم کنندہ USD 900 کا منافع کماتا ہے، جو ایکوئٹی کو USD 1 100 پر لے آتا ہے۔
ڈرا ڈاؤن کی حرکت ایکوئٹی کے USD 200 پر ہونے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی، کیونکہ حکمت عملی نے اس رقم کے بعد منافع کمایا۔ پہلے ڈرا ڈاؤن کا حساب لگایا جاتا ہے USD 200 - USD 1 000) / USD 1 000 = -80%۔
- حکمت عملی فراہم کنندہ کو USD 200 کا نقصان ہوتا ہے، جس سے ایکوئٹی USD 900 پر آ جاتی ہے جس سے ایک اور ڈرا ڈاؤن حرکت شروع ہوتی ہے۔
- حکمت عملی فراہم کنندہ کو مزید USD 300 کا نقصان ہوتا ہے؛ جس سے ایکوئٹی USD 600 ہو جاتی ہے اور ڈرا ڈاؤن جاری رہتا ہے۔
- حکمت عملی فراہم کنندہ USD 600 کا منافع کماتا ہے، جو ایکوئٹی کو USD 1 200 پر لے آتا ہے۔
ایک بار پھر منافع ڈرا ڈاؤن کی حرکت کو ختم کر دیتا ہے۔ دوسرے ڈرا ڈاؤن کا حساب لگایا جاتا ہے USD 600 - USD 1 100) / USD 1 100 = -45.45%۔
پہلا ڈرا ڈاؤن -80% تھا جو -45.45% کے دوسرے ڈرا ڈاؤن سے بڑا ہے۔ لہٰذا اس مدت کے دوران اس حکمت عملی کا زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن -80% ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں: چونکہ زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن ایک فیصد ہے، اس لیے یہ زیادہ سے زیادہ -100% تک محدود ہے۔