آپ فنڈز یہاں سے نکال سکتے ہیں:
- حکمت عملی کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس (Standard یا Pro) — آپ کے اپنے ڈیپازٹس یا ٹریڈنگ منافع سے حاصل فنڈز
- PIM کمیشن اکاؤنٹ — سرمایہ کاران کی ادا کردہ کارکردگی کی فیس سے آمدنی
اصول برائے ڈیپازٹ اور رقم نکلوانا بالکل وہی ہیں جو ریگولر ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے ہوتے ہیں۔ آپ کو وہی ادائیگی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے رقم نکالنی ہوگی جو ڈیپازٹ کے وقت استعمال کیا گیا تھا۔
اگر فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی جا رہی ہو تو حکمت عملی فراہم کنندگان کو یقینی بنانا چاہیے کہ کافی مارجن باقی رہے۔
رقم نکلوانے کا طریقہ
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- بائیں جانب موجود Copy Trading ٹیب پر جائیں۔
- حکمت عملی اکاؤنٹ باکس کے اوپر موجود 3 نقطوں والے آئیکن پر کلک کریں۔
- Withdraw money کو منتخب کریں۔
- آپ کو رقم نکلوانے کے صفحے پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا جہاں تمام دستیاب ادائیگی کے طریقے دکھائے جائیں گے۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور آگے بڑھیں۔
رقم نکلوانا آپ کے اکاؤنٹ کو کس طرح متاثر کرتا ہے اس بارے میں مزید پڑھیں۔
اپنے Exness اکاؤنٹس کے درمیان فنڈز ٹرانسفر کرنے کا طریقہ
- اپنے ذاتی علاقے (PA). میں لاگ ان کریں۔
- Copy Trading ٹیب پر جائیں۔
- جس Copy Trading حکمت عملی سے آپ رقم نکالنا چاہتے ہیں، اس پر موجود 3 نقطوں والے آئیکن پر کلک کریں اور Withdraw money منتخب کریں۔
- Transfer کے تحت، Between your accounts یا To another user میں سے کوئی ایک منتخب کریں۔
- اگر Between your accounts منتخب کیا ہے تو مطلوبہ معلومات درج کریں:
i. From: Copy Trading اکاؤنٹ پہلے سے متعین ہوتا ہے تاہم اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ii. To: وہ Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ جہاں آپ فنڈز ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔
iii. Total (USD): وہ رقم جو آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔
iv. اس معلومات کی تصدیق کیلئے Continue پر کلک کریں۔
- ایک خلاصہ پیش کیا جائے گا۔ جاری رکھنے کیلئے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کی ٹرانزیکشن پراسیس کر دی جائے گی اور ٹرانسفر کردہ فنڈز جلد ہی منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ظاہر ہو جائیں گے۔
Exness کے ساتھ ٹرانزیکشن کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ڈیپازٹس، رقم نکلوانے اور ادائیگیوں کے بارے میں پڑھیں۔