حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے بطور، کمیشن میں آپ کو جتنا ملتا ہے اسے جاننا مفید ہوتا ہے اور اسے کمیشن کی رپورٹس کے ساتھ سہولت بخش بنا دیا گیا ہے۔
کمیشن کی رپورٹس کو نیویگیٹ کرنا
کمیشن کی رپورٹس تلاش کرنے کیلئے، ان مراحل پر عمل کریں:
- اپنے Exness کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- اصل مینو سے Social Trading منتخب کریں۔
- جو حکمت عملی آپ چیک کرنا چاہتے ہیں اس پر 'کمیشن کی رپورٹ' پر کلک کریں۔
براہ کرم نوٹ کر لیں کہ کمیشن کی رپورٹس کے لیے ٹریکنگ لگ بھگ ہر 15 منٹ پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔
کمیشن کی رپورٹس کون سی معلومات شیئر کرتی ہیں
تاحیات اعداد و شمار کے تحت آپ کو پیش کیا جائے گا:
- کُل کمیشن
یہ حکمت عملی کی تاریخ آغاز کے بعد سے حاصل شدہ کمائے ہوئے (بند سرمایہ کاریوں) اور فلوٹنگ (کھلی ہوئی سرمایہ کاریوں) کے کمیشن کا میزان ہے۔
- کُل سرمایہ کاریاں
یہ حکمت عملی کی تاریخ آغاز کے بعد سے سرمایہ کاریوں کی کُل تعداد ہے۔
- AUM (انتظامیہ کے تحت اثاثہ)
موجودہ وقت میں اکاؤنٹ میں زیر انتظام تمام فنڈز کا کل میزان۔ اس میں سرمایہ کار اور تاجر دونوں کے فنڈز شامل ہیں۔
- سرمایہ کاری کی اوسط مدت
یہ اس حکمت عملی میں تمام بند سرمایہ کاریوں کی اوسط مدت ہے
اس حصے کے نیچے کمیشن کی رپورٹس کا فیچر ہے، جو حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو ہر سرمایہ کاری پر ان کے کمیشن کے بارے میں معلومات اور درج ذيل کے لیے مجموعی اعداد و شمار فراہم کرتا ہے:
- کُل کمیشن
یہ منتخب کردہ تجارتی مدت کے دوران کمائے ہوئے اور فلوٹنگ کمیشن کا میزان ہے۔
- کمایا ہوا کمیشن
یہ منتخب کردہ تجارتی مدت کے دوران بند کردہ سرمایہ کاریوں سے کل کمیشن ہے۔ یہ رقم پہلے ہی محفوظ اور آپ کو کریڈٹ کر دی گئی ہے۔
- فلوٹنگ کمیشن
یہ تمام کھلی سرمایہ کاریوں سے امکانی کمیشن ہے۔ آپ یہ کمیشن صرف تبھی حاصل کریں گے جب آپ کی سرمایہ کاریاں بند ہو جائیں گی۔
- کُل سرمایہ کاریاں
یہ منتخب کردہ مدت کے دوران سرمایہ کاریوں کی کُل تعداد ہے
کمیشن کی رپورٹس میں پیش کردہ معلومات کو تجارتی مدت، کمیشن کے اسٹیٹس اور فائدہ مندی جیسی شرائط کے لحاظ سے فلٹر کیا جا سکتا ہے۔
اسٹیٹس کو یا تو رواں سرمایہ کاریوں کی صورت میں فعال، یا اگر سرمایہ کاری روک دی گئی تھی تو بند کے بطور دکھایا جاتا ہے۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.