فعال ہونے سے پہلے حکمت عملی کیٹلاگ میں سرمایہ کاروں سے پوشیدہ رہتی ہے۔ کسی حکمت عملی کے فعال ہونے اور سرمایہ کاروں کیلئے مرئی ہونے کیلئے مخصوص شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔
براہ راست لنک کے ذریعے حکمت عملی کی دستیابی
جب کم از کم ڈیپازٹ کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے تو حکمت عملی تک براہ راست لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ Standard اور Pro اکاؤنٹس کیلئے کم از کم ڈیپازٹ علاقے اور استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقے پر منحصر ہوتا ہے۔ مزید جاننے کیلئے اکاؤنٹ کی اقسام اور شرائط برائے کاپی ٹریڈنگ دیکھیں۔
سرمایہ کاری کیلئے حکمت عملی کی دستیابی
فعال ہونے کے بعد، حکمت عملیاں مرئی رہتی ہیں لیکن اگر حکمت عملی کی ایکوئٹی کم از کم رقم سے نیچے گر جائے یا اگر کُل ایکوئٹی زیادہ سے زیادہ حد کی ضروریات سے تجاوز کر جائے تو سرمایہ کاری کیلئے دستیاب نہیں رہتیں۔
تقاضا |
Standard / Pro |
مرئی رہنے کیلئے کم از کم ایکوئٹی |
100 USD |
حکمت عملی کی زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی |
500,000 USD |
مثال:
- ایکوئٹی = 99 USD ← حکمت عملی فعال نہیں ہے اور سرمایہ کاری کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
- ڈیپازٹ +1 USD ← ایکوئٹی = 100 USD ← حکمت عملی فعال اور سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہو جاتی ہے۔
- ایکوئٹی ٹریڈنگ منافع سے 100 USD تک پہنچ جاتی ہے ← حکمت عملی بھی فعال ہو جاتی ہے اور سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہو جاتی ہے۔
کیٹلاگ میں حکمت عملی کی مرئیت
کیٹلاگ میں حکمت عملیوں کی فہرست میں ظاہر ہونے کیلئے درج ذیل اضافی شرائط پوری کرنا ضروری ہیں:
فلٹر |
تقاضے |
KYC |
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے پاس مکمل طور پر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے، بشمول:
|
ٹریڈز کی کم از کم تعداد |
10 بند کی گئی ٹریڈز |
حکمت عملی کا لائف ٹائم |
پہلا آرڈر کم از کم 30 دن پہلے کھولا گیا ہونا چاہیے۔ یعنی حکمت عملی کا لائف ٹائم 30 دن سے زیادہ ہونا چاہیے۔ |
آخری سرگرمی |
پچھلے 7 دن کے اندر (ویک اینڈز سمیت) |
ریٹرن | 0% سے ریٹرن |
قابل اعتماد ریٹرن |
حکمت عملی کے 3 ماہ کے ریٹرن کا %50 سے زیادہ حصہ اس وقت کمایا گیا جب ایکوئٹی 100 USD سے زیادہ تھی۔ |
- ایسی حکمت عملیاں جو اسٹاپ آؤٹ کا شکار ہوں یا 3 ماہ کی مدت میں کم ایکوئٹی پر %50 سے زیادہ منافع حاصل کریں وہ مزید کسی بھی زمرے میں ظاہر نہیں ہوں گی اور ان تک صرف براہ راست لنک کے ذریعے ہی رسائی حاصل کی جا سکے گی۔
- وہ حکمت عملیاں جن کا کُل ریٹرن منفی ہو وہ کسی بھی زمرے میں نظر نہیں آئیں گی۔
حکمت عملی کا فراہم کنندہ بننے کیلئے کیا درکار ہے اس بارے میں مزید جاننے کیلئے ہمارا لنک فالو کریں۔