حکمت عملی کے فعال ہونے سے پہلے یہ کیٹلاگ میں سرمایہ کاروں سے پوشیدہ رہتی ہے۔ سرمایہ کاروں کیلئے حکمت عملی کو فعال اور مرئی بنانے کیلئے چند مخصوص شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔
براہِ راست لنک کے ذریعے حکمت عملی تک رسائی
کم از کم ڈیپازٹ کا تقاضا پورا ہوتے ہی حکمت عملی تک براہِ راست لنک کے ذریعے رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔ Standard اور Pro اکاؤنٹس کیلئے کم از کم ڈیپازٹ خطے اور استعمال شدہ ادائیگی کے طریقہ پر منحصر ہوتا ہے۔ اکاؤنٹ اقسام اور شرائط برائے کاپی ٹریڈنگ دیکھیں۔
سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی کی دستیابی
فعال ہونے کے بعد حکمت عملیاں مرئی رہتی ہیں، تاہم اگر حکمت عملی کی ایکوئٹی کم از کم مقررہ رقم سے نیچے آ جائے یا کُل ایکوئٹی زیادہ سے زیادہ حد سے بڑھ جائے تو یہ سرمایہ کاری کے لیے دستیاب نہیں رہتیں۔
|
تقاضا |
Standard / Pro |
|
مرئی رہنے کیلئے کم از کم ایکوئٹی |
100 USD |
|
حکمت عملی کی زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی |
500,000 USD |
مثال:
- ایکوئٹی = 99 USD ← حکمت عملی فعال نہیں اور سرمایہ کاری کیلئے دستیاب نہیں۔
- ڈپازٹ +1 USD ← ایکوئٹی = 100 USD ← حکمت عملی فعال ہو جاتی ہے اور سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہے۔
- ٹریڈنگ منافع سے ایکوئٹی 100 USD تک پہنچتی ہے ← حکمت عملی فعال ہو کر سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہو جاتی ہے۔
کیٹلاگ میں حکمت عملی کی مرئیت
کیٹلاگ میں حکمت عملیوں کی فہرست میں آنے کیلئے درج ذیل اضافی شرائط پوری کرنا ضروری ہیں:
|
فلٹر |
تقاضے |
|
KYC |
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے پاس مکمل طور پر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے، جس میں شامل ہیں:
|
|
کم از کم ٹریڈز کی تعداد |
10 بند ٹریڈز |
|
حکمت عملی کی مدتِ حیات |
پہلا آرڈر کم از کم 30 دن پہلے کھولا گیا ہو۔ یعنی حکمت عملی کی مدتِ حیات 30 دن سے زیادہ ہونی چاہیے۔ |
|
آخری سرگرمی |
گزشتہ 7 دنوں کے اندر (ویک اینڈ سمیت) |
| ریٹرن | 0% سے ریٹرن |
| قابلِ اعتماد ریٹرن |
حکمت عملی کے 3-ماہ کے ریٹرن کا 50% سے زائد حصہ اس وقت کمایا گیا ہو جب ایکوئٹی 100 USD سے زیادہ تھی۔ |
- وہ حکمت عملیاں جو 3 ماہ کے عرصے میں اسٹاپ آؤٹ کا شکار ہوں یا کم ایکوئٹی پر 50% سے زیادہ ریٹرن حاصل کریں، کسی بھی کیٹیگری میں نہیں دکھائی جائیں گی اور صرف براہِ راست لنک سے دستیاب ہوں گی۔
- جن حکمت عملیوں کا کُل ریٹرن منفی ہو وہ کسی بھی کیٹیگری میں نظر نہیں آئیں گی۔
ہمارے لنک پر جائیں اور جانیں کہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ بننے کیلئے کیا ضروری ہے۔