حکمت عملی فعال ہونے سے پہلے، یہ Social Trading ایپ میں سرمایہ کاروں سے مخفی رہتی ہے۔ سرمایہ کاروں کو خطرے سے بچانے کے لیے، حکمت عملی فعال ہونے اور سرمایہ کاران کے کاپی کرنے کیلئے ان کے مرئی ہونے سے قبل بعض تقاضوں کا پورا کیا جانا ضروری ہے۔
ایپ میں حکمت عملی نظر آنے کیلئے کچھ تقاضے یہ ہیں:
فلٹر | تقاضے |
---|---|
پہلی بار کا ڈیپازٹ |
Social Standard کیلئے USD 500 Social Pro* کیلئے USD 2000 |
KYC | حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے پاسمکمل طور پر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹ ہونا چاہیے بشمول توثیق شدہ شناخت کا ثبوت، رہائش کا ثبوت اور مکمل اکنامک پروفائل۔ |
آخری سرگرمی | آخری 7 دن میں (بشمول ویک اینڈز) |
کم از کم ٹریڈز کی تعداد | 10 بند کی گئی ٹریڈز۔ 10 سے کم بند کی گئی ٹریڈز والی کوئی بھی حکمت عملی فہرست میں نہیں دکھائی جاتی ہے۔ |
حکمت عملی کا لائف ٹائم | پہلا آرڈر کم از کم 30 دن پہلے کھلا ہونا چاہیے یعنی کہ حکمت عملی کا لائف ٹائم 30 دن سے زائد ہونا چاہیے۔ |
کوئی اسٹاپ آؤٹ نہیں ہے | اگر حکمت عملی میں کم از کم ایک اسٹاپ آؤٹ ہے تو وہ نہیں دکھائی جائے گی۔ |
ذیل میں بیان کردہ دو پری سیٹ فلٹرز ہیں جنہیں سرمایہ کار کی جانب سے کسی بھی مطلوبہ قدر پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ |
|
ریٹرن | ریٹرن > 0 ایک پری سیٹ فلٹر ہے جسے ایپ میں ہٹایا جا سکتا ہے۔ |
خطرے کا اسکور | خطرے کا اسکور <=8 ایک پری سیٹ فلٹر ہے جسے ایپ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پری سیٹ رقم سے کم خطرے کے اسکور والی کوئی بھی حکمت عملی نہیں دکھائی جائے گی۔ |
اگر پہلے بیان کردہ تمام تقاضے پورے ہوتے ہیں تو ان فلٹرز کو اب بھی حکمت عملیاں دیکھنے کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
* USD 2000 کی ایکوئٹی حاصل کرنے (Social Pro اکاؤنٹ کیلئے) اور حکمت عملی کو فعال کرنے کے 3 ممکنہ طریقے ہیں:
- حکمت عملی کا فراہم کنندہ ابتدائی ڈیپازٹ کے طور پر ایک ہی ٹرانزیکشن میں USD 2000 ڈیپازٹ کرتا ہے جس سے حکمت عملی فعال ہو جاتی ہے۔
- حکمت عملی کا فراہم کنندہ ابتدائی طور پر USD 500 یا اس سے زائد تاہم USD 2000 سے کم ڈیپازٹ کرتا ہے، اور پھر وہ ڈیپازٹس کا میزان کُل USD 2000 تک پہنچنے تک مزید فنڈز شامل کرتا ہے، نتیجتاً حکمت عملی فعال ہو جاتی ہے۔
- حکمت عملی کا فراہم کنندہ ابتدائی طور پر USD 500 یا زائد لیکن USD 2000 سے کم ڈیپازٹ کرتا ہے اور پھر وہ ٹریڈنگ شروع کر دیتا ہے۔ مستقبل میں کسی وقت پر حکمت عملی کا فراہم کنندہ ایک اور ڈیپازٹ کرتا ہے۔ اگر ٹریڈز کے نتائج اور ڈیپازٹس کا میزان USD 2000 ہے تو حکمت عملی فعال ہو جاتی ہے۔
اگر تمام تقاضے پورے ہوتے ہیں تو حکمت عملی فعال ہو جائے گی اور Social Trading ایپ میں سرمایہ کاران کیلئے مرئی ہو جائے گی۔ فعال ہونے کے بعد، اگر حکمت عملی کی ایکوئٹی اوپر تقاضوں میں دکھائی گئی کم سے کم ایکوئٹی سے نیچے گر جائے تب بھی حکمت عملیاں مرئی رہتی ہیں۔ جن حکمت عملیوں کو اسٹاپ آؤٹ کا سامنا ہوتا ہے وہ اب Social Trading میں کسی بھی زمرے کے تحت یا سبھی حکمت عملیاں کی فہرست میں نہیں دکھائی جاتی ہیں؛ یہ صرف براہ راست لنک کے ذریعے دستیاب ہوتی ہیں۔
حکمت عملی کا فراہم کنندہ بننے کے تقاضوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مذکورہ لنک فالو کریں۔