ایپ پر ابتدائی حکمت عملی کی مرئیت کے کچھ تقاضے ہیں۔
براہ کرم انہيں یہاں تلاش کریں:
- کم سے کم ڈیپازٹ: کم سے کم ڈیپازٹ Social Standard اکاؤنٹس کیلئے USD 500 اور Social Pro کیلئے USD 2 000 ہے۔
- KYC: حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو چاہیے کہ تمام KYC کے تقاضے پورے کرے، جس کا مطلب توثیق شدہ شناخت کا ثبوت، رہائش کا ثبوت اور مکمل معاشی پروفائل فراہم کرنا ہے۔
- آخری سرگرمی: اکاؤنٹ پر آخری تجارتی سرگرمی پچھلے 7 دن کے اندر (بشمول ویک اینڈز) ہونی چاہیے۔
- کم از کم تجارتیں: اکاؤنٹ میں کم از کم 10 بند شدہ مکمل تجارتیں ہونی چاہئیں۔
- حکمت عملی کی زندگی: حکمت عملی پر کھولا گیا پہلا آرڈر کم از کم 30 دن پہلے کا ہونا چاہیے۔
اگر مذکورہ بالا تمام تقاضے پورے ہوتے ہیں تو حکمت عملی Social trading ایپ کی درجہ بندی میں نظر آئے گی۔ حکمت عملی فراہم کنندہ ہونے کے بارے میں سب کچھ پڑھنے کے لئے، یہاں ہمارا آرٹیکل دیکھیں۔
یہ نوٹ کر لینا بہت ضروری ہے کہ اسٹاپ آؤٹ کا سامنا کرنے والی حکمت عملیاں اب کسی بھی زمرہ کے تحت یا سوشل ٹریڈنگ پر تمام حکمت عملیوں کی فہرست میں ڈسپلے نہیں ہوتی ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں، پہلے سے مرتب شدہ چند فلٹر موجود ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:
- نفع:اس اکاؤنٹ پر نفع 0% سے زیادہ ہونا چاہیے۔
- خطرے کا اسکور: خطرے کا اسکور 8 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
صارفین فلٹرز پر کلک کر کے اپنی پسند کی حکمت عملیاں دیکھنے کے لیے ان ویلیوز کو بدل سکتے ہیں۔