سوشل ٹریڈنگ میں سرمایہ کاران حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی جانب سے بنائی گئی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کو نقل کر سکتے ہیں اور مل کر منافع کما سکتے ہیں۔ اس مضمون میں سوشل ٹریڈنگ میں سرمایہ کار کے طور پر آپ کے جاننے لائق تمام معلومات موجود ہیں۔
سوشل ٹریڈنگ کیا ہے؟
سوشل ٹریڈنگ ایک سروس ہے جہاں سرمایہ کاران حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی سیٹ کی گئی ٹریڈ کو نقل کرتے ہیں۔ Exness Social Trading ایپ اور Social Trading Web Investor کے ساتھ، آپ جیسے سرمایہ کاران مختلف حکمت عملیاں تلاش کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں نیز منتخب کردہ حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
کوئی بھی موجودہ Exness کلائنٹ اپنے موجودہ اکاؤنٹس کے ساتھ Social Trading ایپ اور اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں Social Trading ٹیب استعمال کرنا شروع کر سکتا ہے نیز سرمایہ کار یا حکمت عملی کا فراہم کنندہ بننے کا انتخاب کر سکتا ہے۔
شروع کرنا
شروع کرنے کے لیے Social Trading ایپ ڈاؤن لوڈ کریں:
موجودہ Exness اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کریں
اگر آپ کے پاس پہلے ہی Exness کے ساتھ اکاؤنٹ موجود ہے تو Sign in کو منتخب کریں اور سائن ان کرنے کے لیے اپنا رجسٹر شدہ ای میل پتہ اور ذاتی علاقہ (PA) کا پاس ورڈ درج کریں۔
نیا اکاؤنٹ بنانا
- Social Trading ایپ لانچ کریں اور Get Started پر ٹیپ کریں۔
- اپنا ملک منتخب کریں، ای میل پتہ درج کریں اور پاس ورڈ سیٹ کریں، پھر ٹک باکس کو نشان زد کر کے توثیق کریں کہ آپ امریکی شہری نہیں ہیں؛ اس کے بعد ایپ کو غیر مقفل کرنے کیلئے پاس کوڈ سیٹ کریں اور/یا ٹچ ID یا فیس ID کے بائیو میٹرکس سیٹ کریں۔
نوٹ: پاس ورڈز میں اجازت یافتہ کریکٹرز: # [] () @ $& * ! | , . / \ ^ + _ - میں سے کم از کم ? ایک خاص کریکٹر شامل ہونا چاہیے (اسپیس کی اجازت نہیں ہے)۔ پاس ورڈز کے بارے میں مزید پڑھیں۔
آپ کا Social Trading اکاؤنٹ اب بن گیا ہے۔
- اس کے بعد، آپ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے یا یہ کام بعد میں کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اہم: اگر آپ یہ مرحلہ نظر انداز کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کوئی حکمت عملی یا فنڈ جوائن نہیں کر پائیں گے اور ممکن ہے کہ کچھ ادائیگی کے طریقے دستیاب نہ ہوں۔ اکاؤنٹ کی توثیق کا پراسیس مکمل کرنے کی پُرزور تجویز دی جاتی ہے۔
- اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے کے لیے اکاؤنٹ کے آئیکن پر ٹیپ کریں اور Activate deposit methods پر ٹیپ کریں۔
- پہلے، آپ سے اپنی ای میل کی توثیق کرنے کا کہا جائے گا۔ Send me a code پر ٹیپ کریں اور پھر آپ کی ای میل پر بھیجا جانے والا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
- اس کے بعد، اپنی رہائش کے ملک سے ایک فعال فون نمبر درج کریں، پھر Send me a code پر ٹیپ کریں۔ آپ کے فون پر بھیجا گیا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں۔
- اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں؛ یقینی بنا لیں کہ آپ کا مکمل نام آپ کی توثیقی دستاویزات پر موجود نام سے مماثل ہو۔
نوٹ: اس مرحلے کے بعد، آپ 30 دن کیلئے USD 2000 تک ڈیپازٹس کر پائیں گے۔ یہ پابندی ہٹانے کیلئے، اکاؤنٹ کی مکمل توثیق پوری کرنے کی خاطر اگلا مرحلہ فالو کریں۔
- مکمل توثیق کا آخری مرحلہ شناخت کے ثبوت (POI) اور رہائش کے ثبوت (POR) کے طور پر توثیقی دستاویزات اپ لوڈ کرنا اور اپنی اکنامک پروفائل پُر کرنا ہے۔
نوٹ: ہم کس طرح کی دستاویزات اور فارمیٹ قبول کرتے ہیں اس حوالے سے آپ کو ایک نوٹ نظر آئے گا۔ اپنی دستاویزات جمع کرواتے وقت براہ کرم ان کی تعمیل کریں۔ نیز یہ بھی نوٹ کر لیں کہ ہمارے ماہرین کی جانب سے آپ کی ہر دستاویز کی جانچ میں 24 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ توثیق ہونے کے بعد، آپ ڈیپازٹس کر پائیں گے اور سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکیں گے۔
Exness اکاؤنٹ کی توثیق اور توثیق کیوں ضروری ہے سے متعلق مزید جانیں۔
ڈیپازٹ کرنا اور رقم نکلوانا
رقم ڈیپازٹ کرنے کیلئے:
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں اور Account ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- سرمایہ کاری کے والٹ کے تحت، Deposit پر ٹیپ کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور اپنا ڈیپازٹ مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
رقم نکلوانے کیلئے:
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں اور Account ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- سرمایہ کاری کے والٹ کے تحت، Withdraw پر ٹیپ کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور رقم نکلوانے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پرامپٹس فالو کریں۔
حکمت عملی منتخب کرنا
ایپ پر Strategies کے صفحے میں آپ کے لیے دستیاب تمام حکمت عملیاں دکھائی جاتی ہیں۔ آپ انہیں کرنسی، سب سے زیادہ نقل کردہ، منافع، کمیشن وغیرہ کے لحاظ سے دیکھ سکتے ہیں۔ دستیاب حکمت عملی کے زمروں اور فلٹرز کے بارے میں مزید جانیں۔
کسی مخصوص حکمت عملی کا حکمت عملی کیلئے صفحہ اس حکمت عملی اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ آپ حکمت عملی کا مجموعی جائزہ تلاش کر سکتے ہیں جس میں منافع، خطرے کا اسکور، کمیشن، آرڈرز نیز حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی خبروں کی فیڈ پر اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ اس بارے میں مزید پڑھیں کہ آپ Social Trading ایپ میں حکمت عملی سے متعلق کون سی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔
اپنی پہلی حکمت عملی کی نقل کرنا
حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنا شروع کرنے کے لیے:
- حکمت عملی کے صفحے پر Start Copying پر ٹیپ کریں۔
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے سیٹ کی گئی کم سے کم رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ جس رقم کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اسے USD میں درج کریں۔
- اگر آپ کے پاس کافی فنڈز نہیں ہیں تو اپنے سرمایہ کاری والٹ کو ٹاپ اپ کریں۔
- اگر کم سے کم سرمایہ کاری بہت زیادہ ہو تو براہ کرم کوئی دوسری حکمت عملی منتخب کریں یا سرمایہ کاری کی رقم کو بڑھا دیں۔
- آپ کو آپ کی سرمایہ کاری کامیابی سے کھل گئی کا پیغام نظر آئے گا اور منتخب کردہ حکمت عملی پر تمام تجارتیں نقل کرنے کا جزو عام اور مارکیٹ کی موجودہ قیمتوں کے ذریعے آپ کی سرمایہ کاری میں نقل ہو جائيں گی۔
کمیشن فیس
جب آپ کسی حکمت عملی کو منتخب کرتے ہیں تو آپ اس حکمت عملی کے استعمال کیے جانے والے کمیشن کی سطح دیکھ سکتے ہیں۔ جب حکمت عملی منافع بخش ہونا شروع کرتی ہے تو سرمایہ کاران اس ٹریڈنگ کی مدت کے اختتام پر اس فارمولہ کے مطابق اپنی کمائیوں کا ایک مخصوص فیصد حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو ادا کرتے ہیں:
سرمایہ کاری کا کمیشن (USD) = (سرمایہ کاری کی خالص ایکوئٹی + بامعاوضہ کمیشن کا میزان) - (سرمایہ کردہ رقم + کاپی ڈیویڈنڈز) × % کمیشن - بامعاوضہ کمیشن کا میزان
اگر گزشتہ طور پر کوئی کمیشن ادا نہیں کیا گیا ہے تو فارمولہ یہ ہوگا:
سرمایہ کاری_کا_کمیشن (USD) = (خالص ایکوئٹی - سرمایہ_لگایا-_گیا_کمیشن + کاپی_ڈیویڈنڈز) * %کمیشن
- خالص ایکوئٹی - سرمایہ کردہ رقم + سرمایہ کاری کے آرڈرز منافع یا خسارہ - ادا کردہ کمیشن
- میزان(ادا_شدہ_کمیشن) - کسی مخصوص سرمایہ کاری کیلئے آج تک کُل ادا شدہ کمیشن۔
- کاپی_ڈیویڈنڈس- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے نکلوائے گئے منافع کا تناسب۔
- سرمایہ کاری_کی_رقم - سرمایہ کاری کا ابتدائی بیلنس۔
- %کمیشن - حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے مقرر کردہ کمیشن کی شرح۔
- فارمولے کے تمام نتائج کو راؤنڈ کیا گیا ہے۔
اہم: نقصان کے لیے کوئی کمیشن ادا نہیں کیا جائے گا اور اس کے بعد حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے کیے گئے منافع سے انہیں اس وقت تک کمیشن نہیں ملے گا جب تک وہ منافع گزشتہ طور پر گنوائی گئی رقم سے زیادہ نہ ہو جائے۔
یہاں کچھ مضامین ہیں جو سرمایہ کاری کا سفر شروع کرتے وقت آپ کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں:
- سوشل ٹریڈنگ کی فرہنگ
- سرمایہ کار ہونے کے بنیادی فوائد کیا ہیں؟
- میں کسی حکمت عملی میں زيادہ سے زیادہ کتنی رقم کی سرمایہ کاری کرسکتا/کرسکتی ہوں؟
- اپنی سوشل ٹریڈنگ الرٹس کا نظم کرنا
سرمایہ کاری بنا لینے کے بعد، اگلے مراحل یہ ہیں: