جب کوئی حکمت عملی کاپی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر قابلِ مشاہدہ ہوتی ہے تو درج ذیل کارکردگی کے اشارے دکھائے جاتے ہیں۔ بحیثیت حکمت عملی کے فراہم کنندہ، یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ اشارے سرمایہ کاروں کو حکمت عملی کی کارکردگی جانچنے اور بالآخر اس میں سرمایہ کاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
سرمایہ کار | یہ پیرامیٹر اس وقت حکمت عملی کو کاپی کرنے والے سرمایہ کاروں کی تعداد ظاہر کرتا ہے۔ |
حکمت عملی کی ایکوئٹی | یہ وہ کُل فنڈز ہیں جو حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں دستیاب ہیں۔ |
کارکردگی کی فیس | حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو ادا کیا جانے والا کمیشن حکمت عملی کی فائدہ مندی پر منحصر ہوتا ہے۔ یہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے سیٹ کیا جاتا ہے۔ |
ریٹرن | ریٹرن اس تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے جو ٹریڈنگ سرگرمی کے نتیجے میں حکمت عملی کی ایکوئٹی میں اس کی ابتدا سے اب تک آئی ہے۔ ڈیپازٹس اور رقم نکلوانا فیصدی ریٹرن کو متاثر نہیں کرتے۔ |
زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن | زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن کسی مدت کے دوران یا حکمت عملی کی تخلیق سے اب تک ہونے والے سب سے بڑے ڈرا ڈاؤن کی پیمائش ہے۔ |
لیوریج | لیوریج سے مراد حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے اپنے کیپیٹل اور مستعار کیپیٹل کا تناسب ہے۔ زیادہ لیوریج کا تناسب زیادہ پُرخظر حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے۔ |