| مدت | وضاحت |
| اکاؤنٹ کی قسم | متنوع ٹریڈر پروفائلز کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار کردہ تجارتی حالات کا ایک منفرد سیٹ۔ کاپی ٹریڈنگ دو دستیاب اکاؤنٹ اقسام آفر کرتی ہے: Standard اور Pro۔ |
| بلنگ کی مدت | بلنگ کی مدت حکمت عملی کی کارکردگی کو ایک مخصوص مدت کے دوران ماپتی ہے تاکہ کارکردگی کی فیس ریکارڈ کی جا سکے۔ یہ ایک تقویمی ماہ کو کور کرتی ہے اور مہینے کے آخری جمعہ کو ختم ہوتی ہے (23:50 UTC+0 تا 23:59:59 UTC +0) جس کے فوراً بعد بلنگ کی نئی مدت شروع ہو جاتی ہے۔ |
| کمیشنز | جب کوئی حکمت عملی بنائی جاتی ہے تو حکمت عملی کا فراہم کنندہ یہ طے کرتا ہے کہ سرمایہ کار ٹریڈنگ کی مدت کے اختتام پر منافع کا 0 سے %50 تک حصہ اسے ادا کریں گے۔ |
| نقل کا تناسب | سرمایہ کاران اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی سرمایہ کاری کے درمیان تناسب۔ |
| کاپی ٹریڈنگ پلیٹ فارم | وہ پلیٹ فارم جو حکمت عملی کے فراہم کنندگان اور سرمایہ کاران کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ |
| نقل کرنے کا جزو عام | ایک کیلکولیشن جو حکمت عملی کے فراہم کنندہ سے سرمایہ کار کے سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ میں کاپی کی جانے والی ٹریڈز کے حجم کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ |
| نقل کرنے کا عمل | اس سے مراد وہ عمل ہے جس میں ایک سرمایہ کار حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے آرڈرز کو کسی حکمت عملی سے کاپی کرتا ہے۔ |
| ڈرا ڈاؤن | ڈرا ڈاؤن ایکویٹی کے بلند ترین نقطے سے اس کے کم ترین نقطے تک ایک لگاتار نقصان کو ماپتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن کی تعریف کسی مدت کے دوران یا حکمت عملی کی تخلیق سے اب تک ہونے والے سب سے بڑے ڈرا ڈاؤن کی پیمائش کے طور پر کی جاتی ہے۔ |
| سرمایہ کار | وہ اکاؤنٹ جو کسی سرمایہ کار کی جانب سے اُس وقت بنایا جاتا ہے جب وہ سرمایہ کاری اور کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا شروع کرتا ہے۔ |
| سرمایہ کاری کا والٹ | یہ وہ چیز ہے جسے سرمایہ کار اپنا اکاؤنٹ یا پورٹ فولیو کو فنڈ کرنے اور ٹریڈز کاپی کرنا شروع کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ سرمایہ کاری کے والٹ میں موجود فنڈز کسی بھی حکمت عملی میں استعمال نہیں ہوتے جو اسے سرمایہ کاری کی گئی رقم سے الگ بناتا ہے۔ |
| سرمایہ کار | وہ شخص جو اپنے کیپیٹل میں اضافہ کرنے کے ارادے سے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی بنائی گئی حکمت عملیوں کو کاپی کرتا ہے۔ |
| سرمایہ کار کا پرسنل ایریا | سرمایہ کار اسے اپنی پروفائل، سرمایہ کاریوں اور اکاؤنٹ سیٹنگز کا نظم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ٓExness کے پرسنل ایریا میں لاگ ان کرنے کے بعد Copy Trading ٹیب پر ٹیپ کر کے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ |
| لیوریج | مارجن اور لون کیپیٹل کے بیچ تناسب۔ لیوریج حکمت عملی کا فراہم کنندہ سیٹ کرتا ہے اور اس میں 1:50، 1:100 اور 1:200 شامل ہیں۔ |
| زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن | اس سے مراد وہ سب سے بڑا نقصان ہے جو حکمت عملی کو منتخب کردہ مدت کے دوران برداشت کرنا پڑا۔ |
| پرسنل ایریا | جب آپ Exness اکاؤنٹ میں لاگ ان کرتے ہیں تو بنیادی علاقے تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ |
| کارکردگی کی فیس | حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو ادا کیا جانے والا کمیشن ان کی حکمت عملی کی فائدہ مندی پر مبنی ہوتی ہے اور ہر بلنگ کی مدت کے اختتام پر اس وقت کی ایکویٹی کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے جب بلنگ کی مدت ختم ہو رہی ہو۔ فری مارجن ناکافی ہو تو کوئی کارکردگی کی فیس ادا نہیں کی جائے گی۔ |
| پورٹفولیو | کاپی کی گئی حکمت عملیوں میں سرمایہ کاران کی گئی سرمایہ کاریوں کی فہرست۔ |
| Pro اکاؤنٹ | ایک MT4 کاپی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم جو حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے لیے حکمت عملی بنانے کی خاطر استعمال ہوتی ہے۔ |
| خطرے کا اسکور | 1 سے 10 تک اسکور کا اندازہ جو مختلف فیکٹرز کی بنیاد پر کسی حکمت عملی کے خطرے کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ (1 - کم ترین خطرہ، 10 - سب سے زیادہ خطرہ) |
| Spread | بولی اور آسک کی قیمت کے درمیان فرق۔ |
| Standard اکاؤنٹ | ایک MT4 کاپی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم جو حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے لیے حکمت عملی بنانے کی خاطر استعمال ہوتی ہے۔ |
| سرمایہ کاری روکیں | جب کوئی سرمایہ کار کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا روک دیتا ہے۔ |
| حکمت عملی | حکمت عملی ایک ایسا اکاؤنٹ ہوتی ہے (Standard اور Pro دستیاب ہیں) جس کا نظم حکمت عملی کا فراہم کنندہ کرتا ہے۔ یہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی تجارتی سرگرمی کو ٹریک کرتا ہے اور نقل کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ |
| حکمت عملی کی ایکوئٹی | حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے اکاؤنٹ کی کُل قدر۔ |
| حکمت عملی کی کارکردگی کے اشارے | حکمت عملیوں کی درجہ بندی کے لیے استعمال ہونے والے پیرامیٹرز کا ایک سیٹ، جیسے خطرے کا اسکور اور ریٹرن۔ |
| حکمت عملی کا فراہم کنندہ | حکمت عملی کا فراہم کنندہ حکمت عملیاں بناتا ہے، ٹریڈز کرتا ہے اور اپنی ٹریڈنگ اور اُن سرمایہ کاروں کے کمیشن کے لحاظ سے کارکردگی کی فیس کماتا ہے جو اس کی حکمت عملیاں کاپی کرتے ہیں۔ |
| حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا کمیشن | یہ وہ کمیشن ہے جو سرمایہ کار حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو اُس صورت میں ادا کرتے ہیں جب سرمایہ کاری ٹریڈنگ کی مدت ختم ہونے کے بعد منافع بخش ہو۔ |
| حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا پرسنل ایریا | یہ وہ ایریا ہے جسے حکمت عملی کا فراہم کنندہ اپنی پروفائل، حکمت عملیوں اور اکاؤنٹ سیٹنگز کا نظم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ٓExness کے پرسنل ایریا میں لاگ ان کرنے کے بعد Copy Trading ٹیب پر ٹیپ کر کے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ |
| حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا منافع | حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے کمایا گیا منافع۔ |
| سواپ | سواپ یا کرنسی سواپ اس صورتحال کو کہا جاتا ہے جب پارٹیاں مختلف کرنسیز میں موجود قرضے پر سود اور اصل ادائیگیوں کا تبادلہ کرتی ہیں۔ اسلامی حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے پاس سواپ فری حکمت عملی اکاؤنٹس ہوتے ہیں۔ |
| کُل TV کی حدود | حکمت عملی کے فراہم کنندہ اور سرمایہ کار کی مجموعی طور پر کھلی لاٹس کا کُل حجم۔ |
| ٹریڈنگ کی مدت | وہ مدت جس کے لیے کمیشن کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ ہر مدت کا اختتام ماہ کے آخری جمعہ کو 23:50 UTC+0 سے 23:59:59 UTC +0 تک ہوتا ہے، اور اسی وقت کمیشن ادا کیا جاتا ہے۔ |
| ٹریڈنگ کی معتبریت کی مدت | TRL اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندگان اپنی 12 ماہ کی کارکردگی اور تجارتی سرگرمی کے لحاظ سے ٹریڈنگ کے خطرات کا نظم کتنے مؤثر طریقے سے کرتے ہیں۔ یہ سیفٹی اسکور اور ویلیو ایٹ رسک (VaR) اسکور کے اوسط سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے جو ان کی تاریخی معتبریت کو ظاہر کرتا ہے۔ |
| غیر رجسٹر شدہ صارف | وہ شخص جس نے Copy Trading ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہو لیکن ابھی تک پرسنل ایریا (PA) رجسٹر نہ کیا ہو۔ |
کیا یہ مواد آپ کیلئے کارآمد تھا؟
آپ کی رائے ہمارے لیے اہم ہے! آپ کے تاثرات ہماری مدد کرتے ہیں کہ ہم اپنے مواد کو آپ کیلئے اور بھی زیادہ کارآمد اور پُر لطف بنا سکیں
ہم اس مواد کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں
اس صفحہ کی مینٹیننس کے دوران پیش آنے والی کسی بھی قسم کی زحمت کیلئے ہم معذرت خواہ ہیں؛ یہ جلد ہی اور بہلے سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کے ساتھ بحال ہو جائے گا۔اس دوران براہ کرم دیگر کارآمد مضامین کیلئے ہیلپ سینٹر براؤز کریں۔