اصطلاح | تفصیل |
---|---|
اکاؤنٹ کی قسم | تجارتی حالات کے معیارات کا سلسلہ جوکہ ایک اکاؤنٹ میں شامل ہوتے ہیں - سوشل ٹریڈنگ دو اقسام کے اکاؤنٹ پیش کرتی ہے: Social Pro اور Social Standard۔ |
نقل کا تناسب |
یہ حکمت عملی میں سرمایہ کار کے اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی سرمایہ کاری کے درمیان تناسب ہے۔ نقل کرنے کا جزوعام ان لاٹس کی تعداد کا حساب لگاتا ہے جن کو نقل کرنا ہے۔ تفصیلات کیلئے براہ کرم نقل کرنے کے جزو عام سے متعلق ہمارا مضمون پڑھیں۔ |
کمیشن | کمیشن منافع کی شرح فیصد (0-50%) ہے جو کہ سرمایہ داران تجارتی مدت کے اختتام پر حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو ادا کریں گے۔ کمیشن حکمت عملی کا فراہم کنندہ حکمت عملی بناتے وقت طے کرتا ہے۔ |
نقل کرنے کا عمل | ایک مخصوص حکمت عملی کے ذریعے ایک حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا بنایا گیا ہر آرڈر کو نقل کرنے کا عمل جو کہ ایک سرمایہ دار نقل کرتا ہے۔ |
ایکوئٹی | ایکوئٹی ایک حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے اکاؤنٹ کی کل مالیت ہوتی ہے۔ |
فائدہ مندی | فائدہ مندی ظاہر کرتی ہے کہ تجارتی سرگرمی کے نتیجے میں کیسے ایک اکاؤنٹ کی ایکوئٹی مزید بڑھتی ہے۔ اس کا حساب مجموعی طور پر تجارتی ادوار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ |
سرمایہ کاری | ایک ایسا اکاؤنٹ جو سرمایہ دار اس وقت تخلیق کرتے ہيں جب وہ ایک حکمت عملی میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت کے برابر ایک حکمت عملی، کی نقل کرنا شروع کرتے ہیں۔ |
سرمایہ کار | وہ شخص جو اپنے سرمائے میں اضافے کے ارادے سے حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی طرف سے مہیا کردہ حکمت عملیوں کی نقل کرتا ہے۔ |
سرمایہ کار کا ذاتی علاقہ | ایک سرمایہ کار کی طرف سے اپنی پروفائل، رقوم، حکمت عملیوں، اکاؤنٹ ترتیبات وغیرہ کے انتظام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ |
لیوریج | مارجن سے قرض کے سرمائے کی شرح۔ سوشل ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر دستیاب مقررہ لیوریج 1:50، 1:100 اور 1:200 ہیں۔ حکمت عملی کا فراہم کنندہ لیوریج کا تعین کرتا ہے۔ |
زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن | زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے جو حکمت عملی ایک مخصوص کیے گئے عرصے کے دوران اٹھاتی ہے۔ |
پورٹ فولیو | سرمایہ کاریوں کی وہ فہرست جو ایک سرمایہ کار نے بنائی (جو کہ نقل کی گئی حکمت عملیوں کی فہرست ہے)۔ |
ذاتی علاقہ | ذاتی علاقہ وہ مرکزی علاقہ ہے جہاں اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرتے وقت رسائی کی جاتی ہے۔ اس علاقے سے آپ اپنے اکاؤنٹ کی تمام ترجیحات کا انتظام کرسکتے ہیں۔ |
درجہ بندی کے اشاریے | پیرامیٹرز کا ایک مجموعہ جو کہ حکمت عملیوں کی شرح طے کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، مثال کے طور پر ایک حکمت عملی کو تفویض کردہ خطرے کا اسکور یا نفع۔ |
خطرے کا اسکور | کوئی حکمت عملی کتنی پرخطر ہے اس کی تشخیص متعدد عوامل کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ اسکور 1 تا 10 کے پیمانے پر پیش کیا جاتا ہے جس میں 1 کم ترین خطرے کی نمائندگی کرتا ہے۔ |
نفع | نفع ظاہر کرتا ہے کہ تجارتی سرگرمی کے نتیجے میں کیسے ایک اکاؤنٹ کی ایکوئٹی مزید بڑھتی ہے۔ اس کا حساب مجموعی طور پر تجارتی عرصوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ |
سوشل ٹریڈنگ پلیٹ فارم | ایک نقل کرنے والا تجارتی پلیٹ فارم جو حکمت عملی کے فراہم کنندگان اور سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ |
سوشل ٹریڈنگ | حکمت عملیوں کی نقل کرنے کے لیے ایک سہولت۔ |
Social Pro | حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو دستیاب ایک اکاؤنٹ کی قسم۔ |
Social Standard | حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو دستیاب ایک اکاؤنٹ کی قسم۔ |
سپریڈ | بولی اور آسک قیمتوں کے تعین کے درمیان فرق۔ |
سرمایہ کاری روکیں | جب کوئیسرمایہ کار حکمت عملی کی نقل کرنا روکتا ہے۔ |
حکمت عملی | حکمت عملی ایک اکاؤنٹ (Standard اور Pro دستیاب) ہوتا ہے جس کا انتظام حکمت عملی کا فراہم کنندہ کرتا ہے اور ان کی تجارتی سرگرمی کو ٹریک کرتا ہے۔ یہ ایپ پر نقل کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ |
حکمت عملی کا فراہم کنندہ | حکمت عملی کا فراہم کنندہ وہ شخص ہے جو حکمت عملیاں کھولتا ہے،تجارت کرتا ہے اور ان کی تجارت کی بنیاد پر رقم کماتا ہے اور سرمایہ کاروں سے ان کی حکمت عملیاں نقل کرنے پر کمیشن حاصل کرتا ہے۔ |
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا کمیشن | یہ کسی سرمایہ کاری کے منافع بخش ثابت ہونے کی صورت میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو سرمایہ داروں کی طرف سے تجاری مدت ختم ہونے کے بعد ادا کیا گیا کمیشن ہے۔ |
حکمت عملی کے فراہم کنندگان کا ذاتی علاقہ |
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی طرف سے اپنی پروفائل، رقوم، حکمت عملیوں اور اکاؤنٹ سیٹنگز وغیرہ کے نظم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے Exness کے ذاتی علاقہ میں لاگ ان کر کے اور Social Trading پر کلک کر کے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ |
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا منافع | وہ منافع جو حکمت عملی کا فراہم کنندہ کماتا ہے۔ |
سویپ |
سویپ یا کرنسی سویپ اس صورتحال کو کہا جاتا ہے جب پارٹیاں مفادات اور بنیادی ادائیگیوں کا مختلف کرنسیوں میں الگ کردہ قرضے پر تبادلہ کرتی ہیں۔ اسلامی حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے پاس سويپ فری حکمت عملی اکاؤنٹس ہوتے ہیں۔ |
کُل TV کی حدود | لاٹ کا کل حجم جو کہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ اور سرمایہ دار نے مشترکہ طور پر کھولا ہے۔ |
تجارتی مدت | وہ مدت جس کے لیے کمیشن کو کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ ہر مدت مہینے کے آخری جمعہ کو 23:50 UTC+0 سے 23:59:59 UTC +0 تک ختم ہوتی ہے اور کمیشن اس وقت ادا کیا جاتا ہے۔ |
غیر رجسٹر شدہ صارف | وہ شخص جس نے سوشل ٹریڈنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہو مگر ذاتی علاقہ رجسٹر نہ کروایا ہو۔ |
سرمایہ کاری کا والٹ |
جو ٹریڈز نقل کرنا شروع کرنے کیلئے سرمایہ کار اپنا اکاؤنٹ یا پورٹ فولیو فنڈ کرنے کی خاطر استعمال کرتا ہے۔ والٹ میں موجود فنڈز کو کسی حکمت عملی میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے، جو اسے سرمایہ کاری کردہ رقم سے مختلف بناتا ہے۔ |