حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے طور پر، کمیشن (کارکردگی کی فیس) میں آپ کو کتنی رقم ملتی یہ جاننا مفید ہوتا ہے اور اسے فیس کی رپورٹس کے ساتھ سہولت بخش بنا دیا گیا ہے۔
فیس کی رپورٹس کو نیویگیٹ کرنا
فیس کی رپورٹس تلاش کرنے کیلئے، یہ مراحل فالو کریں:
- اپنے Exness کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- اصل مینو سے Social Trading منتخب کریں۔
- My Strategies پر کلک کریں۔
- جو حکمت عملی آپ چیک کرنا چاہتے ہیں اس پر Fee Report پر کلک کریں۔
براہ کرم نوٹ کر لیں کہ فیس کی رپورٹس کے لیے ٹریکنگ تقریباً ہر 15 منٹ بعد اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔
فیس رپورٹس میں کیا معلومات شیئر کی جاتی ہیں
تاحیات اعداد و شمار کے تحت آپ کو پیش کیا جائے گا:
- کُل فیس
یہ حکمت عملی کی تاریخ آغاز کے بعد سے حاصل شدہ کمائئی ہوئی (بند سرمایہ کاریوں کی) اور فلوٹنگ (کھلی ہوئی سرمایہ کاریوں کی) فیس کا میزان ہے۔
- کُل سرمایہ کاریاں
یہ حکمت عملی کی تاریخ آغاز کے بعد سے سرمایہ کاریوں کی کُل تعداد ہے۔
- کُل ایکوئٹی
موجودہ وقت میں اکاؤنٹ میں زیر انتظام تمام حکمت عملیوں کا کُل میزان۔ اس میں سرمایہ کاران اور ٹریڈر دونوں کی حکمت عملیاں شامل ہیں۔
- سرمایہ کاری کی اوسط مدت
یہ اس حکمت عملی میں تمام بند سرمایہ کاریوں کی اوسط مدت ہے
اس علاقے کے نیچے فیس کی رپورٹس کی خصوصیت ہے، جو حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو ہر سرمایہ کاری پر ان کی فیس کے بارے میں معلومات اور درج ذيل کے لیے مجموعی اعداد و شمار فراہم کرتی ہے:
- کُل فیس
یہ منتخب کردہ تجارتی مدت کے دوران کمائی ہوئی اور فلوٹنگ فیس کا میزان ہے.
- کمائی گئی فیس
یہ منتخب کردہ تجارتی مدت کے دوران بند کردہ سرمایہ کاریوں سے کُل فیس ہے۔ یہ رقم پہلے ہی محفوظ اور آپ کو کریڈٹ کر دی گئی ہے۔
- فلوٹنگ فیس
یہ تمام کھلی سرمایہ کاریوں سے ممکنہ فیس ہے۔ آپ یہ فیس صرف تبھی حاصل کریں گے جب آپ کی سرمایہ کاریاں بند ہو جائیں گی۔
- کُل سرمایہ کاریاں
یہ منتخب کردہ مدت کے دوران سرمایہ کاریوں کی کُل تعداد ہے
فیس رپورٹس میں پیش کی گئی معلومات کو بلنگ کی مدت (تجارتی مدت)، فیس کے اسٹیٹس اور فائدہ مندی جیسے معیارات کے لحاظ سے فلٹر کیا جا سکتا ہے۔
اسٹیٹس کو جاری سرمایہ کاریوں کی صورت میں Active، یا اگر سرمایہ کاری روک دی گئی تھی تو Archived کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔