نفع کسی مخصوص حکمت عملی میں نظر آنے والی ایکوئٹی کی تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔ اسے لگ بھگ ہر 20 منٹ پر ان اعداد و شمار کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جو مہینے کے شروع سے مہینے کے آخر تک حکمت عملی کی ایکوئٹی میں تبدیلی کو کیلکولیٹ کرتا ہے
آئیے دیکھتے ہیں یہ حساب کتاب کیسے ہوتا ہے:
پیمائش کے حصوں کو کسی اکاؤنٹ کے ڈیپازٹ کروانے، رقم نکلوانے، یا ایک اندرونی ٹرانسفرکے ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے، جنہیں مجموعی طور پر بقایا آپریشنز (BO) کا نام دیا گیا ہے۔ منافع کا حساب ان تمام ادوار کو بقایا آپریشنز کے درمیان ضرب دے کر لگایا جاتا ہے، جس کے بعد جواب کو فیصد کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں جب کبھی ایک حکمت عملی کا فراہم کنندہ رقم نکالتا ہے یا ڈیپازٹ کرواتا ہے تو مصنوعی نتائج کی روک تھام کے لیے نفع کا حساب بالکل بھی متاثر نہیں ہوتا۔
نفع مستقل طور پر اپ ڈیٹ اور وقت کے ساتھ مرکب ہوتا رہتا ہے۔
یہاں ایک مثال دی گئی ہے٭:
- جنوری میں حکمت عملی کی ایکوئٹی 500 USD (E1) سے 600 USD (E2) تک بڑھ گئی۔ لہٰذا جنوری کے نفع کا لگایا گیا حساب: (600 USD - 500 USD) / 500 USD = 0,2 یا 20%
- پھر حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے 400 USD کا ڈیپازٹ کیا اور حکمت عملی کی ایکوئٹی ایڈجسٹ ہوگئی: 600 USD + 400 USD = 1000 USD۔ لہٰذا فروری میں نفع کا حساب 600 USD (E2) سے نہیں بلکہ 1000 USD (E3) سے شروع ہو گا۔
- فروری میں حکمت عملی کی ایکوئٹی 1000 USD (E3) سے بڑھ کر 1500 USD (E4) ہو گئی۔ اب ہم فروری کے نفع کا حساب لگا سکتے ہیں: (1 500 USD - 1 000 USD) / 1 000 USD = 0,5 یا 50%
-
اب ہم مجموعی نفع کا حساب لگا سکتے ہیں:
K1 = جنوری کا نفع + 100%، لہٰذا K1 = 20% + 100% = 120%
K2 = فروری کا نفع + 100%، لہٰذا K2 = 50% + 100% = 150%
رولنگ نفع = (K1* K2) - 100%، یا (120% * 150%) - 100% = 180% - 100% = 80% لہذا رولنگ نفع 80% ہے
نفع کا حساب سختی سے بقایا آپریشنزکے درمیان لگایا جاتا ہے (ڈیپازٹس، رقوم نکلوانا، اور اندرونی تبادلے) جس کی کوئی حد نہیں ہے، اور جنوری اور فروری کے مہینوں کا وقتی ادوار کے طور پر استعمال صرف مثال پیش کرنے کے لئے کیا گيا ہے۔
بنیادی طور پر سابقہ مہینے میں جاری حساب میں نفع کا اضافہ کیا جاتا ہے اور یہ صرف اسٹاپ آؤٹ کے موقع پر ری سیٹ ہوتی ہے۔ یہ اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک کہ حکمت عملی وجود رکھتی ہے۔