ریٹرن ایک مخصوص حکمت عملی میں دکھائی دینے والی ایکوئٹی میں تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ ان اعداد و شمار کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا ہے جو کسی مخصوص مدت کے آغاز سے لے کر اختتام تک کسی حکمت عملی کی ایکوئٹی میں تبدیلی کو کیلکولیٹ کرتے ہیں۔
نوٹ: ریٹرن Social Standard اور Social Pro اکاؤنٹس والی حکمت عملیوں کیلئے تقریباً ہر 20 منٹ بعد اور Pro اکاؤنٹس کیلئے ہر ایک گھنٹے بعد اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔
ریٹرن کی کیلکولیشن
کوئی بھی بیلنس آپریشن جیسے ڈیپازٹ، رقم نکلوانا یا داخلی ٹرانسفر پوری مدت کو ذیلی مدتوں میں تقسیم کرتا ہے۔ ہر عرصے کیلئے ریٹرن کا ریٹ کیلکولیٹ کیا جاتا ہے اور حتمی ریٹ کا فیصد پیدا کرنے کیلئے ضرب دیا جاتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں جب کبھی ایک حکمت عملی کا فراہم کنندہ رقم نکالتا ہے یا ڈیپازٹ کرواتا ہے تو مصنوعی نتائج کی روک تھام کے لیے ریٹرن کی کیلکولیشن بالکل متاثر نہیں ہوتی۔
ریٹرن مستقل بنیادوں پر اپ ڈیٹ ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ کمپاؤنڈ ہوتا ہے۔
یہاں ایک مثال دی گئی ہے٭:
- جنوری میں، حکمت عملی کی ایکوئٹی 500 USD (E1) سے بڑھ کر 600 USD (E2) پر چلی گئی۔ لہذا جنوری کا ریٹرن اس طرح کیلکولیٹ ہوگا: (600 USD - 500 USD) / 500 USD = 0.2 یا 20%
- پھر حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے 400 USD کا ڈیپازٹ کیا اور حکمت عملی کی ایکوئٹی ایڈجسٹ ہوگئی: 600 USD + 400 USD = 1,000 USD۔ لہٰذا فروری میں ریٹرن کی کیلکولیشن 600 USD (E2) سے نہیں بلکہ 1,000 USD (E3) سے شروع ہوگی۔
- فروری میں، حکمت عملی کی ایکوئٹی 1,000 USD (E3) سے بڑھ کر 1,500 USD (E4) پر چلی گئی۔ اب ہم فروری کا ریٹرن کیلکولیٹ کر سکتے ہیں: ( 1,500 USD - 1,000 USD) / 1,000 USD = 0.5 یا 50%
-
اب ہم مجموعی ریٹرن کیلکولیٹ کر سکتے ہیں:
K1= جنوری کا ریٹرن + 100%، لہذا K1 = 20% + 100% = 120%
K2 = فروری کا ریٹرن +100%، لہذا K2 = 50% + 100% = 150%
وقت کے ساتھ ریٹرن = (K1* K2) - 100% یا (120% * 150%) - 100% = 180% - 100% = 80% لہذا وقت کے ساتھ ریٹرن 80% ہے
ریٹرن کی کیلکولیشنز سختی سے بیلنس آپریشنز (ڈیپازٹس، رقم نکلوانے اور اندرونی ٹرانسفرز) کے دوران کی جاتی ہیں، جن کی کوئی حد نہیں۔ عرصوں کیلئے جنوری اور فروری کے مہینوں کا استعمال صرف مثال دینے کی غرض سے ہے۔
گزشتہ مہینوں سے ریٹرن موجودہ کیلکولیشنز میں شامل کیا جاتا ہے۔
جب حکمت عملی کا اسٹاپ آؤٹ ہوتا ہے:
- Pro اکاؤنٹس کیلئے، حکمت عملی کا ریٹرن -%100 تک کیلکولیٹ کیا جاتا ہے اور حکمت عملی آرکائیو ہو جاتی ہے۔
- Social Pro اور Social Standard اکاؤنٹس کیلئے، حکمت عملی کا ریٹرن %0 تک کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ حکمت عملی فعال رہتی ہے، حکمت عملی کا فراہم کنندہ ڈیپازٹ، ٹریڈ اور سرمایہ کاران کو مدعو کر سکتا ہے اور ریٹرن اس کی سرگرمی کے لحاظ سے دوبارہ کیلکولیٹ کیا جائے گا۔
ریٹرن کا گراف
ریٹرن کا گراف وقت کے ساتھ مجموعی ریٹرن دکھاتا ہے۔ اکاؤنٹ کے بیلنس میں منافع یا خسارے کا فیصد مخصوص مدت کیلئے دکھایا جاتا ہے۔ یہ گراف یہ دیکھنے کا شفاف طریقہ فراہم کرتا ہے کہ حکمت عملیوں نے تاریخی طور پر کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اہم: گزشتہ کارکردگی آئندہ کے نتائج کا لازمی اشارہ نہیں لہذا ریٹرن گراف کے ایک فائدہ مند ٹول ہونے کے باوجود اسے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا جائزہ لینے کے کئی فیکٹرز میں سے محض ایک کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
حکمت عملیوں کیلئے اپنا ریٹرن گراف دکھانے کیلئے، مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں۔
- اپنی Social Trading ایپلیکیشن میں لاگ ان کریں۔
- حکمت عملی منتخب کریں۔
- کلک کریں Statistics ٹیب پر۔ ریٹرن گراف دکھایا جائے گا۔
سرمایہ کاری کے نفع میں حرکت
کسی حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرتے وقت، حکمت عملی کے ریٹرن اور سرمایہ کاران کے ریٹرن میں فرق ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری شروع کرنے کا وقت بھی سرمایہ کاری کے ریٹرن کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ سرمایہ کاری کی کارکردگی حکمت عملی کی کارکردگی سے زیادہ یا کم ہو سکتی ہے۔