اس کا انحصار آپ کے نقطۂ نظر پر ہوتا ہے، لیکن سوشل ٹریڈنگ حکمت عملی فراہم کنندہ بننا آسان اور سہولت بخش ہونے کے لیے بنائی گئی ہے۔
- تجارتی مدتیں: وقت کی یہ لازمی مدت حکمت عملی کے میٹرکس کو کیکولیٹ کرنے کیلئے استعمال کی گئی ہے، لیکن یہ حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے لیے ایک لچکدار ٹائم فریم پیش کر سکتی ہے۔
- کمیشن کی ادائیگی: صرفتجارتی مدت کے اختتام پر ہوتی ہے۔
- میٹرکس کا نظم کرنا: نفع اور خطرات وہ میٹرکس ہیں جو کوئی حکمت عملی سرمایہ کاران کو پیش کرتی ہے؛ یہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے کنٹرول میں نہيں ہوتے ہیں۔
- ڈرا ڈاؤن: کسی حکمت عملی کا مجموعی نقصان کمیشن میں سے کٹتا ہے جو مجموعی کمائی میں کمی لاسکتا ہے؛ دوسرے الفاظ میں کہا جائے تو نقصانات زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
- غیر موزوں وقت کی سرمایہ کاریاں: اگر حکمت عملی کا فراہم کنندہ منافع میں ہو اور سرمایہ کار بعد میں اس کی حکمت عملی نقل کرنا شروع کردے تو بھی بدقسمتی سے ایسا ممکن ہے کہ اسے حکمت عملی کے فراہم کنندہ جتنا منافع نہ نظر آئے جس کا نتیجہ بے اطمینانی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
خطرے کا اچھی طرح نظم اور بھرپور غور و فکر کر کے ان سبھی نقصانات کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ہم حکمت عملی کی تفصیلات سے متعلق مزید پڑھنے کی تجویز کرتے ہیں تاکہ آپ ان کا بہتر طور پر نظم کر پائیں۔