بطور ایک سرمایہ کار، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی حکمت عملیوں میں کی گئی سرمایہ کاری سے متعلق تمام معلومات کا ریکارڈ رکھیں۔ سرمایہ کاری کا پیج آپ کو فعال اور بند دونوں سرمایہ کاریوں کا جائزہ لینے کی سہولت دیتا ہے۔
سرمایہ کاری کے پیج کو نیویگیٹ کرنا
Copy Trading ایپ میں:
- Assets ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- Investments کے تحت، Active یا Closed میں سے کسی بھی سرمایہ کاری پر ٹیپ کریں۔
Copy Trading ویب PA میں:
- اپنے پرسنل ایریا (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Copy Trading ٹیب پر جائیں اور Assets پر کلک کریں۔
- Active یا Closed کے تحت کوئی بھی سرمایہ کاری منتخب کریں۔
سرمایہ کاری کا پیج
یہ سیکشن آپ کی سرمایہ کاری اور کاپی کردہ آرڈرز کا خلاصہ فراہم کرتا ہے۔ دکھائی جانے والی معلومات فعال اور بند سرمایہ کاریوں کے درمیان مختلف ہو سکتی ہیں۔ فعال سرمایہ کاریوں کے لیے کاپی کرنا بند کرنے کا بٹن دستیاب ہوتا ہے نیز اسٹاپ لاس اور ٹیک پروفٹ شامل کرنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔
معلومات | فعال | غیر فعال شدہ |
---|---|---|
سرمایہ کاری کی ID |
سرمایہ کاری کی منفرد ID |
|
حکمت عملی کا نام | حکمت عملی کا نام حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے رکھا گیا تھا | |
وقت اور تاریخ | فعال سرمایہ کاریوں کیلئے، آغاز کی تاریخ اور وقت دکھایا جاتا ہے۔ | بند سرمایہ کاریوں کیلئے، سرمایہ کاری کی آغاز اور اختتامی تاریخ اور وقت دکھایا جاتا ہے۔ |
مالیاتی نتیجہ |
موجودہ کھلے اور بند سرمایہ کاری آرڈرز کے ٹریڈنگ نتائج کا مجموعہ، جس میں سے کارکردگی کی فیس کو منہا کیا گیا ہے۔ فنانشیل نتیجے پر ٹیپ کرنے سے کیلکولیشن کا پاپ اَپ ظاہر ہوگا۔ فنانشیل نتیجہ = منافع - کارکردگی کی فیس |
مخصوص سرمایہ کاری آرڈرز کے ٹریڈنگ نتائج کا مجموعہ، جس میں سے کارکردگی کی فیس کو منہا کیا گیا ہے۔
|
ریٹرن |
فیصد کے طور پر سرمایہ کاری کا موجودہ ریٹرن۔ یہ ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ ہوتا ہے اور فنانشیل نتیجے کو سرمایہ کاری کی رقم پر تقسیم کر کے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ ریٹرن = فنانشیل نتیجہ/سرمایہ کاری کی رقم × 100% |
|
سرمایہ کار | یہ اس ابتدائی سرمایہ کاری کی رقم کو ظاہر کرتا ہے جو حکمت عملی میں لگائی گئی تھی۔ | |
کارکردگی کی فیس (%) | - | بند کی گئی سرمایہ کاریوں کے لیے، حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو ادا کی گئی کُل کارکردگی کی فیس یہاں دکھائی جائے گی۔ |
ایکوئٹی | یہ موجودہ سرمایہ کاری کی ایکویٹی دکھاتا ہے۔ یہ اس سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ میں سرمایہ کار کے پاس موجود کُل فنڈز کی نمائندگی کرتا ہے۔ | - |
کاپی کردہ/کاپی ہونے والے آرڈرز | فعال سرمایہ کاریوں کیلئے موجودہ کھلے اور بند کاپی کیے گئے آرڈرز اور ضروری ٹریڈنگ معلومات درج ہیں جن میں انسٹرومنٹ، کو ایفیشنٹ، ٹریڈنگ کی تاریخیں، قیمتیں، سواپ اور منافع/نقصان شامل ہیں۔ | بلنگ کی مدت کے فنانشیل نتیجے کو تاریخوں اور ادا کی گئی کُل کارکردگی کی فیس کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔ تمام بند کیے گئے آرڈرز کی فہرست میں انسٹرومنٹ، لاٹس، منافع/نقصان، کھلنے اور بند ہونے کی قیمتیں اور تاریخیں، سواپ اور دیگر معلومات شامل ہوتی ہیں۔ |