بطور سرمایہ کار، اپنی سرمایہ کاری کے اہداف کے لیے درست حکمت عملی منتخب کرنے کے لیے یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ حکمت عملی میں کون سی معلومات دیکھنی چاہئیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ یہ اصطلاحات ہماری کاپی ٹریڈنگ فرہنگ میں سیکھیں۔
حکمت عملیاں براؤز کرنے کے لیے، آپ اپنے پرسنل ایریا (PA) میں Copy Trading ایپ اور Copy Tradingویب دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔ طریقہ یہ ہے:
Copy Trading ایپ میں:
- Copy Trading ایپ میں لاگ اِن کریں۔
- دستیاب حکمت عملیوں کو دیکھنے کے لیے Browse پر جائیں۔
Copy Trading ویب PA میں:
- پرسنل ایریا (PA) میں لاگ اِن کریں۔
- Copy Trading ٹیب پر کلک کریں۔
- Discover strategies کے تحت آپ دستیاب حکمت عملیوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، دستیاب حکمت عملیوں کو دیکھنے کے لیے آپ Copy Trading کی ویب سائٹ پر بھی جا سکتے ہیں۔
حکمت عملی کی اقسام
دستیاب زمروں میں سے کوئی حکمت عملی منتخب کریں:
- سبھی حکمت عملیاں
- سب سے زیادہ کاپی کی گئی
- حال ہی میں ملاحظہ کردہ
- متوسط ڈرا ڈاؤن کے ساتھ ریٹرن
- 3 ماہ کیلئے بہترین ریٹرن
- کم فیس
- نئی حکمت عملیاں
جن حکمت عملیوں کو اسٹاپ آؤٹ کا سامنا ہو، وہ کسی بھی زمرے یا تمام حکمت عملیوں کی فہرست میں ظاہر نہیں ہوں گی؛ وہ صرف براہِ راست لنک کے ذریعے دستیاب رہیں گی۔
Copy Trading ویب پر اپنے PA میں، پسندیدہ حکمت عملیوں کو دیکھنے کے لیے Favourite ٹیب پر کلک کریں۔ Copy Trading ایپ میں آپ کی پسندیدہ حکمت عملیاں Favourite ٹیب (اسٹار آئیکن) کے تحت ہوتی ہیں۔
Copy Trading ویب سائٹ پر دستیاب زمروں میں سب سے زیادہ کاپی کی گئی، معتدل ڈرا ڈاؤن کے ساتھ ریٹرن، 3 ماہ کا بہترین ریٹرن، کم فیس، نئی حکمت عملیاں اور تمام حکمت عملیاں شامل ہیں۔
حکمت عملیوں کو فلٹر کرنا
مزید یہ کہ Copy Trading ایپ میں آپ تمام حکمت عملیاں کے زمرے کو ریٹرن، ٹائم فریم، ڈرا ڈاؤن، سرمایہ کاروں کی تعداد، کارکردگی کی فیس، پہلی ٹریڈ سے گزرا وقت اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ملک جیسے دستیاب فلٹرز کی مدد سے فلٹر کر سکتے ہیں۔
حکمت عملی کی معلومات
جب آپ کسی حکمت عملی کو دیکھنے کے لیے منتخب کرتے ہیں تو دکھائی جانے والی معلومات آپ کو یہ بتاتی ہے:
- ٹریڈر کا نام - حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا نام اور اُن کا ملک۔
- حکمت عملی کا نام - حکمت عملی کا عنوان
- 3-ماہ کا ریٹرن - حکمت عملی کی تخلیق کے بعد سے حاصل ہونے والا ریٹرن۔
- زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن - حکمت عملی کے آغاز سے اب تک ٹریڈنگ کی سرگرمی کے باعث ایکوئٹی میں ہونے والی سب سے بڑی کمی۔
- فعال سرمایہ کار - وہ سرمایہ کار جو اس حکمت عملی کو فی الحال کاپی کر رہے ہیں۔
تجویز: اگر زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن زیادہ ہو تو سرمایہ کے نقصان کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
Overview سیکشن
- ریٹرن - یہ گراف منتخب مدت کے دوران ٹریڈنگ سرگرمی کے باعث حکمت عملی کی ایکوئٹی میں تبدیلی دکھاتا ہے۔ ڈیپازٹس اور نکلوائی گئی رقم سے ریٹرن کا فیصد متاثر نہیں ہوتا۔ یہ ڈیٹا ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
- ایکوئٹی - ایکوئٹی کا گراف حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں دستیاب کل فنڈز دکھاتا ہے۔ یہ ڈیٹا رئیل ٹائم اپ ڈیٹس کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ پچھلے دنوں کی قدریں 23:00 UTC پر ریکارڈ کیے گئے ڈیٹا کے مطابق ہوتی ہیں۔
- حکمت عملی کے بارے میں - حکمت عملی کی تخلیق کی تاریخ، لیوریج، اکاؤنٹ کی قسم اور حکمت عملی کی ایکوئٹی دکھاتا ہے۔
- شرائط کا خلاصہ - کم از کم سرمایہ کاری کی رقم، کارکردگی کی فیس کا فیصد جو سرمایہ کار منافع ہونے پر حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو ادا کرتے ہیں اور موجودہ بلنگ کی مدت۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹس - اس حکمت عملی کے ساتھ سب سے زیادہ ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹس۔
- کھلے آرڈرز - حکمت عملی کے اندر اس وقت کھلے آرڈرز۔ Orders ٹیب کے تحت موجودہ کھلے اور بند آرڈرز کی فہرست دیکھنے کے لیے Show all پر کلک کریں؛ یہاں علامت، قسم، کھلنے کا وقت، لاٹس اور USD میں منافع جیسی تفصیلات موجود ہیں۔
- حکمت عملی کی خبریں - حکمت عملی کے بارے میں فراہم کنندہ کے اعلانات دکھاتا ہے۔ Strategy news ٹیب میں تمام اعلانات دیکھنے کے لیے Show all پر کلک کریں۔
About Strategy Provider ٹیب میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی معلومات کے ساتھ ساتھ ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) اور TRL کی ہسٹری بھی دکھائی جاتی ہے۔
تجویز: کسی حکمت عملی کے سرمایہ کاروں کی تعداد سے آپ اس کی مقبولیت جان سکتے ہیں۔ لیوریج جتنی زیادہ ہو، حکمت عملی اتنی ہی پرخطر ہوتی ہے۔
عام سوالات
کیا میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے نام سے کوئی مخصوص حکمت عملی تلاش کر سکتا/سکتی ہوں؟
نہیں، آپ فراہم کنندہ کے نام سے حکمت عملی تلاش نہیں کر سکتے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ کسی مخصوص حکمت عملی کی تلاش کے لیے دستیاب زمرے اور فلٹرز (صرف Copy Trading ایپ میں) استعمال کریں۔
کیا میں حکمت عملی کے نام سے کوئی مخصوص حکمت عملی تلاش کر سکتا/سکتی ہوں؟
نہیں، آپ حکمت عملی کے نام سے تلاش نہیں کر سکتے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ مطلوبہ حکمت عملی ڈھونڈنے کے لیے (صرف Copy Trading ایپ میں) دستیاب زمروں اور فلٹرز کا استعمال کریں۔