اس کا انحصار آپ کی اپنی ترجیحات اور تجارت کے انداز پر یے لیکن اگر آپ سرمایہ کار ہیں تو ایسی کئی چیزیں ہیں جو آپ کو معلوم ہونی چاہئیں:
- کارکردگی کی فیس: جب آپ کی نقل کردہ سرمایہ کاری منافع بخش ہوتی ہے تو حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی طرف سے مقرر کردہ کارکردگی کی فیس کا ریٹ سرمایہ کار کے منافع کے حصے میں سے ادا کیا جاتا ہے۔ کارکردگی کی فیس حکمت عملی کے فراہم کنندگان کیلئے ایک لازمی ترغیب ہے تاکہ وہ بہترین ٹریڈز کریں۔
- ٹائمنگ: ایسا ممکن ہے کہ سرمایہ کار منافع بخش حکمت عملی نقل کرنا شروع کرے لیکن اسے منافع نہ ہو سکے کیونکہ جس وقت سرمایہ کار حکمت عملی نقل کررہا تھا اس وقت حکمت عملی کو فائدہ نہیں ہو رہا تھا؛ اس کی وجہ سرمایہ کار کے نقل کرنے کی ٹائمنگ ہے۔
- کنٹرول: سرمایہ کاران کے پاس حکمت عملی نقل کرنے یا نقل کرنا روکنے کی سہولت ہوتی ہے، ان کا حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی تجارتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا اور یہ بات زیادہ متحرک تاجروں کیلئے پریشان کن ہو سکتی ہے۔
- خطرے کا نظم: سرمایہ کار کے طور پر آپ خطرے سے محفوظ نہیں ہوتے اور آپ کو سوشل ٹریڈنگ کے سیاق و سباق کے تحت اپنی خطرات کا نظم کرنے کی حکمت عملیوں پر غور کرنا چاہیئے۔ یہ سرمایہ کار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی خطرے کی برداشت کو مدنظر رکھے۔
- گزشتہ کارکردگی: حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی گزشتہ کارکردگی آئندہ نتائج کی ضمانت نہیں ہے۔
خطرے کا اچھی طرح نظم اور بھرپور غور و فکر کر کے ان سبھی نقصانات کو گھٹایا جا سکتا ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ حکمت عملی کی تفصیلات سے متعلق مزید پڑھیں تاکہ ان کا بہتر طور پر نظم کر پائیں۔