حکمت عملی خسارے میں ہونے اور اسے کاپی کرنے والی سرمایہ کاریوں کے اس سے متاثر ہونے کے حوالے سے چند صورتیں وابستہ ہو سکتی ہیں۔ آئیں ان تمام صورتوں پر نظر ڈالتے ہیں:
- ماسٹر حکمت عملی خسارے میں جا رہی ہے اور اسے کاپی کرنے والی سرمایہ کاریاں بھی نقصان اٹھا رہی ہیں۔ ایسی صورت میں، یہ ذہن میں رکھنا اچھا رہتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا کمیشن تب تک ادا نہیں کیا جائے گا جب تک کہ اگلی تجارتی مدتوں میں سرمایہ کاری کے منافع آپ کے خسارے سے تجاوز نہ کر جائیں۔
- ماسٹر حکمت عملی خسارے میں ہو سکتی ہے لیکن ٹریڈز کھلنے کی قیمتوں میں فرق کی وجہ سے سرمایہ کاری منافع میں ہو سکتی ہے۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے اگر آپ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے تجارت شروع کر دینے کے بعد ٹریڈز کاپی کرنا شروع کریں، اس صورت میں ٹریڈز موجودہ مارکیٹ کی قیمتوں کے لحاظ سے کاپی کی جائیں گی۔
- ماسٹر حکمت عملی خسارے میں ہو سکتی ہے اور بالآخر 0 یا اس سے کم ایکوئٹی پر پہنچ سکتی ہے۔ ایسی صورت میں، ٹریڈز اسٹاپ آؤٹ کی وجہ سے خود بخود بند ہو جائیں گی۔ اگر سبھی آرڈرز بند کرنے کے بعد بیلنس منفی ہے تو بیلنس کو 0 پر سیٹ کرنے کیلئے بے حیثیتی کا آپریشن انجام دیا جاتا ہے۔
- حکمت عملی کے اکاؤنٹ کی ٹریڈز اسٹاپ آؤٹ کی وجہ سے بند ہونے کے بعد سرمایہ کاران مینوئل طور پر کاپی کرنا بند کر دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر یہ نہ بھی ہو تو ایسی تمام سرمایہ کاریاں حکمت عملی کا اکاؤںٹ اسٹاپ آؤٹ ہونے کے بعد 7 دن کے اندر خود بخود بند ہو جائیں گی۔ اگر سبھی آرڈرز بند کرنے کے بعد بیلنس منفی ہے تو بیلنس کو 0 پر سیٹ کرنے کیلئے بے حیثیتی کا آپریشن انجام دیا جائے گا۔
- اسٹاپ آؤٹ کے بعد حکمت عملی Social Trading ایپلیکیشن پر دکھائی نہیں دے گی۔