منافع بخش حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو کمیشن ٹریڈنگ کی مدت کے اختتام پر ادا کیا جاتا ہے۔
ٹریڈنگ کی مدت کا دورانیہ ایک تقویمی مہینہ ہے جو کہ آخری جمعہ کو 23:50 UTC+0 تا 23:59:59 UTC +0 ختم ہوتا ہے، جس کے فوراً بعد ایک نئی ٹریڈنگ کی مدت شروع ہو جاتی ہے۔
ٹریڈنگ کی مدت کے اختتام کا نتیجہ سرمایہ کاران کی جانب سے کھولی گئی سبھی ٹریڈز کے چند لمحوں کیلئے بند ہونے اور پھر صفر سپریڈ کے ساتھ دوبارہ کھلنے کی صورت میں نکلتا ہے؛ یہ حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو واجب الادا کمیشن درست طور پر کیلکولیٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے بعد کیلکولیٹ کردہ کمیشن حکمت عملی فراہم کنندہ کے ذاتی علاقہ (PA) میں موجود ان کے سوشل ٹریڈنگ کمیشن اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے اور اسے ٹریڈنگ، ٹرانسفرز یا رقم نکلوانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ کی سہولت کے لیے یہ پورا پراسیس مکمل طور پر خودکار ہے اور اس کی ضرورت اس لیے ہے کہ حکمت عملی فراہم کنندہ کے کمیشن کی درست ادائیگی ہو۔
فی سرمایہ کاری ادا کیے جانے والے کمیشن کی تفصیلات حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے PA میں کمیشن رپورٹ کے تحت مل سکتی ہیں جو ہر حکمت عملی کے لیے دستیاب ہے۔ اس سے آنے والے کمیشن اور حکمت عملی کی کارکردگی کا ٹریک رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
کمیشن کس طرح کام کرتا ہے اس بارے میں یا تجارتی مدتوں کے بارے میں مزیدمعلومات کے لیے ان لنکس کو فالو کریں۔