کارکردگی کی فیس وہ رقم ہے جو سرمایہ کار منافع بخش سرمایہ کاریوں کیلئے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو ادا کرتا ہے۔ کارکردگی کی فیس حکمت عملی کا فراہم کنندہ سیٹ کرتا ہے اور اسے بلنگ کی مدت کے اختتام پر یا سرمایہ کار کے حکمت عملی نقل کرنا بند کرنے پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
کارکردگی کی فیس کی کیلکولیشن
کارکردگی کی فیس اس فارمولہ کے لحاظ سے ادا کی جائے گی:
سرمایہ کاری کی کارکردگی کی فیس = (سرمایہ کاری کی ایکوئٹی + ادا کردہ کارکردگی کی فیس کا میزان + کاپی ڈیویڈنڈز - سرمایہ کاری کردہ رقم) x کارکردگی کی فیس کا ریٹ - ادا کردہ کارکردگی کی فیس کا میزان)
اگر گزشتہ طور پر کوئی کارکردگی کی فیس ادا نہیں کی گئی ہے تو فارمولہ یہ ہوگا:
سرمایہ کاری کردہ کارکردگی کی فیس = (سرمایہ کاری کی ایکوئٹی + ادا کردہ کاپی ڈیویڈنڈز - سرمایہ کاری کردہ رقم) * کارکردگی کی فیس کا ریٹ
نوٹ: کاپی ڈیویڈنڈز صرف Social Pro اور Social Standard اکاؤنٹس کیلئے دستیاب ہیں۔
نوٹ: نتائج کو کمتر نمبر پر راؤنڈ کر دیا جاتا ہے۔
کیلکولیشنز کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے فارمولوں کا بریک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے:
سرمایہ کاری کی ایکوئٹی | موجودہ سرمایہ کاری کی ایکوئٹی۔ |
ادا کردہ فیس کا میزان | سرمایہ کاری کی تخلیق سے گزشتہ سبھی بلنگ کی مدتوں کیلئے کُل ادا کردہ کارکردگی کی فیس۔ |
کاپی ڈیویڈنڈس | سرمایہ کاری کی تخلیق سے کُل ادا کردہ کاپی ڈیویڈنڈز۔ |
سرمایہ کاری کی رقم | سرمایہ کاری کا ابتدائی بیلنس۔ |
کارکردگی کی فیس کا ریٹ | سرمایہ کاری کھلنے کے وقت حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا سیٹ کیا گیا فیس ریٹ۔ |
نوٹ: اگرچہ حکمت عملی کا فراہم کنندہ حکمت عملی کے فیس ریٹ میں ترمیم کر سکتا ہے، نیا ریٹ صرف نئی سرمایہ کاریوں پر قابل اطلاق ہوتا ہے؛ پہلے سے موجود سرمایہ کاریاں تبدیل نہیں ہوں گی۔
اس کی ایک مثال یہاں دی گئی ہے:
ایک سرمایہ کار نئے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ساتھ نئی سرمایہ کاری شروع کرتا ہے۔ سرمایہ کار کا ابتدائی بیلنس USD 500 ہے۔ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے سیٹ کی گئی کارکردگی کی فیس 10% ہے۔ سرمایہ کار کو 1,500 USD کا منافع ہوتا ہے اور ان کی سرمایہ کاری کی ایکوئٹی بلنگ کی مدت کے اختتام پر 2,000 USD ہے۔
کیلکولیٹ کردہ کارکردگی کی فیس = (سرمایہ کاری کی ایکوئٹی + کاپی ڈیویڈنڈز - سرمایہ کاری کردہ رقم) * کارکردگی کی فیس کا ریٹ
نوٹ: کاپی ڈیویڈنڈز صرف Social Pro اور Social Standard اکاؤنٹس کیلئے دستیاب ہیں۔
= (2000 - 500) x 10%
= 1500 x 10%
= 150 USD
چنانچہ، سرمایہ کار کا سرمایہ کاری کا بیلنس کارکردگی کی فیس ادا کرنے کے بعد 1,850 USD ہوگا۔
اگر سرمایہ کار نے گزشتہ طور پر کارکردگی کی فیس ادا کی ہے تو ایک مثال یہ ہے:
سرمایہ کار کا ابتدائی سرمایہ کاری کا بیلنس 1,000 USD ہے اور کارکردگی کی فیس 15% پر سیٹ ہے۔ سرمایہ کار کو 2,000 USD کا منافع ہوتا ہے اور ان کی سرمایہ کاری کی ایکوئٹی بلنگ کی مدت کے اختتام پر 3,000 USD ہے۔ سرمایہ کار نے گزشتہ طور پر USD 150 کارکردگی کی فیس ادا کی ہے۔ حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے حکمت عملی سے اپنے منافع کا کچھ حصہ نکلوانے کا انتخاب کیا ہے اور سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ سے 200 USD کے متناسب رقم نکلوائی گئی ہے۔
کیلکولیٹ کردہ کارکردگی کی فیس = (سرمایہ کاری کی ایکوئٹی + کاپی ڈیویڈنڈز + ادا کردہ ادائیگی کی فیس کا میزان - سرمایہ کاری کردہ رقم) x کارکردگی کی فیس کا ریٹ - ادا کردہ کارکردگی کی فیس کا میزان
نوٹ: کاپی ڈیویڈنڈز صرف Social Pro اور Social Standard اکاؤنٹس کیلئے دستیاب ہیں۔
= (3000 + 200+ 150 - 1000) x 15% - 150
= 2350 x 15% - 150
= 352.5 - 150
= 202.5 USD
لہذا، سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کا بیلنس کارکردگی کی فیس ادا کرنے کے بعد 3,000 USD - 202.5 USD = 2797.5 USD ہوگا۔
کارکردگی کی فیس کی کیلکولیشن کی صورتیں
کارکردگی کی فیس کی کیلکولیشن 2 صورتوں کے تحت ہو سکتی ہے:
- عمومی صورتحال
- قبل از وقت سرمایہ کاری بند کرنے پر
ہر صورتحال میں پراسیسز کا مختلف سیٹ فالو کیا جاتا ہے جو ذیل میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
عمومی منظر نامہ
اگر کوئی سرمایہ کار بلنگ کی مدت کے اختتام تک سرمایہ کاری جاری رکھتا ہے:
Social Pro اور Social Standard اکاؤنٹس والی حکمت عملیوں میں سرمایہ کاریوں کیلئے:
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا آرڈر متاثر نہیں ہوتا۔
- سبھی نقل کردہ آرڈرز بند ہو جاتے ہیں
- کارکردگی کی فیس کا حساب لگایا جاتا ہے۔
- کارکردگی کی فیس سرمایہ کاری سے کاٹ لی جاتی ہے۔
- نیا نقل کرنے کا جزو عام کیلکولیٹ کیا جاتا ہے اور سبھی نقل کردہ آرڈرز اسی قیمت (صفر سپریڈ) اور نئے نقل کرنے کے جزو عام کے ساتھ دوبارہ کھولے جاتے ہیں۔
- کیلکولیٹ کردہ کارکردگی کی فیس حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ذاتی علاقے (PA) میں Social Trading Commission اکاؤنٹ میں کریڈٹ کی جاتی ہے۔
Pro اکاؤنٹس والی حکمت عملیوں میں سرمایہ کاریوں کیلئے:
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا آرڈر اور سبھی نقل کردہ آرڈرز غیر متاثر رہتے ہیں۔
- کارکردگی کی فیس کا حساب لگایا جاتا ہے۔
- کارکردگی کی فیس سرمایہ کاری سے کاٹ لی جاتی ہے۔
- کیلکولیٹ کردہ کارکردگی کی فیس حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ذاتی علاقے (PA) میں PIM Commission اکاؤنٹ میں کریڈٹ کی جاتی ہے۔
سرمایہ کاری کی جلد بندش:
اگر سرمایہ کار بلنگ کی مدت کے اختتام سے قبل اپنی سرمایہ کاری اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرتا ہے:
- تمام نقل شدہ آرڈرز موجودہ مارکیٹ قیمت پر بند کیے جاتے ہیں۔
- کارکردگی کی فیس کیلکولیٹ کی جاتی ہے
- کارکردگی کی فیس سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ سے کاٹ لی جاتی ہے۔
- کیلکولیٹ کردہ کارکردگی کی فیس بلنگ کی مدت کے اختتام پر PA میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے Social Trading Commission اکاؤنٹ (Pro حکمت عملیوں کیلئے PIM commission اکاؤنٹ) میں کریڈٹ کی جاتی ہے۔
کیلکولیٹ کردہ کارکردگی کی فیس اور فی سرمایہ کاری ادائیگی کی تفصیلات حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے PA میں ہر حکمت عملی کے لیے پائی جانے والی کارکردگی کی فیس کی رپورٹ میں دستیاب ہیں۔