TRL ایک اشارہ ہے جو اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندگان کتنے اچھے طریقے سے اپنے ٹریڈنگ کے خطرات کا نظم کرتے ہیں۔ اسے دو اقدار کی اوسط کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے: حفاظت کا اسکور اور خطرے میں موجود رقم (VaR) کا اسکور۔ یہ آخری 12 ماہ کی کارکردگی اور ٹریڈنگ کی سرگرمی پر مبنی ہوتا ہے اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی معتبریت کا تاریخی ریکارڈ پیش کرتا ہے۔ سرمایہ کاران ممکنہ طور پر ان حکمت عملی فراہم کنندگان کے ساتھ سرمایہ کاری کریں گے جن کا TRL زیادہ ہو۔
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح تلاش کرنا:
- حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے لیے، اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Social trading ٹیب کھولیں۔
- My strategies ٹیب پر جائیں۔
- آپ کی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح آپ کے تعارف کے نیچے (دائیں جانب) دکھائی جاتی ہے۔
- مزید معلومات دیکھنے کیلئے ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح پر کلک کریں۔
نوٹ: TRL کا بریک ڈاؤن حفاظت کا اسکور اور VaR اسکور نیز ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح کا حسب ضرورت بنانے لائق تاریخی چارٹ دکھاتا ہے۔ آپ ٹائم فریم کے لحاظ سے ٹریڈنگ کی معتبریت کی سرگزشت کے چارٹ کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں اور نتائج روزانہ کیلکولیٹ کیے جاتے ہیں۔
حفاظت کا اسکور
حفاظت کا اسکور دکھاتا ہے کہ حکمت عملی کا فراہم کنندہ حکمت عملی میں کیپیٹل گنوانے سے کتنے اچھے طریقے سے بچتا ہے جیسے جب ٹریڈنگ کے دوران ایکوئٹی صفر یا اس سے نیچے گر جائے۔ اسکور جتنا کم ہو اس کا مطلب ہے کہ حکمت عملی میں اسٹاپ آؤٹ اتنی ہی زیادہ بار پیش آیا ہے۔
VaR اسکور
خطرے میں رقم (VaR) کا اسکور دکھاتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے ڈرا ڈاؤن کا نظم کتنے اچھے طریقے سے کیا ہے، جو کہ اونچائی سے نیچے تک خسارے کی ایک واحد پیمائش ہے۔ VaR اسکور جتنا زیادہ ہوگا، بد ترین صورتحال میں سرمایہ کار کے کیپیٹل کے کا زیادہ حصہ گنوانے کا امکان اتنا کم ہوگا۔
TRL اسکورنگ کے بارے میں
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) 0 اور 100 کے درمیان کا نمبر ہوتا ہے۔ اسے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی ٹریڈنگ کی کارکردگی کی بنیاد پر اسے تفویض کیا جاتا ہے۔ سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس ٹریڈر کی ٹریڈنگ کی کارکردگی اتنی ہی زیادہ معتبر رہی ہے۔ TRL کو کسی حکمت عملی/فنڈ میں پہلی ٹریڈ کھولے جانے کے 30 دن کے بعد ہی کیلکولیٹ کیا جا سکتا ہے۔
سطحیں یہ ہیں:
- 0-40: کم اسکور
- 41-70: درمیانہ اسکور
- 71-100: زیادہ اسکور
نوٹ: TRL تاریخی ڈیٹا کے لحاظ سے ہوتا ہے نیز یہ آئندی کی کارکردگی کی پیشنگوئی نہیں کرتا۔
TRL کیسے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے؟
اسکور میں سوشل ٹریڈنگ میں موجود حکمت عملیوں نیز پورٹ فولیو مینیجمنٹ سلوشن میں موجود فنڈز اور حکمت عملیوں کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ مختصراً، ہر اکاؤنٹ کے VaR اسکورز اور حفاطتی اسکورز کو روزانہ کیلکولیٹ اور جمع کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، ٹریڈر کے پاس 3 اکاؤنٹس ہیں:
دن | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | ||||||
ایکوئٹی | ریٹرن | اسٹاپ آوٹ | ایکوئٹی | ریٹرن | اسٹاپ آوٹ | ایکوئٹی | ریٹرن | اسٹاپ آوٹ | |
12/10 | 5000 | - | 0 | 100 | - | 0 | 500 | - | 0 |
12/11 | 6000 | 1.2 | 0 | 150 | 1.5 | 0 | 0 | 0 | 1 |
12/12 | 4000 | 0.66 | 0 | 90 | 0.6 | 0 | 250 | 1 | 0 |
12/13 | 3000 | 0.75 | 0 | 140 | 1.55 | 0 | 400 | 1.6 | 0 |
12/14 | 5000 | 1.66 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 |
12/15 | 4000 | 0.8 | 0 | 120 | 1 | 0 | 300 | 1 | 0 |
- پہلے، ہر اکاؤنٹ کی زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی 90 دن کے عرصے میں نوٹ کی جاتی ہے۔
- اکاؤنٹ 1 = 6000
- اکاؤنٹ 2 = 150
- اکاؤنٹ 3 = 500
کُل زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی = (6000+150+500) = 6650
- ہر اکاؤنٹ کا زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی کا تناسب یہ ہے:
- اکاؤنٹ 1 = 6000/6650 = 0.9022
- اکاؤنٹ 2 = 150/6650 = 0.022
- اکاؤنٹ 3 = 500/6650 = 0.075
- اس کے بعد ہم درج ذیل فارمولا کے ذریعے ہر دن کے لیے ہر اکاؤنٹ کا یومیہ VaR اسکور تلاش کرتے ہیں اور ہر دن کے لیے متعلقہ اکاؤنٹ کے VaR اسکور کے کُل میزان کا حساب لگاتے ہیں۔
یومیہ اکاؤنٹ VaR اسکور = ڈرا ڈاؤن x زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی کا تناسب
دن | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | ||||
ڈرا ڈاؤن | VaR اسکور | ڈرا ڈاؤن | VaR اسکور | ڈرا ڈاؤن | VaR اسکور | VaR کُل | |
12/10 | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق | ناقابل اطلاق |
12/11 | 0 | 0 | 0 | 0 | -1 | -0.075 | -0.075 |
12/12 | -0.34 | -0.3067 | -0.4 | -0.009 | 0 | 0 | -0.3156 |
12/13 | 0.25 | -0.2255 | 0 | 0 | 0 | 0 | -0.2255 |
12/14 | 0 | 0 | -1 | -0.022 | -1 | -0.075 | -0.097 |
12/15 | -0.2 | -0.1804 | 0 | 0 | 0 | 0 | -0.1804 |
- ہم درج ذیل فارمولا کے ذریعے اسٹاپ آؤٹس کے لیے بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور حفاظتی اسکور حاصل کرنے کے لیے روزانہ کے اسٹاپ آؤٹ کے اسکور کا کُل میزان حاصل کرتے ہیں۔
یومیہ اکاؤنٹ حفاظتی اسکور = اسٹاپ آؤٹ x زیادہ سے زیادہ ایکوئٹی کا تناسب
دن | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | ||||
اسٹاپ آؤٹ | SO اسکور | اسٹاپ آؤٹ | SO اسکور | اسٹاپ آؤٹ | SO اسکور | SO اسکور کا کُل | |
12/10 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/11 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 | -0.075 | -0.075 |
12/12 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/13 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/14 | 0 | 0 | 1 | -0.022 | 1 | -0.075 | -0.097 |
12/15 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
- اس کے بعد، ہم VaR اسکور اور حفاظتی اسکور دونوں کے مجموعی کالم کے لیے 2.5 فیصد حاصل کرتے ہیں۔
VaR اسکور = -0.3156
حفاظتی اسکور = -0.097
- ہم درج ذیل فارمولا کے ذریعے اس اسکور کو نارملائز کرتے ہیں:
VaR اسکور= 1 / 0.5 + e^3*VaR اسکور
حفاظت کا اسکور =1 / 2 + e^3*حفاظت کا اسکور
VaR اسکور = 0.4875
حفاظتی اسکور = 0.8988
- آخر میں، ہم درج ذیل فارمولا کے ذریعے TRL کو کیلکولیٹ کرتے ہیں
TRL = 0.6 x VaR اسکور + 0.4 x حفاظت کا اسکور
= 0.6 * 0.4875 + 0.4 * 0.8988
= 0.65202
پھر ہم اعشاری پوائنٹ کے بعد پہلی دو اقدار لیتے ہیں جو 65 ہیں۔ لہذا دکھایا جانے والا TRL 65/100 ہوگا۔
نوٹ: TRL اسکور دکھاتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے حکمت عملی کے تمام کیپیٹل کو گنوانے سے کتنی اچھی طرح بچایا ہے۔ اسکور جتنا زیادہ ہوگا تمام کیپیٹل گنوانے کا امکان اتنا ہی کم ہوگا۔
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح کی اہمیت کے بارے میں
جب کسی حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) خاطر خواہ ہوتی ہے تو وہ سرمایہ کاران کے لیے مرئی ہو جاتی ہے۔ TRL کی اہمیت دو عوامل پر مبنی ہوتی ہے:
- ایکسٹینٹ اسکور: یہ اسکور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے کھولے گئے آرڈرز کے دورانیہ میں مارجن سے ایکوئٹی کے شیئر کے لحاظ سے ٹریڈنگ کا تجربہ دکھاتا ہے۔ لازمی طور پر، ہر کھلا آرڈر ایکسٹینٹ اسکور کے اضافے میں مدد کرتا ہے۔ مارجن سے ایکوئٹی کا زیادہ تناسب اور/یا طویل تر دورانیہ میٹرک کے اضافے کو تیز کرتا ہے، مگر اس سے وابستہ خطرے میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسے کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے:
کُل ایکوئٹی کا استعمال x دورانیہ
ایکسٹینٹ اسکور کو کیلکولیٹ کرنے کے طریقے کی ایک مثال یہ ہے:
- ایکوئٹی اور مارجن کو ہر ٹریڈ کے بعد ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
تاریخ & وقت | اکاؤنٹ 1 | اکاؤنٹ 2 | اکاؤنٹ 3 | |||
ایکوئٹی | مارجن | ایکوئٹی | مارجن | ایکوئٹی | مارجن | |
12/1 10:00 | 1000 | 0 | 500 | 0 | 2000 | 0 |
12/1 12:15 | 900 | 50 | 500 | 0 | 2000 | 0 |
12/1 15:23 | 900 | 50 | 500 | 0 | 1500 | 100 |
12/1 16.10 | 1200 | 0 | 500 | 0 | 1500 | 100 |
- اس کے بعد، تمام اکاؤنٹس کی ایکوئٹی اور مارجن کو بالترتیب جمع کیا جاتا ہے۔
- ایکسپوژر کو مارجن کے میزان/ایکوئٹی کے میزان کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- وقت کے فرق کو پچھلی ٹریڈ کے بعد گزرنے والے سیکنڈز کے لحاظ سے بیان کیا جاتا ہے۔
- ایکسٹینٹ خام کو ایکسپوژر x وقت کے فرق کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- ایکسٹینٹ اسکور کو *12000 سے نارملائز کیے گئے ایکسٹینٹ کے مجموعی میزان کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
تاریخ & وقت | ایکوئٹی کا میزان | مارجن کا میزان | ایکسپوژر | وقت کا فرق | ایکسٹینٹ خام | ایکسٹینٹ کا مجموعی میزان | ایکسٹینٹ اسکور |
12/1 10:00 | 3500 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 |
12/1 12:15 | 3400 | 50 | 0.01470588235 | 8142 | 119.7352941 | 119.7352941 | 0.009977941176 |
12/1 15:23 | 2900 | 150 | 0.05172413793 | 11272 | 583.0344828 | 702.7697769 | 0.05856414807 |
12/1 16.10 | 3200 | 100 | 0.03125 | 2797 | 87.40625 | 790.1760269 | 0.06584800224 |
پھر ہم اعشاری نقطے کے بعد پہلی قدر تک راؤنڈ کر دیتے ہیں جو کہ 1 ہے اور اسے استعمال کرتے ہیں۔ لہذا دکھایا جانے والا ایکسٹینٹ اسکور 1/10 ہوگا۔
- ٹریڈنگ کے دن: ٹریڈنگ کی سرگرمی والے دنوں کی تعداد۔