حکمت عملیوں کو حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی جانب سے صرف اسی صورت میں آرکائیو کیا جا سکتا ہے جب کوئی فعال آرڈر نہ ہو۔ آرکائیو ہونے کے بعد، حکمت عملی چھپ جاتی ہے اور سرمایہ کاران ان کے ساتھ نئی سرمایہ کاریاں شروع نہیں کر سکتے چاہے انہوں نے پہلے ان میں سرمایہ کاری کی ہو۔
حکمت عملیوں کو آرکائیو کرنے کا طریقہ کیا ہے:
- اپنے ذاتی علاقہ میں لاگ ان کریں اور Social Trading ٹیب پر جائیں۔
- Your strategies کے تحت، اس حکمت عملی میں سیٹنگز کے آئیکن پر کلک کریں جسے آپ آرکائیو کرنا چاہتے ہیں۔
- ڈراپ ڈاؤن مینو سے Archive the strategy منتخب کریں۔
نوٹ: حکمت عملی کو آرکائیو کرنے سے پہلے یقینی بنا لیں کہ حکمت عملی کے تحت سبھی آرڈرز بند ہیں۔
- اگلے صفحہ پر حکمت عملی آرکائیو کرتے وقت کیلئے چیک لسٹ نیز آگے بڑھنے سے پہلے قابل غور شرائط موجود ہیں۔
نوٹ: اگر حکمت عملی آرکائیو کرنے کی شرائط پر پورا اترتی ہو تو Strategy preparation کیلئے ایک سبز رنگ کا ٹک مارک دکھایا جائے گا۔ بصورت دیگر، ایک سرخ نوٹ دکھایا جائے گا جس پر یہ درج ہوگا کہ حکمت عملی میں اب بھی کھلے آرڈرز موجود ہیں نیز جاری رکھنے کیلئے ٹریڈنگ ٹرمینل پر انہیں بند کرنے کے طریقے سے متعلق ہدایات دکھائی جائیں گی۔
- یہ توثیق کرنے کیلئے کہ آپ شرائط سمجھ چکے ہیں، باکس کو نشان زد کریں۔
- حکمت عملی کو آرکائیو کرنے کیلئے درخواست جمع کروانے کی خاطر Archive the strategy پر کلک کریں۔
- Submitting request کے ساتھ سبز رنگ کا ٹک مارک نظر آئے گا۔
- ہوگیا پر کلک کریں۔
اب حکمت عملی آرکائیو ہو جائے گی؛ یہ کارروائی ناقابل ترمیم ہے۔
آرکائیو ہو جانے کے بعد حکمت عملی Your strategies میں Archived ٹیب کے تحت نظر آئے گی۔
جب کسی حکمت عملی کو آرکائیو کیا جائے تو کیا ہوتا ہے؟
نئے سرمایہ کاران کیلئے:
- حکمت عملی سرمایہ کاری کیلئے عدم دستیاب ہو جائے گی نیز Social Trading ایپ پر نہیں دکھائی جائے گی۔
موجودہ سرمایہ کاران کیلئے:
- حکمت عملی کے ساتھ سبھی فعال سرمایہ کاریاں پہلے ہی بند کر دی جائیں گی۔ موجودہ سرمایہ کاران کو سرمایہ کاریاں بند کرنے سے متعلق ای میل بھی وصول ہوگی۔ آرکائیو شدہ حکمت عملی ان کی سرمایہ کاری کی سرگزشت کے تحت صرف دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگی۔
حکمت عملی کے فراہم کنندگان کیلئے:
- حکمت عملی کے تحت سبھی فعال سرمایہ کاریاں بند ہو جائیں گی۔ کمیشنز بلنگ کی مدت کے اختتام پر ادا کیے جائیں گے۔ آرکائیو ہو جانے کے بعد حکمت عملی کے اعداد و شمار کو دوبارہ کیلکولیٹ کیا جائے گا اور انہیں کمیشن رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ حکمت عملی صرف دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگی۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹ فعال رہے گا۔