جب کوئی سرمایہ کار کسی حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے بنائے گئے آرڈرز کو نقل کرتا ہے تو آرڈر کو سرمایہ کار کی سرمایہ کاری پر نقل کیا جاتا ہے جو نقل کرنے کے جزو عام کی کیلکولیشن کا انضمام کرتے ہیں۔
سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ پر نقل کردہ ٹریڈز کے حجم کا تعین کرنے کیلئے نقل کرنے کے جزو عام کو استعمال کیا جاتا ہے۔ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے آرڈر کے سائز کو نقل کرنے کے جزو عام سے ضرب دیا جاتا ہے تاکہ سرمایہ کار کے اکاؤنٹ میں متعلقہ حجم کھولا جا سکے۔
نوٹ: نقل کرنے کے جزو عام کو ہر آرڈر کیلئے علیحدہ طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے تاہم یہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے ہوگا۔
Social Standard اور Social Pro اکاؤنٹس کیلئے
حساب کا فارمولا:
جب بھی کسی حکمت عملی کیلئے سرمایہ کاری بنائی جاتی ہے تو سسٹم نقل کرنے کے تناسب کو اسی کے مطابق کیلکولیٹ کرتا ہے۔
نقل کرنے کے جزو عام کو بلنگ کی مدت کے اختتام پر اور ٹریڈر کے حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرنے پر بھی کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ دونوں صورتوں میں سرمایہ کاری کے آرڈرز کو موجودہ قیمتوں پر بند کر دیا جائے گا اور دوبارہ کیلکولیٹ کردہ نقل کرنے کے جزو عام کے مطابق نئے حجم کے ساتھ دوبارہ کھولا جائے گا۔
نوٹ: نقل کرنے کے جزو عام میں کبھی سرمایہ کاری شروع ہونے کے بعد اضافہ نہیں ہوتا، قطع نظر حکمت عملی کے اکاؤنٹ پر کسی بھی رقم نکلوانے کے۔
نقل کرنے کا جزو عام (K) = سرمایہ کاری کی ایکوئٹی / (حکمت عملی کی ایکوئٹی + میزان (حکمت عملی کے کھلے آرڈرز کے سپریڈ کی لاگت))
حکمت عملی کے کھلے آرڈرز کے سپریڈ کی لاگت - نقل کرنے کی کارروائی کے موقع پر حکمت عملی کے آرڈرز کے سپریڈ کی لاگت۔ موجود مارکیٹ کی قیمتوں کو نقل کی کارروائی کے شروع ہوتے ہی لاگ کر دیا جاتا ہے۔
جب حکمت عملی میں کوئی کھلا آرڈر نہ ہو تو کھلے آرڈرز کے سپریڈ کی لاگت 0 کے طور پر سیٹ ہوگی۔
نقل کرنے کے تناسب کی دوبارہ کیلکولیشن
جب حکمت عملی کا فراہم کنندہ حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرتا ہے:
- سرمایہ کاری کے اکاؤنٹس پر کھلے سبھی آرڈرز کو موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر بند کر دیا جائے گا۔
- نقل کرنے کا جزو عام کم ہو جائے گا کیونکہ کیے جانے والے ڈیپازٹ کی وجہ حکمت عملی کی ایکوئٹی بڑھ گئی ہے۔
- آرڈرز کو سرمایہ کاری کے اکاؤنٹس پر دوبارہ کیلکولیٹ کردہ نقل کرنے کے جزو عام کے ساتھ بند کرنے کی قیمت اور صفر سپریڈ کے ساتھ کھولا جائے گا۔
بلنگ کی مدت کے اختتام پر:
آرڈرز نئے نقل کرنے کے جزو عام کے ساتھ خود بخود بند کیے اور دوبارہ کھولے جاتے ہیں یا کچھ صورتوں میں، اسی نقل کرنے کے جزو عام کے ساتھ، کیونکہ سرمایہ کاری کی ایکوئٹی کارکردگی کی فیس نکلوانے کی وجہ سے گھٹ گئی ہے۔
Pro اکاؤنٹس کیلئے
Pro اکاؤنٹس کیلئے، نقل کرنے کا جزو عام ہر نئے کھلے آرڈر کیلئے انفرادی طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ سرمایہ کاری کے آغاز پر، صرف حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے لگائے گئے نئے آرڈرز کو نقل کیا جاتا ہے اور پہلے کھلے ہوئے کسی بھی آرڈر کو سرمایہ کار کے اکاؤنٹ پر نقل نہیں کیا جاتا۔
Social Standard اور Social Pro کی برعکس، Pro اکاؤنٹس کیلئے نقل کرنے کے تناسب کو دوبارہ کیلکولیٹ نہیں کیا جاتا نیز بلنگ کی مدت کے اختتام پر یا حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرنے کے بعد آرڈرز کو دوبارہ نہیں کھولا جاتا۔ ہر آرڈر سرمایہ کار کی ایکوئٹی اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی ایکوئٹی کے لحاظ سے کیلکولیٹ کردہ تناسب کے ساتھ نقل کیا جاتا ہے۔
حساب کا فارمولا:
نقل کرنے کا جزو عام (K) = سرمایہ کاری کی ایکوئٹی / حکمت عملی کی ایکوئٹی
نوٹ: حکمت عملی کی ایکوئٹی حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے آرڈر کھولنے کے موقع پر کیلکولیٹ کی جاتی ہے۔
نقل کرنے کا تناسب بالکل درست اور واضح ہے لہذا سرمایہ کاران تسلی رکھ سکتے ہیں کہ ان کے منافع جائز ہیں نیز ان کی سرمایہ کاری کے لحاظ سے درست طور پر تقسیم کیے گئے ہیں۔
وہ مختلف منظر نامے دیکھنے کے لیے جہاں نقل کرنے کے تناسب کا اطلاق ہوتا ہے اس بارے میں مزید پڑھیں کہ نقل کرنا کس طرح کام کرتا ہے۔