اسٹاپ لاس میکانزم کسی سرمایہ کار کے اکاؤنٹ کو غیر متوقع خطرات سے بچانے کیلئے بنایا گيا ہے جبکہ ٹیک پرافٹ میکانزم سرمایہ کار کو مخصوص سطح پر منافع طے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ رقم سیٹ کی جائے جو سرمایہ کار کے بطور آپ گنوانے (یا کمانے) کیلئے تیار ہیں۔
آئیں اس خصوصیت کو دریافت کرتے ہیں۔
اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ سیٹ کرنے کا طریقہ
شروعات کرنے سے قبل، آئیں ہم اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کی تعریف پر مختصراً نگاہ ڈالتے ہیں۔
اسٹاپ لاس (SL) سرمایہ کاری کی وہ ایکوئٹی ہے جس پر سرمایہ کار مزید نقصانات ہونے سے روکنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری کو بند کرنا چاہتا ہے۔
ٹیک پرافٹ (TP) سرمایہ کاری کی وہ ایکوئٹی ہے جس پر سرمایہ کار منافع کی ایک مخصوص مقدار کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کو بند کرنا چاہتا ہے۔
اب ہم ایک نظر ان حد بندیوں کو سیٹ اپ کرنے کے طریقے پر ڈالتے ہیں:
SL/TP سیٹ کریں:
اپنے SL/TP کو سیٹ اپ کرنے کیلئے ان مراحل پر عمل کریں:
- کوئی فعال سرمایہ کاری کھولیں، پھر نیچے اسکرول کریں اورنقل کرنا خودکار طور پر روکیں کے تحت موجود اسٹاپ لاس شامل کریں یا ٹیک پرافٹ شامل کریں پر کلک کریں۔
- حدود USD یا % میں سیٹ کریں۔ شامل کریں پر کلک کریں۔
- سیٹ کردہ حدود کی تصدیق کرنے کیلئے اگلی اسکرین پر تصدیق کریں کو کلک کریں۔
آپ کی ایکوئٹی سیٹ کردہ سطح سے زیادہ تبدیل ہونے پر، آپ کی سرمایہ کاری بند ہو جائے گی۔
ترمیم کرنے کیلئے:
- کسی فعال سرمایہ کاری میں، نقل کرنا خودکار طور پر روکیں تک نیچے اسکرول کریں۔
- جس حد میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں اسے ٹیپ کریں، اسٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ۔
- نئے پیرامیٹرز درج کریں، اور مکمل ہونے پر محفوظ کریں کو کلک کریں۔
تنبیہہ حذف کرنے کیلئے:
- کسی فعال سرمایہ کاری میں، نقل کرنا خودکار طور پر روکیں تک نیچے اسکرول کریں۔
- کسی بھی سیٹ کردہ حد پر X آئیکن کو ٹیپ کریں۔
- آپریشن کی تصدیق کرنے کیلئے حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
اس کا طریقہ کار کیا ہے
- SL اورTP کو کسی بھی موجودہ فعال سرمایہ کاری پر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
- آپ کے SL اور/یا TP کے پیرامیٹرز سیٹ ہو جانے پر، ایپ ہر نئے حاصل کردہ قیمت کے ٹک کا دوبارہ حساب کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی ایکوئٹی مانیٹر کرتی ہے۔
- اگر سرمایہ کاری کی ایکوئٹی سیٹ کردہ حد کو پہنچ جاتی ہے یا اس سے کم ہو جاتی ہے تو محرک فعال ہو جاتا ہے۔
- اس کے بعد ایپلیکیشن اس سرمایہ کاری میں تمام آرڈرز بند کر دے گی اور سرمایہ کاری کو ہی بند کر دے گی۔
نوٹیفکیشنز
- SL/TP میکانزم سے کوئی سرمایہ کاری بند ہو جانے پر، آپ کو پُش نوٹیفکیشن، 'سرمایہ کاری کی ایکوئٹی حد پر پہنچ گئی ہے…" موصول ہوگی۔ جب آپ پُش نوٹیفیکشن پر ٹیپ کریں گے تو آپ کو سرمایہ کاری پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
- آپ نقل کرنے کی حکمت عملیاں کے تحت موجود سرگزشت پر کلک کر کے اور آرکائیو کردہ سرمایہ کاری کو منتخب کر کے ایپلیکیشن میں ان تفصیلات کو چیک بھی کر سکتے ہیں۔ زیادہ آسان حوالے کیلئے سرمایہ کاری خودکار طور پر بند ہوئی کے بطور نشان زد ہو جائے گی۔
مثال
آپ کی سرمایہ کاری کی ایکوئٹی USD 1 000 ہے۔
USD میں اسٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ سیٹ اپ کرنا:
- اگر آپ ایکوئٹی USD 1 500 تک بڑھ جانے پر سرمایہ کاری بند کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ٹیک پرافٹ USD میں سیٹ کریں اور فیلڈ (اہدافی ایکوئٹی کی قدر) میں 1 500 درج کریں۔ ایکوئٹی کا حساب اس کے مطابق کیا جاتا ہے اور یہ آپ کی ایکوئٹی اس سطح تک پہنچ جانے پر آپ کی سرمایہ کاری بند کرنے کیلئے میکانزم کو متحرک کرے گا۔
- اگر آپ ایکوئٹی USD 600 تک گھٹ جانے پر سرمایہ کاری بند کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اسٹاپ لاس کو USD میں درج کریں اور فیلڈ (اہدافی ایکوئٹی کی قدر) میں 600 درج کریں۔ ایکوئٹی کا حساب اس کے مطابق کیا جاتا ہے اور یہ آپ کی ایکوئٹی اس سطح تک گر جانے پر آپ کی سرمایہ کاری بند کرنے کیلئے میکانزم کو متحرک کرے گا۔
آپ کی سرمایہ کاری کی موجودہ ایکوئٹی USD 1 000 ہے۔
% میں اسٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ سیٹ اپ کرنا:
- اگر آپ ایکوئٹی 10% بڑھ جانے پر سرمایہ کاری بند کرنا چاہتے ہیں تو، آپ ٹیک پرافٹ کو % میں منتخب کریں گے اور فیلڈ (ایکوئٹی کی قدر میں تبدیلی) میں 10 درج کریں گے۔ ہم اس تبدیلی کے مساوی اہدافی ایکوئٹی کا حساب لگائیں گے اور تصدیق کرنے کیلئے اسے آپ کو دکھائیں گے۔ اس صورت میں یہ USD 1 000 + (10% x USD 1 000) = USD 1 100 ہوگی۔ جب آپ کی سرمایہ کاری کی ایکوئٹی USD 1 100 (حساب کردہ اہدافی ایکوئٹی) پر پہنچ جانے گی تو آپ کی سرمایہ کاری بند ہو جائے گی۔
- اگر آپ ایکوئٹی 10% گھٹ جانے پر سرمایہ کاری بند کرنا چاہتے ہیں تو، آپ اسٹاپ لاس کو % میں منتخب کریں گے اور فیلڈ (ایکوئٹی کی قدر میں تبدیلی) میں 10 درج کریں۔ ہم اس تبدیلی کے مساوی اہدافی ایکوئٹی کا حساب لگائیں گے اور تصدیق کرنے کیلئے اسے آپ کو دکھائیں گے۔ اس صورت میں یہ USD 1 000 - (10% x USD 1 000) = USD 900 ہوگی۔ جب آپ کی سرمایہ کاری کی ایکوئٹی USD 900 (حساب کردہ اہدافی ایکوئٹی) پر پہنچ جائے گی تو آپ کی سرمایہ کاری بند ہو جائے گی۔
نوٹ: جب آپ اسٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ کو % میں ایکوئٹی کی تبدیلی کے بطور سیٹ کرتے ہیں تو اس کا حساب اسے آپ کے سیٹ اپ کرنا شروع کرنے کے وقت سرمایہ کاری کی ایکوئٹی سے لگایا جاتا ہے۔
ہمارے پاس انتباہات کی خصوصیت بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پسند کے مطابق اپنی سرمایہ کاری میں ایکوئٹی کی تبدیلیاں مانیٹر کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہمارا تفصیلی مضمون یہاں ملاحظہ کریں۔