ایک سرمایہ کار کے بطور سوشل ٹریڈنگ ایپلیکیشن آپ کے ڈاؤن لوڈ کر لینے، پروفائل کی تصدیق مکمل کر لینے اور ڈیپازٹ کر لینے پر، حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنے کا وقت ہے۔
سرمایہ کاری کرنے کے طریقے سے متعلق ایک فوری ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھیں یا ذیل میں تفصیلی ہدایات پڑھیں:
- سب سے پہلے آپ کو ایک حکمت عملی منتخب کرنی ہوگی۔ آپ ایپلیکیشن میں دکھائے جانے والے زمروں کی مدد سے براؤز کر سکتے ہیں یا اپنی ترجیحات کے لحاظ سے مناسب حکمت عملیاں فلٹر کرنے کیلئے فلٹر کریں کا اختیار استعمال کر سکتے ہیں۔
- یہ ہو جانے پر، منتخب کردہ حکمت عملی پر ٹیپ کریں اور سرمایہ کاری کھولیں کو دبائیں۔
- آپ جتنی رقم لگانا چاہتے ہیں اسے (USD میں) درج کریں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ صرف اپنے والیٹ میں موجود فنڈز اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی طے کردہ کم سے کم سرمایہ کاری کی حد کی بنیاد پر سرمایہ لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کافی فنڈ نہیں ہے تو، اپنا والیٹ ٹاپ اپ کروائیں۔ اگر کم سے کم سرمایہ کاری کافی زیادہ ہے تو، براہ کرم کوئی مختلف حکمت عملی منتخب کریں۔
- رقم درج کرنے کے بعد، نئی سرمایہ کاری کھولیں پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو آپ کی سرمایہ کاری کامیابی سے کھل گئی کا پیغام نظر آئے گا اور منتخب کردہ حکمت عملی پر تمام تجارتیں نقل کرنے کا جزو عام اور مارکیٹ کی موجودہ قیمتوں کے ذریعے آپ کی سرمایہ کاری میں نقل ہو جائيں گی۔
- اگر بالفرض محال کوئی نرخ دستیاب نہ ہوں تو آپ کو خرابی کا ایک پیغام اور منسوخ کریں یا دوبارہ کوشش کریں کا اختیار نظر آئے گا۔