حکمت عملی کے فراہم کنندگان (SP) اپنے سوشل ٹریڈنگ حکمت عملی کے اکاؤنٹس کیلئے دو اکاؤنٹ کی اقسام کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں - MT4 Social Pro اور MT4 Social Standard، یہ دونوں منفرد تجارتی حالات پیش کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ کرنے کیلئے کہ آپ کے ٹریڈنگ کے طریقے کیلئے کون سا اکاؤنٹ زیادہ موافق ہے ان اکاؤنٹ کی اقسام کی بارے میں مزید پڑھیں۔
Social Trading کے حکمت عملی کے اکاؤنٹس حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو ان انسٹرومنٹس کے ساتھ ٹریڈ کرنے کی سہولت دیتے ہیں:
- فاریکس*
- دھاتیں
- کرپٹو کرنسی
*DXY سوشل ٹریڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہے
ہر سوشل ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے ٹریڈنگ کے حالات درج ذیل ہیں:
اکاؤنٹ کی قسم | Social Standard | Social Pro |
کم از کم ڈیپازٹ: | USD 500 | |
سپریڈ |
معاہدہ کی خصوصیات ملاحظہ کریں۔ |
|
کمیشن |
5% کے اضافہ کے ساتھ 0% - 50% |
|
زیادہ سے زیادہ لیوریج |
1:200 |
|
انسٹرومنٹس |
فاریکس، کموڈیٹیز (دھاتیں)، کرپٹو کرنسیاں |
|
پوزیشن کا کم سے کم حجم |
0.01 |
|
پوزیشنز کی زیادہ سے زیادہ تعداد |
100 | |
ہیجنگ شدہ مارجن |
0% | |
مارجن کال |
30% | 60% |
اسٹاپ آؤٹ |
0% | |
آرڈر نفاذ |
|
|
سواپ فری |
دستیاب |
حکمت عملی کے اکاؤنٹ کی قسم کے تقاضے
حکمت عملی کے اکاؤنٹ کی اقسام کے حوالے سے ان پوائنٹس پر غور کریں:
- Social Standard اور Social Pro اکاؤنٹس دونوں کیلئے کم از کم پہلی بار کا ڈیپازٹ ایک ہی ٹرانزیکشن میں USD 500 ہے۔
- یہ یقینی بنانے کیلئے کہ حکمت عملی سرمایہ کاران کی جانب سے نقل کیے جانے کی خاطر قابل رسائی رہے، Social Standard اکاؤنٹس کیلئے ایکوئٹی USD 100 سے اوپر اور Social Pro اکاؤنٹس کیلئے 400 سے اوپر رہنی چاہیے۔ اگر حکمت عملی کی ایکوئٹی ایکوئٹی کے تقاضے سے نیچے چلی جاتی ہے تو سرمایہ کار حکمت عملی کو صرف دیکھ سکتے ہیں لیکن یہ نقل کرنا شروع کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہوگی۔ حکمت عملی کی مرئیت کے بارے میں مزید پڑھیں۔
- Social Pro اکاؤنٹس کیلئے، حکمت عملی صرف تب فعال ہوتی ہے جب حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے پاس حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں USD 2 000 کی ایکوئٹی موجود ہو۔ ایسا حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کر کے اور منافع کما کر کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً، اگر موجودہ ایکوئٹی 1990 USD ہے:
- اگر آپ ٹریڈنگ شروع کرتے ہیں جب تک کہ ایکوئٹی USD 2000 تک نہیں پہنچ جاتی، حکمت عملی فعال نہیں ہوگی۔
- اگر آپ USD 10 کا ڈیپازٹ کرتے ہیں اور ایکوئٹی USD 2000 تک پہنچ جاتی ہے تو حکمت عملی فعال ہو جائے گی۔
- اگر آپ ٹریڈنگ اور ڈیپازٹ کے ذریعے USD 2000 تک پہنچ جاتے ہیں تو حکمت عملی فعال ہو جائے گی۔
- جب کُل ایکوئٹی USD 200,000 تک پہنچ جائے گی تو نقل کرنے کا بٹن سرمایہ کاران کیلئے دستیاب نہیں رہے گا۔
- کموڈیٹیز (توانائیاں)، انڈیکسز اور اسٹاکس حکمت عملی اکاؤنٹس پر ٹریڈ کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
نوٹ:
- حکمت عملیاں بنائے جانے کے 30 دن بعد Social Trading ایپ اور ویب سائٹ میں دیکھے جانے کیلئے دستیاب ہوتی ہیں۔ اگر 7 دن تک ٹریڈنگ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی تو اسے دکھایا نہیں جائے گا اور صرف تب دوبارہ دکھایا جائے گا جب ٹریڈنگ کی سرگرمی ہوگی۔
- پچھلے 60 دنوں تک تجارتی سرگرمی کے بغیر والی حکمت عملیاں خود بخود آرکائیو ہو جائیں گی۔ ٹریڈرز کو ان کی حکمت عملی کے از خود آرکائیو ہونے سے 5 دن پہلے ایک ای میل اطلاع بھیجی جائے گی۔ جن ٹریڈرز کی 1 سے زیادہ حکمت عملیاں آرکائیو ہونی ہیں انہیں 1 ہی ای میل موصول ہوگی جس میں حکمت عملیوں کی فہرست ہوگی۔ آرکائیو شدہ حکمت عملیاں بحال نہیں ہو سکتی ہیں۔
کمیشن اکاؤنٹ
حکمت عملی کے فراہم کنندگان کے پاس ایک اضافی کمیشن اکاونٹ ہوتا ہے جہاں ان کا کمایا گیا کمیشن ڈیپازٹ ہوتا ہے۔ یہ کمیشن اکاؤنٹ خود بخود بنتا ہے اور ہر حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو صرف ایک ہی فراہم کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں اپنے کمیشن اکاؤنٹ کا بیلنس چیک کر سکتے ہیں نیز کمایا گیا کمیشن ہر ٹریڈنگ کی مدت کے اختتام پر ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔
SPs اپنے کمیشن اکاؤنٹ کو تجارت کرنے کیلئے ایک ریگولر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے بطور استعمال کر سکتے ہیں اور اس میں رکھا ہوا کمیشن دوسرے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔
سرمایہ کاری کے اکاؤنٹس
سرمایہ کاران کیلئے، جب کوئی سرمایہ کار حکمت عملی کی نقل کرنا شروع کرتا ہے تو اکاؤنٹس خود بخود بن جاتے ہیں اور جب سرمایہ کار حکمت عملی کی نقل کرنا بند کر دیتا ہے تو وہ بند ہو جاتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ سرمایہ کاران کیلئے سرمایہ کاری کا اکاؤنٹ اور اس کے حالات کیا ہیں۔