حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے طور پر، آپ کو ای میل اور فون نمبر کے ذریعے Exness ویب سائٹ پر ذاتی علاقہ رجسٹر کرنا ہوگا اگر آپ پہلے ہی ایسا نہیں کر چکے۔
نوٹ: حکمت عملیاں MT4 پر مبنی ٹریڈنگ اکاؤنٹس ہوتی ہیں اور انہیں ایسا ٹریڈنگ ٹرمینل درکار ہوتا ہے جو MT4 کو سپورٹ کرتا ہو۔ Social Trading ایپ کے ساتھ ٹریڈںگ ممکن نہیں ہے۔ MT4 کے بارے میں مزید معلومات کیلئے لنک فالو کریں یا MT4 ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہ لنک فالو کریں۔
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا اکاؤنٹ کھولنے کیلئے:
خطرے کا انتباہ: CFDs کمپلیکس ڈیریویٹو پروڈکٹس (CFDs) ہیں جنہیں ایکسچینج سے باہر ٹریڈ کیا جاتا ہے۔ لیوریج کی وجہ سے ان پروڈکٹس میں تیزی سے رقم گنوانے کا بلند خطرہ موجود ہوتا ہے لہذا یہ ہر طرح کے سرمایہ کاران کیلئے موزوں نہیں۔ کسی بھی صورت میں Exness کسی بھی سرمایہ کاری کی سرگرمی کے باعث، نتیجے میں یا اس حوالے سے ہونے والے کسی بھی نقصان یا خسارے کیلئے کُلی یا جزوی طور پر کسی شخص یا ادارے کے آگے ذمہ دار نہیں ہوگی۔
- اپنے ذاتی علاقہ میں لاگ ان کریں۔
- بنیادی مینو سے Social Trading کھولیں۔
- My Strategies ٹیب منتخب کریں۔
- اگر یہ آپ کی پہلی حکمت عملی ہے تو حکمت عملی بنانے کا صفحہ کھولنے کیلئے Join now پر کلک کریں ورنہ Create a new strategy پر کلک کریں۔
- حکمت عملی کا نام، تفصیل اور پاس ورڈ سیٹ کریں (بیان کردہ پاس ورڈ کے معیار پر عمل کرتے ہوئے)۔
- اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں: اپنی کم از کم ڈیپازٹ کی ترجیح کے لحاظ سے Social Standard یا Social Pro۔
کم از کم ڈیپازٹ کا تقاضا آپ کے Social Trading اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے ہوتا ہے؛ Social Standard اکاؤنٹس کیلئے 500 USD اور Social Pro اکاؤنٹس کیلئے 2,000 USD۔
- کمیشن کی شرح اور اپنا ترجیحی لیوریج سیٹ کریں؛ آپ بعد میں کسی مرحلے پر دوبارہ لیوریج اور کمیشن کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی USD کے طور پر سیٹ ہے۔
- سائز کی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروفائل کی تصویر اپ لوڈ کریں۔ یہ مرحلہ آپشنل ہے؛ اگر آپ اس وقت یہ نہیں کرنا چاہتے تو Skip پر کلک کریں۔
- اب آپ کو اپنے اکاؤنٹ کے لئے اکاؤنٹ نمبر اور سرور کی تفصیلات دی جائیں گی۔ یہ اسناد MT4 میں لاگ ان کرتے وقت استعمال کرنی ہیں۔
- ادائیگی کے آپشنز کی وسیح رینج کا استعمال کرتے ہوئے رقم ڈیپازٹ کروائیں اور آپ تیار ہیں۔
یہاں دستیاب Social Trading اکاؤنٹس کے بارے میں مزید جانیں۔