حکمت عملی کے فراہم کنندگان (SP) اپنے Social Trading حکمت عملی کے اکاؤنٹس کیلئے ان اکاؤنٹ کی اقسام کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں - MT4 Social Pro، MT4 Social Standard اور MT4 Pro، یہ منفرد تجارتی حالات پیش کرتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اکاؤنٹ کی مخصوص اقسام کی دستیابی صارف کے ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔
یہ فیصلہ کرنے کیلئے کہ آپ کے ٹریڈنگ کے طریقے کیلئے کون سا اکاؤنٹ زیادہ موافق ہے ان اکاؤنٹ کی اقسام کی بارے میں مزید پڑھیں۔
ہر سوشل ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے ٹریڈنگ کے حالات درج ذیل ہیں:
اکاؤنٹ کی قسم | Social Standard | Social Pro | پرو |
کم سے کم ڈیپازٹ | 500 USD | 2000 USD | آپ کے ملک کے لحاظ سے |
سپریڈ | 1 سے | 0.6 سے | 0.4 سے |
کمیشن | کوئی کمیشن نہیں | ||
زیادہ سے زیادہ لیوریج | 1:200 | ||
انسٹرمنٹس | فاریکس، دھاتیں، کرپٹو کرنسیاں | فاریکس، دھاتیں، کرپٹو کرنسیاں، توانائیاں، اسٹاکس، انڈیکسز | |
کم از کم لاٹ سائز | 0.01 | ||
پوزیشن کی زیادہ سے زیادہ تعداد | 100 | ||
ہیجینگ شدہ مارجن | 0% | ||
مارجن کال | 60% | 30% | 30% |
اسٹاپ آوٹ | 0% | ||
آرڈر نفاذ |
مارکیٹ |
فوری (فاریکس، دھاتیں) مارکیٹ (کرپٹو کرنسیاں) |
فوری (فاریکس، دھاتیں، انڈیکس، توانائیاں، اسٹاکس) مارکیٹ (کرپٹو کرنسیاں) *Pro اکاؤنٹ کیلئے عمل درآمد کی قسم آپ کے ذاتی علاقے میں تبدیل کی جا سکتی ہے، سوائے کرپٹو کرنسیوں کیلئے، یہ مارکیٹ نفاذ استعمال کرتا ہے |
سواپ فری | دستیاب |
ہر Social Trading اکاؤنٹ کیلئے تفویض کے حالات درج ذیل ہیں:
اکاؤنٹ کی قسم | Social Standard اور Social Pro | پرو |
نقل کرنے کا جزو عام | پوری سرمایہ کاری کیلئے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے | ہر کھلے آرڈر کیلئے انفرادی طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے |
سرمایہ کاری کے آغاز میں کھلے آرڈرز نقل کرنا | سرمایہ کاری شروع ہونے پر سبھی موجودہ کھلے آرڈرز نقل ہو جاتے ہیں | سرمایہ کاری شروع ہونے پر کوئی کھلا آرڈر نقل نہیں کیا جاتا |
آرڈرز کا دوبارہ کھلنا | آرڈرز کو ڈیپازٹ کے بعد یا بلنگ کی مدت کے اختتام پر بند کر کے دوبارہ کیلکولیٹ کردہ جزو عام کے ساتھ دوبارہ کھولا جاتا ہے | آرڈرز کو دوبارہ نہیں کھولا جاتا |
کاپی ڈیویڈنڈس | دستیاب | دستیاب نہیں ہے |
سواپ کا حصول | سوال نقل کرنے کے جزو عام کے ساتھ ماسٹر آرڈر سے تفویض کیا جاتا ہے | ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کیلئے سواپ کا حصول خود مختار طور پر ہوتا ہے |
ویک اینڈ کے دوران کھلے آرڈرز کے ساتھ سرمایہ کاری بند کرنا | سرمایہ کاران آخری دستیاب مارکیٹ کی قیمت استعمال کرتے ہوئے ویک اینڈ کے دوران سرمایہ کاریاں بند کر سکتے ہیں (سوائے مارکیٹ کھلنے سے 3 گھنٹے پہلے) | سرمایہ کاران سرمایہ کاری بند کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں تاہم آرڈرز مارکیٹ کھلنے کے بعد بند ہوں گے |
حکمت عملی کے اکاؤنٹ کی قسم کے تقاضے
حکمت عملی کے اکاؤنٹ کی اقسام کے حوالے سے ان پوائنٹس پر غور کریں:
اکاؤنٹ کی قسم | Social Standard | Social Pro | پرو |
حکمت عملی کی فعالیت کا تقاضا | 500 USD | USD 2,000 | جب حکمت عملی کا فراہم کنندہ پہلا ڈیپازٹ کرتا ہے تو حکمت عملی فعال ہو جاتی ہے |
نقل کرنے کیلئے قابل رسائی رہنے کی خاطر کم از کم ایکوئٹی | 100 USD | USD 400 | 100 USD |
نقل کرنے کیلئے قابل رسائی رہنے کی خاطر کُل ایکوئٹی | کُل ایکوئٹی 200,000 USD سے کم ہونی چاہیے |
Social Pro اکاؤنٹس کیلئے، حکمت عملی صرف تب فعال ہوتی ہے جب حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے پاس حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں USD 2 000 کی ایکوئٹی موجود ہو۔ ایسا حکمت عملی کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کر کے اور منافع کما کر کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً، اگر Social Pro اکاؤنٹ کیلئے موجودہ ایکوئٹی 1,990 USD ہے:
اگر آپ ٹریڈنگ شروع کرتے ہیں تو جب تک ایکوئٹی 2,000 USD تک نہیں پہنچ جاتی، حکمت عملی فعال نہیں ہوگی۔
اگر آپ USD 10 کا ڈیپازٹ کرتے ہیں اور ایکوئٹی USD 2,000 تک پہنچ جاتی ہے تو حکمت عملی فعال ہو جائے گی۔
اگر آپ ٹریڈنگ اور ڈیپازٹ کے ذریعے USD 2,000 تک پہنچ جاتے ہیں تو حکمت عملی فعال ہو جائے گی
نوٹ:
حکمت عملیاں بنائے جانے کے 30 دن بعد Social Trading ایپ اور ویب سائٹ میں دیکھے جانے کیلئے دستیاب ہوتی ہیں۔ اگر 7 دن تک ٹریڈنگ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی تو اسے دکھایا نہیں جائے گا اور صرف تب دوبارہ دکھایا جائے گا جب ٹریڈنگ کی سرگرمی ہوگی۔
پچھلے 60 دنوں تک تجارتی سرگرمی کے بغیر والی حکمت عملیاں خود بخود آرکائیو ہو جائیں گی۔ ٹریڈرز کو ان کی حکمت عملی کے از خود آرکائیو ہونے سے 5 دن پہلے ایک ای میل اطلاع بھیجی جائے گی۔ جن ٹریڈرز کی 1 سے زیادہ حکمت عملیاں آرکائیو ہونی ہیں انہیں 1 ہی ای میل موصول ہوگی جس میں حکمت عملیوں کی فہرست ہوگی۔ آرکائیو شدہ حکمت عملیاں بحال نہیں ہو سکتی ہیں۔
کارکردگی کی فیس کا اکاؤنٹ
SPs کے پاس ایک اضافی کارکردگی کی فیس کا اکاؤنٹ ہوتا ہے جس میں ان کی کمائی گئی کارکردگی کی فیس ڈیپازٹ ہوتی ہے: Social اکاؤنٹس کیلئے ST کمیشن اور Pro اکاؤنٹس کیلئے PIM کمیشن۔ یہ اکاؤنٹ خود بخود بنتا ہے اور ہر حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو صرف ایک ہی فراہم کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے کارکردگی کی فیس کے اکاؤنٹ کا بیلنس اپنے ذاتی علاقے (PA) میں چیک کر سکتے ہیں، کمائی گئی فیس ہر بلنگ کی مدت کے اختتام پر ٹرانسفر کی جاتی ہے۔
SPs اپنے کمیشن اکاؤنٹ کو ریگولر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی طرح ٹریڈ کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور دستیاب بیلنس کو دیگر ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
سرمایہ کاری کے اکاؤنٹس
سرمایہ کاران کیلئے، جب کوئی سرمایہ کار حکمت عملی کی نقل کرنا شروع کرتا ہے تو اکاؤنٹس خود بخود بن جاتے ہیں اور جب سرمایہ کار حکمت عملی کی نقل کرنا بند کر دیتا ہے تو وہ بند ہو جاتے ہیں۔ اس بارے میں مزید پڑھیں کہ آپ Social Trading میں سرمایہ کار کس طرح بن سکتے ہیں۔