تجارت کرنے کے ایک نئے اور شاندار موقع، سوشل ٹریڈنگ میں خوش آمدید! سرمایہ کار کے طور پر، آپ حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی بنائی گئی حکمت عملیوں کو 'نقل' کر سکتے ہیں اور ملک کر منافع کما سکتے ہیں۔
یہ مضمون بطور سرمایہ کار جاننے لائق ہر چیز کے لیے آپ کی گائیڈ ہے:
- سوشل ٹریڈنگ کے بارے میں
- شروع کرنا
- رقم ڈیپازٹ کرنے اور نکلوانے کا طریقہ
- درست حکمت عملی کا انتخاب کرنا
- اپنی پہلی حکمت عملی کی نقل کرنا
- کمیشن کا طریقہ کار کیا ہے
سوشل ٹریڈنگ کے بارے میں
سوشل ٹریڈنگ ایک سروس ہے جہاں سرمایہ کاران حکمت عملی کے فراہم کنندگان کی سیٹ کی گئی ٹریڈ کو نقل کرتے ہیں۔ Exness Social Trading ایپ اور Social Trading Web Investor کے ساتھ، آپ جیسے سرمایہ کاران مختلف حکمت عملیاں تلاش کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں نیز منتخب کردہ حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
کوئی بھی موجودہ Exness کلائنٹ اپنے موجودہ اکاؤنٹس کے ساتھ Social Trading ایپ اور اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں Social Trading ٹیب استعمال کرنا شروع کر سکتا ہے نیز سرمایہ کار یا حکمت عملی کا فراہم کنندہ بننے کا انتخاب کر سکتا ہے۔
شروع کرنا
سائن اِن کرنا:
اگر آپ کے پاس پہلے سے Exness پر اکاؤنٹ موجود ہے تو سائن ان کریں کو منتخب کریں اور اپنا رجسٹر شدہ ای میل پتہ اور ذاتی علاقے کا پاس ورڈ درج کرکے سائن ان کریں۔
نیا اکاؤنٹ بنائیں:
- اگر آپ نیا اکاؤنٹ رجسٹر کر رہے ہیں تو شروع کریں پر کلک کریں، اپنا ملک منتخب کریں، ای میل پتہ منتخب کریں اور پاس ورڈ سیٹ کریں؛ پھر ایپ کو ان لاک کرنے اور/یا Touch ID فنگرپرنٹ بایومیٹرکس سیٹ کرنے کے لیے پاس کوڈ سیٹ کریں۔
- پھر، آپ یا تو اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کر سکتے ہیں یا پھر اس مرحلے کو نظر انداز کر کے سے بعد ازاں مکمل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اس مرحلے کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو براہ کرم نوٹ کر لیں کہ آپ اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کیے بغیر ڈیپازٹ کرتے ہوئے کچھ مخصوص ادائیگی کے طریقوں تک محدود ہو جائیں گے۔
- آپ کا اکاؤنٹ کامیابی سے بن گیا ہے اور آپ ایپلیکیشن پر موجود حکمت عملیاں دریافت کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
- اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے کیلئے، اکاؤنٹ کے آئیکن پر ٹیپ کریں اور ڈیپازٹ کے طریقے فعال کریں پر کلک کریں۔ اب آپ سے اپنی رہائش کے ملک کا فعال فون نمبر درج کرنے اور آپ کے فون پر بھیجے گئے 6 ہندسوں والے کوڈ کو درج کر کے اس کی توثیق کرنے کا کہا جائے گا۔ نیز، آپ کو کچھ ذاتی معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ اسے مکمل کرنے کے بعد، آپ 30 دن تک USD 2000 تک کے ڈیپازٹس کر پائیں گے۔ اس پابندی کو ہٹانے کیلئے، اکاؤنٹ کی پوری توثیق مکمل کرنے کی خاطر اگلا مرحلہ فالو کریں۔
- مکمل توثیق کا حتمی مرحلہ شناخت کے ثبوت (POI) اور رہائش کے ثبوت (POR) کی دستاویزات اپ لوڈ کرنا اور اپنی معاشی پروفائل پُر کرنا ہے
آپ کو ان دستاویزات کی قسم اور فارمیٹ کے بارے میں ایک نوٹ نظر آئے گا جو ہم قبول کرتے ہیں۔ اپنی دستاویزات جمع کرواتے وقت براہ کرم ان کی تعمیل کریں۔ مزید، نوٹ کریں کہ ہمارے ماہرین کی جانب سے آپ کی ہر دستاویز کو چیک کرنے میں 24 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ توثیق مکمل ہونے کے بعد، آپ ڈیپازٹس کر سکیں گے اور سرمایہ کاری کرنا شروع کر سکیں گے۔
Social Trading ایپ حکمت عملی کے مرکزی علاقے، پورٹ فولیو اور اکاؤنٹس ٹیبز میں منقسم ہے۔
حکمت عملی کا مرکزی علاقہ
حکمت عملی کا مرکزی علاقہ وہ ہے جہاں آپ مختلف معیارات کے لحاظ سے مختلف حکمت عملیاں براؤز کر سکتے ہیں، بشمول دیگر سمیت کرنسی اور سب سے زیادہ نقل کردہ کے لحاظ سے۔ مزید نیچے، آپ کو تمام حکمت عملیاں براؤز کرنے اور نہیں اس لحاظ سے ترتیب دینے کی اہلیت نظر آئے گی:
- خطرے کا اسکور
- خطرہ
- کمیشن
- سرمایہ کاروں کی تعداد
- لائف ٹائم
اس میں متعدد فلٹرز بھی موجود ہيں، بشمول:
- سرمایہ کاروں کی تعداد
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا ملک
پورٹ فولیو
اپنی تمام فعال سرمایہ کاریوں کا ٹریک رکھیں، سرگزشت نقل کرنا اور دستیاب بیلنس، نیز ڈیپازٹس کرنا اور رقم نکلوانا۔
اکاؤنٹ
یہاں آپ اکاؤنٹ کی ترتیبات کا نظم کر سکتے ہیں، اپنی دستاویزات کی توثیق کر سکتے ہیں، سپورٹ کے ساتھ لائیو چیٹ شروع کر سکتے ہیں، اپنا شراکت دار لنک تلاش کر سکتے ہیں، اور یہاں تک کہ اپنے والٹ میں ڈیپازٹس/رقم نکلوانے کی کارروائی بھی انجام دے سکتے ہیں۔
رقم ڈیپازٹ کرنے اور نکلوانے کا طریقہ
رقم ڈیپازٹ کرنے کیلئے:
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں اور اکاؤنٹ کے ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- جاری رکھنے کیلئے ڈیپازٹ کریں پر کلک کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور اپنا ڈیپازٹ مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
رقم نکلوانے کیلئے:
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں اور پورٹ فولیو کے ٹیب کو ٹیپ کریں۔
- اپنے والٹ پر ایلپسس (...) پر کلک کریں اور رقم نکلوانے کا انتخاب کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور رقم نکلوانے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پرامپٹس فالو کریں۔
درست حکمت عملی کا انتخاب کرنا
حکمت عملی کے صفحے کی فراہم کردہ معلومات کو سمجھنا اس متعلق درست فیصلہ کرنے کے لیے انتہائی کارآمد ہو سکتا ہے کہ آپ کو کون سی حکمت عملی فالو کرنی چاہیے۔
حکمت عملی کا صفحہ حکمت عملی اور بذات خود حکمت عملی کے فراہم کنندہ سے متعلق بہت ساری معلومات فراہم کرتا ہے۔ آپ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے نام، رجسٹریشن کی تاریخ، حکمت عملی کی تفسیل، حکمت عملی کی کارکردگی سے متعلق اہم اشاروں، اعداد و شمار، ٹریڈنگ انسٹرومنٹس، آرڈرز، ٹریڈنگ کے دورانیے اور کمیشن سے متعلق تفصیلات تلاش کر سکتے ہیں۔
اس کے بارے میں تفصیل سے پڑھنے کے لیے، یہاں ہمارا مضمون چیک کریں۔
اپنی پہلی حکمت عملی کی نقل کرنا
حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری شروع کرنے کے لیے، بس مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کریں۔
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں۔
- براؤز کریں اور کوئی ایسی حکمت عملی منتخب کریں جو آپ کو پسند آئے۔
- حکمت عملی کے اعداد و شمار کی جانچ کریں۔
- اس حکمت عملی کی نقل کرنے کیلئے، نقل کرنا شروع کریں پر ٹیپ کریں۔
- جتنی رقم سے آپ سرمایہ لگانا چاہتے ہیں وہ منتخب کریں۔ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی طے کردہ سرمایہ کاری کی کم سے کم سطح نوٹ کریں اوراس سے زیادہ رقم سیٹ کریں۔
- مبارک ہو، آپ اب ایک حکمت عملی نقل کر رہے ہیں۔
کمیشن کا طریقہ کار کیا ہے
جب آپ کوئی حکمت عملی نقل کرتے ہیں تو آپ اس حکمت عملی کے زیر استعمال کمیشن کی سطح دیکھ سکتے ہیں۔ جوں جوں کوئی حکمت عملی منافع بخش ہونے لگتئ ہے، سرمایہ کار اپنی کمائیوں کی ایک مخصوص شرح فیصد اس ٹریڈن کے دورانیے کے اختتام پر حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو ادا کرتے ہیں۔
سرمایہ_لگایا_گیا_کمیشن (USD) = (ایکوئٹی + میزان(ادا_کردہ_کمیشن) - سرمایہ_کردہ_رقم + کاپی_ڈیویڈنڈز) x %کمیشن - میزان(ادا_کردہ_کمیشن)
اگر گزشتہ طور پر کوئی کمیشن ادا نہیں کیا گیا ہے تو فارمولہ یہ ہوگا:
سرمایہ_کاری_کا_کمیشن (USD) = (ایکوئٹی - سرمایہ_لگایا_گیا_کمیشن + کاپی_ڈیویڈنڈز) x %کمیشن
- ایکویٹی - موجودہ سرمایہ کاری کی ایکویٹی۔
- میزان(ادا شدہ_کمیشن) - کسی مخصوص سرمایہ کاری کیلئے آج تک کُل ادا شدہ کمیشن۔
- کاپی_ڈیویڈنڈس- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے نکلوائے گئے منافع کا تناسب۔
- سرمایہ کاری_کی_رقم - سرمایہ کاری کا ابتدائی بیلنس۔
- %کمیشن - حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے مقرر کردہ کمیشن کی شرح.
- فارمولے سے حاصل کردہ تمام نتائج کو مکمل اعداد میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
نقصان کے لیے کوئی کمیشن نہیں دیا جائے گا اور اس کے بعد حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا کیا گیا کوئی کوئی بھی منافع انہیں کمیشن نہیں کما کر دے گا الا یہ کہ وہ منافع گزشتہ طور پر کھوئی گئی رقم سے متجاوز ہو جائے۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.