سوشل ٹریڈنگ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور ہماری سرمایہ کاران کی گائیڈ پڑھنے کے بعد، آپ اپنے ترجیحی حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی حکمت عملی کاپی کرنا شروع کرنے کیلئے بے تاب ہوں گے۔
شروع کرنے سے پہلے اس چیک لسٹ میں موجود مراحل کو پڑھ لیں تاکہ آپ کاپی کرنے کے پراسیس کو بہتر طور پر سمجھ سکیں:
- اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کریں۔ اگرچہ اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کے بغیر کاپی کرنا شروع کر دینا ممکن ہے تاہم ایسا کرنے کی صورت میں کچھ وقت کے بعد آپ کے اکاؤنٹ پر کاپی کرنے سے پابندی لگا دی جائے گی۔ اس سے بچنے کیلئے آغاز کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کریں۔
- آپ کی ایپلیکیشن میں صرف وہی حکمت عملیاں دکھائی جاتی ہیں جو طے کردہ تقاضوں پر پورا اتریں۔ ایپلیکیشن پر حکمت عملی کی مرئیت کے تقاضوں سے متعلق مزید پڑھیں۔
نوٹ: مجموعی طور پر حکمت عملی اور اس میں تمام سرمایہ کاری کی کل ایکوئٹی کی حد USD 200 000 ہے۔ آپ کسی حکمت عملی میں کتنی رقم کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں یہ اس پر منحصر ہے کہ یہ حد پہلے سے کتنی استعمال ہو چکی ہے۔
- جب آپ کاپی کرنا شروع کر دیں تو یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ یہ مانیٹر کریں کہ سرمایہ کاری کی کارکردگی کیسی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو مینوئل طریقے سے بھی کاپی کرنا روک سکتے ہیں۔
نوٹ: حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو کاپی کرنا بند کر دینا ممکن ہے تاہم حکمت عملی کے فراہم کنندہ سے کاپی کیے گئے کسی مخصوص آرڈر کو بند کرنا ممکن نہیں ہے۔ کاپی کرنا بند کر دینے کے بعد، تمام کاپی شدہ آرڈرز موجودہ مارکیٹ کی قیت پر بند ہو جائیں گے۔
- بیک وقت متعدد حکمت عملیاں کاپی کرنا ممکن ہے تاہم انہیں علیحدہ سرمایہ کاریاں خیال کیا جائے گا۔ ایک ہی حکمت عملی کو ایک سے زائد بار کاپی کرنا بھی ممکن ہے۔
- متعدد سرمایہ کاریاں ایک دوسرے کو کسی طریقے سے متاثر نہیں کرتی ہیں۔ ہر ایک کا اپنا نقل کرنے کا جزو عام ہوتا ہے جسے حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو واجب الادا کمیشن کیلکولیٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
- آپ مارکیٹ بند ہو جانے کے بعد بھی یا یومیہ وقفے کے دوران ٹریڈز کاپی کرنا شروع/بند کر سکتے ہیں۔ آپ اس بارے میں مزید معلومات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
- اگر حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی تجارتیں اسٹاپ آؤٹ کی وجہ سے بند ہو جاتی ہیں تو حکمت عملی کاپی کرنے والی سرمایہ کاریاں 7 دن میں خود بخود بند ہو جائیں گی۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا جاتا ہے کہ ایپلیکیشن پر ہر وقت حکمت عملی کے حقیقی سرمایہ کاران نظر آئیں۔
نوٹ: اگر حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا اکاؤنٹ اسٹاپ آؤٹ ہونے کی وجہ سے آپ کے سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ پر کوئی منفی بیلنس ہے تو اس کی تلافی ہو جائے گی اور یہ خود بخود 0 پر سیٹ ہو جائے گا۔
- کمیشن صرف اسی صورت میں ادا کیا جاتا ہے جب کاپی کرنا منافع بخش ہو۔ آپ یہاں اس کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔
سرمایہ کاری پُرخطر ہے۔ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی گزشتہ کارکردگی آئندہ نتائج کی ضمانت نہیں ہے۔ Exness سرمایہ کاری کی سرگرمیوں، مواد کی موزونیت یا معتبریت یا "بمتعلق" والے سیکشن میں درج پیشنگوئیوں کے نتیجے میں ہونے والے کسی خسارے کی جوابدہی قبول نہیں کرتی ہے۔