بحیثیت حکمت عملی کے فراہم کنندہ، آپ کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اپنی حکمت عملیاں پیش کرنے کا موقع ملے گا، لیکن کچھ رہنما ہدایات ہیں جن سے متعلق آگاہ ہونا ضروری ہے۔
ایسی کچھ چیزیں جن میں آپ اپنی مرضی سے ترمیم کر سکتے ہیں یہ ہیں:
- حکمت عملی کا نام
- حکمت عملی کی تفصیل
- پروفائل کی تصویر
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی سوانح حیات
- نیوز فیڈ کی پوسٹس
اس خصوصیت کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے، ہم نے رہنما ہدایات واضح کی ہيں جنہیں مد نظر رکھنا ضروری ہے؛ اپنے مواد کے ماڈریشن سے بچنے کیلئے ان پر عمل کرنا اہم ہے۔
حکمت عملی اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی تفصیلات
کمپنی کسی بھی وجہ سے، بشمول مندرجہ ذیل وجوہات، (لیکن ان تک محدود نہيں)، کسی بھی تجویز کردہ اور/یا موجودہ حکمت عملی کی مرئیت کو مسترد یا بلاک کرسکتی ہے:
- حکمت عملی کی فراہم کردہ تفصیل معاہدے کی شقوں اور/یا کمپنی کے کسی دوسرے ضابطے کے مطابق نہيں ہے اور/یا اس میں غیر قانونی اور/یا غیر اخلاقی حوالہ جات شامل ہیں اور/یا اس کی کوئی تُک نہیں بن رہی ہے اور/یا اس میں تسلسل نہيں ہے اور/یا اس میں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی ہیں؛
- حکمت عملی کا منتخب کردہ نام گمراہ کن اور/یا توہین آمیز ہے اور/یا اس میں نسل پرستی سے متعلق اور/یا مذہبی حوالہ جات شامل ہيں اور/یا اس میں غیر قانونی کارروائیوں کا حوالہ دیا گيا ہے اور/یا اس میں مخصوص اخلاقی یا اصولی معیارات کا احترام نہيں کیا گيا ہے؛
- پروفائل سے وابستہ منتخب کردہ تصویر میں کوئی نابالغ (بچہ) دکھایا گیا ہے اور/یا نامناسب ہے اور/یا گمراہ کن ہے اور/یا کسی مذہب اور/یا نسل کی توہین کی گئی ہے اور/یا اس میں غیر قانونی کارروائیوں کا تذکرہ کیا گيا ہے اور/یا اس میں مخصوص اخلاقی اور اصولی معیارات کا احترام نہيں کیا گيا ہے اور/یا یہ غیراخلاقی ہے;
- کمپنی کی جانب سے متعلقہ یا مناسب سمجھی گئی کسی اور وجہ کی بنیاد پر۔
نیوز فیڈ ماڈریشن
تجویز کی جاتی ہے کہ Exness سروسز کے صارفین کے جانب سے بھیجے گئے تمام پیغامات درج ذیل کے مطابق نہیں ہیں:
- ایسی سروسز فراہم کرنے کی اہلیت سے متعلق بیانات جن کیلئے لائسنس، رجسٹریشن اور/یا ان کے اور/یا ہمارے صارفین کی رہائش کی ریاست میں ان سے مماثل اور/یا سرمایہ کاران کے رہائشی اسٹیٹس کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ غلط بیانی اور نقالی ممنوع ہیں۔
- ایسے بیانات پیش کرنا جن کے مطابق Exness یا اس کے ایفیلیٹس ان کی طرف سے شائع کردہ، پوسٹ کردہ یا دیگر صارفین کے ساتھ شیئر کردہ مواد کی توثیق کرتے ہيں، اس پر اختیار رکھتے ہيں اور/یا اس کی درستگی اور کامل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں (مثلا Exness فنڈ، Exness کی جانب سے مظور شدہ)؛
- اپنے تجربے اور معلومات اور/یا تجارتی حکمت عملی اور/یا اپنی مجازیت کے بارے میں جھوٹے دعوے کرنا اور/یا دیگر صارفین کو کسی بھی طور پر گمراہ کرنا؛
- Exness، اس کے ایفیلیٹس، ملازمین، شیئر ہولڈرز یا اس کے کوئی بھی ایسوسی ایٹ یا دیگر صارفین وغیرہ کی توہین، ملامت، ہراساں اور/یا بے عزتی کرنے والے بیانات دینا؛
- ایسے بیانات دینا جن کے ذریعے دیگر کسی بھی دوسرے ادارے اور/یا پروڈکٹ سے غیر متعلق کسی بھی اور سروس کی تشہیر ہوتی ہو؛
- ایسے کوئی بھی بیانات جن میں جنسی طور پر غیر مناسب یا توہین آمیز مواد شامل ہو، جس میں تعصب، نسل پرستی، نفرت یا گالم گلوچ شامل ہو یا جو نفرت انگیز،دھمکی آمیز یا فحش نوعیت کا ہو؛ تشدد پر اکسائے یا جس میں عریانی یا واضح اور ناحق تشدد شامل ہو؛
- غیر مجاز تجارتی مواصلات (جیسے کہ اسپام) بھیجنا یا کسی دوسرے طریقے سے پوسٹ کرنا؛
- خودکار طریقوں (جیسے کہ ہارویسٹنگ بوٹس، روبوٹس، اسپائیڈرز یا اسکریپرز) سے صارفین کا مواد یا معلومات اکٹھی اور/یا استعمال/نقل کرنا یا ہماری ویب سائٹس اور/یا سروسز تک رسائی حاصل کرنا;
- ہماری ویب سائٹس پر اور/یا ہماری سروسز کے ذریعے غیر قانونی ملٹی لیول مارکیٹنگ، جیسے کہ پیرامیڈ سکیم میں حصہ لینا؛
- وائرسز یا دیگر اقسام کا نقصاندہ کوڈ اپ لوڈ کرنا؛
- ذاتی معلومات اور/یا لاگ ان کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنا یا کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنا؛
- Exness کی ویب سائٹس اور/یا Exness کی سروسز کے ذریعے غیر قانونی، گمراہ کن، نقصان دہ یا امتیازی کام کرنا؛
- ایسا کوئی بھی کام کرنا جس سے Exness کی موزوں کارکردگی غیر فعال ہونے، اس پر بوجھ پڑنے یا نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو جیسے کہ سروس معطل کرنے کا حملہ اور/یا ان قواعد و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی ترغیب دینا۔
- کسی حکمت عملی کی کارکردگی سے متعلق گمراہ کن اور/یا حتمی اور/یا جھوٹے/غلط بیانات دینا اور/یا حکمت عملی کی کارکردگی کی ضمانت دینا اور/یا غیر متوازن تفصیلات بنانا، جن کا جھکاؤ مثبت کی طرف زیادہ ہو (مثلاً گارنٹی شدہ منافع، بہترین فنڈ، مستحکم آمدنی، پیسے کمانا شروع کریں، امیر ہو جائیں، لکھ پتی بنیں)۔ ایسے بیانات سے بچنا چاہیے یا کم از کم ان کے ساتھ متعلقہ اور مناسب خطرے کے انکشافات ہونے چاہئیں۔ مثلاً، حتمی بیانات سے بچنے کیلئے آپ 'ممکنہ'، 'امکان'، 'شاید'، 'تخمینی' جیسے الفاظ استعمال کر سکتے ہیں؛
- خود کو Exness کے ملازم یا نمائندے کے طور پر ظاہر کرنا۔ یہ بیان کرنا کہ Exness آپ کی سرگرمیوں اور کارروائیوں کی تائید کر رہی ہے (مثلاً Exness حکمت عملی کا فراہم کنندہ)۔
- متعلقہ اجازتوں کے بغیر تیسری پارٹیوں بشمول مگر بلاتحدید ریگولیٹری اداروں، حکام وغیرہ کے حوالے دینا اور ویژوئلز/لوگوز استعمال کرنا؛
- حکمت عملی کے ایسے نام یا حکمت عملی کی ایسی تفصیلات بنانا جو لا یعنی ہوں یا ان کا کوئی حقیقی/کارآمد معنی نہ ہو؛
- بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے حوالے دینا؛
- غیر مصدقہ پابندیاں لگانا/سرمایہ کاران کو ہدایات دینا کہ کس طرح، کب اور کتنی سرمایہ کاری کرنی ہے اور/یا رقم نکلوانی ہے یا اس طرح کی دوسری ہدایات۔
ہم کلائنٹ معاہدے میں واضح کردہ قواعد و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں صارف کو بین کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہيں۔