سرمایہ کار کیلئے، کامیاب نقل کردہ ٹریڈز برقرار رکھنے میں دستیاب ٹولز، میٹرکس اور حکمت عملیوں کی معلومات رکھنا شامل ہے۔ اسی طرح، حکمت عملی کا فراہم کنندہ جو اپنی ٹریڈز نقل کروانے کا مقصد رکھتا ہے اس کے پاس یہ سمجھ بوجھ ہونی چاہیے کہ سرمایہ کاران حکمت عملیوں میں کیا تلاش کرتے ہیں۔
حکمت عملی کا صفحہ وہ جگہ ہے جہاں سرمایہ کار کسی مخصوص حکمت عملی اور اس حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے بارے میں مزید جان سکتا ہے اور جہاں حکمت عملی کا فراہم کنندہ ممکنہ سرمایہ کاران کو اپنی منفرد حکمت عملی تفصیلاً دکھا سکتا ہے۔
حکمت عملی کا صفحہ کھولیں:
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں۔
- پیش کی گئی دستیاب حکمت عملیاں اسکرول کریں یا ریٹرن اور اپنے ترجیحی فلٹرز کے لحاظ سے ان حکمت عملیوں کو فلٹر کریں۔
- حکمت عملی منتخب کریں۔
آئیں حکمت عملی کے صفحہ پر پیش کردہ ٹولز، میٹرکس اور دیگر تفصیلات پر گہری نظر ڈالتے ہیں:
- مجموعی جائزے کا ٹیب
-
-
- درجہ بندی کے اشاریے
- ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL)
- خطرے کا اسکور
- تفصیلات
- تفصیل
- علامات
- ٹریڈر کے بارے میں
- کُل TV کی حدود
-
- اعداد و شمار
- نیوز فیڈ
- آرڈرز
کسی بھی حکمت عملی کی اسکرین کے ٹاپ پر، آپ کسی حکمت عملی کو پسندیدہ بنا سکتے ہیں اور شیئر کر سکتے ہیں؛ بس اسٹار آئیکن یا شیئر آئیکن پر بلحاظ ترتیب ٹیپ کریں۔
مجموعی جائزے کا ٹیب
اس ٹیب میں کچھ ایسے اہم عناصر کی تفصیلات موجود ہیں جنہیں سرمایہ کار کو سرمایہ کاری کرنے سے پہلے مدنظر رکھنا چاہیے۔
درجہ بندی کے اشاریے
خطرے کا اسکور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے لیے گئے خطرے کی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔ جتنا زیادہ اسکور ہوگا، اتنا ہی زیادہ تیزی سے منافع یا خسارہ اٹھانے کا امکان یا خطرہ بھی ہوگا۔
خطرے کے اسکورز مندرجہ ذیل ہیں:
- متوسط خطرہ: 1-5
- زیادہ خطرہ: 6-8
- اضافی زیادہ خطرہ: 9-10
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL)
TRL نمائندگی کرتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندگان اپنے تجارتی خطروں کا نظم کتنی اچھی طرح کرتے ہیں۔ جتنی زیادہ سطح ہوگی اتنی ہی زیادہ اس حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی تجارتی کارکردگی قابل اعتماد رہی ہے۔
لیولز کی تفصیل یہ رہی:
- 0-40 کم اسکور
- 41-70: متوسط اسکور
- 71-100: زیادہ اسکور
خطرے کا اسکور
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ریٹرن کی فیصد یہاں دکھائی گئی ہے۔ یہ مہینے کے آغاز سے اختتام تک حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی ایکوئٹی میں تبدیلی کیلکولیٹ کرتی ہے۔
تفصیلات
نوٹ کرنے لائق دیگر اہم معلومات جیسے کمیشن، موجودہ سرمایہ کاران کی تعداد، لیوریج اور ایکوئٹی USD میں یہاں دکھائی جاتی ہیں۔
تفصیل
یہ سیکشن حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے لکھا جاتا ہے۔ یہ حکمت عملی میں اضافی بصارت فراہم کرتا ہے، بشمول حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا ٹریڈنگ اسٹائل۔ یہاں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ حکمت عملی کب بنی۔
علامات
یہاں فیصد کے لحاظ سے دکھایا جاتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی طرف سے ٹریڈ کردہ انسٹرومنٹس کا تناسب کیا ہے۔
ٹریڈر کے بارے میں
اس سیکشن میں حکمت عملی کے فراہم کنندہ سے متعلق دیگر معلومات میں وہ تاریخ شامل ہے جب حکمت عملی کے فراہم کنندہ نے Exness کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کی نیز ان کا مقام اور ان کی توثیق کا اسٹیٹس بھی شامل ہیں۔
کُل TV کی حدود
یہ کمیشن کی ادائیگیوں کے درمیان مقررہ وقت ہے نیز یہ مہینے کے آخری جمعہ کو 23:50 UTC+0 اور 23:59:59 UTC +0 کے درمیان ختم ہوتا ہے، اس کے فوراً بعد یہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔
اعداد و شمار کا ٹیب
یہ ٹیب ریٹرن اور ایکوئٹی کی تفصیل فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹائم فریم سیٹ کرنے اور چارٹ کی قسم تبدیل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ متعلقہ میٹرک پر زیادہ تفصیلی نگاہ پیش کرتے ہیں۔
نیوز فیڈ
یہ وہ سیکشن ہے جہاں حکمت عملی کا فراہم کنندہ اپنے موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاران کے ساتھ مواصلت کرتا ہے۔
آرڈرز ٹیب
یہ وہ جگہ ہے جہاں فعال اور آرکائیو شدہ آرڈرز کھلے آرڈرز اور ہسٹری کے تحت بلحاظ ترتیب اکٹھے کیے جاتے ہیں۔
آرڈر کی تفصیلات پھیلانے کیلئے اینٹری پر ٹیپ کریں۔
کم از کم سرمایہ کاری
ہر ٹیب میں، آپ نچلے حصے میں موجود نقل کرنا شروع کریں کا بٹن تلاش کر سکتے ہیں۔ اس پر ٹیپ کرنے سے سرمایہ کار کو وہ رقم درج کرنے کا کہا جائے گا جو وہ حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سرمایہ کار 10 USD سے شروع ہونے والی حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے سیٹ کردہ کم از کم سرمایہ کاری کی رقم کے ساتھ قابل اجازت اعداد کی رینج دیکھے گا۔
سرمایہ کار کیلئے، یہ معلومات ان کے ٹریڈنگ اسٹائل کیلئے موزوں بہترین حکمت عملی کا تعین کرنے میں مدد کر سکتی ہیں جبکہ حکمت عملی کا فراہم کنندہ ان عوامی میٹرکس کو بہتر بنا کر نیز ان کا اطلاق کر کے اپنی حکمت عملی کو مزید فروغ دے سکتا ہے۔
نوٹ: Exness Socail ٹریڈنگ ایپلیکشن (ایپلیکیشنز) پر درج نیز نقل کرنے کیلئے دستیاب حکمت عملیاں تیسری پارٹیوں کی جانب سے تیار کی جاتی ہیں اور ان کا نظم کیا جاتا ہے۔ Exness اپنی Social Trading ایپلیکیشن (ایپلیکیشنز) کے ذریعے دستیاب حکمت عملیوں کی کارکردگی کیلئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے۔ گزشتہ کارکردگی آئندہ کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ Exness کی جانب سے فراہم کردہ ہر حکمت عملی کے اعداد و شمار میں فطری پابندیاں شامل ہیں۔ ایسی کوئی نمائندگی نہیں کی جا رہی ہے کہ حکمت عملیاں دکھائے گئے اعداد و شمار اور اشاروں کے مطابق منافع یا خسارہ حاصل کریں گی یا ایسا کوئی امکان موجود ہے۔
خطرے کا عمومی انتباہ: CFD لیوریج والی پروڈکٹس ہیں۔ CFD میں ٹریڈ کرنے میں خطرے کی بلند سطح شامل ہے نیز یہ تمام سرمایہ کاران کیلئے موزوں نہیں۔ تمام سرمایہ کاری قدریں بڑھ بھی سکتی ہیں اور کم بھی ہوسکتی ہیں اور سرمایہ کار اپنی تمام سرمایہ کاری کردہ رقم گنوا بھی سکتے ہیں۔ کسی بھی حالت میں کمپنی کسی بھی فرد یا ادارے کے ذریعہ CFD سے متعلق لین دین کے سبب، یا اس کے نتیجہ میں ہونے والے کسی بھی کلی یا جزوی نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگی۔