ایک سرمایہ کار کے طور پر، آپ Social Trading ایپ کے ذریعے یا پھر اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Social Trading ٹیب میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
جب آپ پروفائل کی توثیق مکمل کر لیں گے اور اپنے سرمایہ کاری کے والٹ میں ڈیپازٹ کر لیں گے تو آپ سرمایہ کاری کر پائیں گے۔
Social Trading ایپ:
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں۔
- حکمت عملی دیکھیں اور منتخب کریں۔ آپ سبھی دستیاب حکمت عملیاں دیکھنے کیلئے My strategies پر ٹیپ کر سکتے ہیں یا پھر دیگر فلٹرز دریافت کر سکتے ہیں۔
- حکمت عملی کی تفصیلات جیسے کہ اس کے ریٹرن، خطرے کے اسکور (Social Pro اور Social Standard اکاؤںٹس والی حکمت عملیوں کیلئے)، کارکردگی کی فیس، کم از کم سرمایہ کاری کی رقم وغیرہ کو زیر غور رکھیں۔
اگر آپ حکمت عملی نقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو Start copying پر کلک کریں۔
- وہ رقم درج کریں جس کی آپ سرمایہ کرنا چاہتے ہیں، پھر Start copying پر ٹیپ کریں۔ ایک رینج سرمایہ کاری کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رقوم دکھائے گی۔ اگر ضرورت ہو تو اپنے والٹ کو ٹاپ اپ کریں یا اگر کم از کم درکار رقم بہت زیادہ ہو تو کوئی اور حکمت عملی منتخب کریں۔
- اسکرین پر موجود ایک پیغام تصدیق کرے گا کہ آپ کی سرمایہ کاری فعال ہے۔
- حکمت عملی میں کسی بھی تبدیلی یا اپ ڈیٹ کی اطلاع حاصل کرنے کیلئے سرمایہ کاری کے صفحے پر پُش نوٹیفکیشنز کو فعال کریں۔
- اسٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ شامل کرنے کیلئے، Auto Stop Copying (Social Pro اور Social Standard اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہے) کے تحت Add Stop Loss یا Add Take Profit پر ٹیپ کریں
- حدود درج کریں اور Confirm پر ٹیپ کریں۔
Social Trading ویب PA:
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Social Trading کے ٹیب پر جائیں۔
- حکمت عملی منتخب کریں۔ آپ سب سے زیادہ نقل کردہ حکمت عملیاں دیکھ سکتے ہیں، کرنسی کے لحاظ سے انہیں فلٹر کر سکتے ہیں یا دیگر فلٹرز دریافت کرنے کیلئے نیچے اسکرول کر سکتے ہیں۔
- حکمت عملی کی تفصیلات جیسے کہ اس کے ریٹرن، خطرے کے اسکور (Social Standard اور Social Pro اکاؤںٹس والی حکمت عملیوں کیلئے)، کارکردگی کی فیس، کم از کم سرمایہ کاری کی رقم وغیرہ کو زیر غور رکھیں۔ اگر آپ حکمت عملی نقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو Start Copying کو دبائیں۔
-
وہ رقم درج کریں جس کی آپ سرمایہ کرنا چاہتے ہیں، پھر Start copying پر ٹیپ کریں۔
- ایک رینج سرمایہ کاری کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رقوم دکھائے گی۔ اگر ضرورت ہو تو اپنے والٹ کو ٹاپ اپ کریں یا اگر کم از کم درکار رقم بہت زیادہ ہو تو کوئی اور حکمت عملی منتخب کریں۔
- اسکرین پر موجود ایک پیغام تصدیق کرے گا کہ آپ کی سرمایہ کاری فعال ہے۔