Social Trading ایپلیکیشن میں لاگ ان کرنے پر، آپ کی سہولت کے لیے آپ کو حکمت عملیاں زمروں میں گروپ بند نظر آئیں گی۔ آپ اپنی تمام حکمت عملیاں بھی دیکھ سکتے ہیں اور اپنی مرضی کی حکمت عملیاں تلاش کرنے کیلئے فلٹرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس مضمون میں، ہم آپ کو ان زمروں اور فلٹرز سے متعلق بتائیں گے تاکہ آپ انہیں اپنے بہترین فائدے کے لیے استعمال کر سکیں۔
نوٹ: یہ نوٹ کرنا بہت اہم ہے کہ اسٹاپ آؤٹ کا سامنا کرنے والے حکمت عملیاں اب Social Trading ایپ میں کسی زمرے یا تمام حکمت عملیوں کے تحت نہیں دکھائی جائیں گی؛ یہ صرف ڈائریکٹ لنک کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔
ایپلیکیشن میں نظر آنے والے زمرے یوں ہیں:
- سب سے زیادہ نقل کردہ
- حال ہی میں ملاحظہ کردہ
- کرنسی کے لحاظ سے
- متوسط خطرے کے ساتھ منافع
- ماہانہ بہترین منافع
- 3 ماہ کیلئے بہترین منافع
- کم کمیشن
- نئی حکمت عملیاں
- سبھی حکمت عملیاں
اس کے علاوہ آپ حکمت عملیوں کو نفع، خطرے، کمیشن، لائف ٹائم اور سرمایہ کاروں کی تعداد کے لحاظ سے ترتیب دے سکتے ہیں۔ یا پھر آپ مختلف پیرامیٹرز کے لحاظ سے حکمت عملیوں کو فلٹر کرنے کے فلٹر فنکنشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
دستیاب فلٹر آپشنز سے متعلق ایک مختصر گائیڈ یہ ہے:
فلٹر کی قسم | تفصیل |
---|---|
مدت |
یہ کوئی علیحدہ فلٹر نہیں ہے لیکن سرمایہ کاران اس میں موجود ہر دوسرے فلٹر کو دیکھنے کیلئے وقت کی مدت منتخب کر سکتے ہیں۔ مثلاً، نفع کا فلٹر منتخب کرتے وقت سرمایہ کار 1 ماہ یا 6 ماہ کی مخصوص مدت کے دوران چنندہ نفع کی رینج دیکھنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔ |
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا ملک | اپنی مرضی کے ممالک کی حکمت عملیاں دیکھنے کے لیے۔ |
ٹریڈنگ اسٹائل سے متعلق پیرامیٹرز
|
یہ فلٹر سرمایہ کار کو حکمت عملیاں دیکھنے یا ترجیحی درست رینج سیٹ کرنے کے لیے نفع کی پہلے سے متعین کردہ رینجز میں سے ایک منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ حکمت عملیوں کو منتخب دورانیہ کے لیے کیلکولیٹ کردہ نفع کے مطابق ڈسپلے کیا جائے گا۔ |
سرمایہ کار حکمت عملیاں دیکھتے ہوئے متعین کردہ رینجز میں سے کوئی ایک منتخب کر سکتا ہے یا خطرے کے اسکور کی ترجیحی رینج سیٹ کر سکتا ہے۔ حکمت عملیاں منتخب کردہ دورانیے کے لیے سیٹ کیے گئے خطرے کے اسکور کے لحاظ سے دکھائی جائیں گی۔ |
|
سرمایہ کاران کی تعداد | فلٹر کا استعمال سرمایہ کار کو ان کی ترجیح کے مطابق مخصوص تعداد کے سرمایہ کاران والی یا پھر درست رینج کے ساتھ حکمت عملیاں دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ |