حکمت عملی فراہم کنندہ کی حیثیت سے، آپ کو ای میل پتہ اور فون نمبر کے ساتھ ذاتی علاقہ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اگر آپ پہلے ہی ایسا نہ کر چکے ہوں۔
نوٹ: تخلیق کردہ حکمت عملیاں MT4 پر مبنی تجارتی اکاؤنٹس استعمال کریں گی، لہذا ایسا ٹریڈنگ ٹرمینل درکار ہوگا جو تجارت کرنے کیلئے MT4 کی معاونت کرتا ہو۔ ہم MT4 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک کی یا MT4 ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
ذاتی علاقے تک آپ کی رسائی ہو جانے پر، لاگ ان کریں اور اصل مینو سے سوشل ٹریڈنگ ٹیپ پر کلک کریں اور پھر ان اقدامات پر عمل کریں:
- نئی حکمت عملی بنائیں پر کلک کریں اور حکمت عملی کا نام ، پاس ورڈ اور تفصیل سیٹ اپ کریں۔
- اکاؤنٹ کی ایک قسم منتخب کریں: اپنی کم سے کم ڈیپازٹ کی ترجیح کے لحاظ سے Social Standard یا Social Pro۔
- کمیشن کی شرح اور اپنا ترجیحی لیوریج سیٹ کریں؛ آپ بعد کے مرحلے میں دوبارہ لیوریج اور کمیشن کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی کو USD مقرر کیا گیا ہے۔
- اب آپ کو اپنے اکاؤنٹ کے لئے اکاؤنٹ نمبر اور سرور کی تفصیلات دی جائیں گی۔ یہ اسناد MT4 میں لاگ ان ہونے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔
- ادائیگی کے مختلف آپشنز کے ذریعے ڈیپازٹ کریں اور بس آپ تیار ہیں۔
تمام بیان کردہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں: