لیوریج کے ذریعے حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو کم رقم کے ساتھ بڑے حجم کی تجارت کرنے کا موقع ملتا ہے، جس سے ان کی خریداری کی سکت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسے ان کے اپنی رقم اور ادھار پر لی جانے والی رقم کے درمیان تناسب کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، یعنی 1:50، 1:100، 1:200 وغیرہ۔
لیوریج کے ریٹ کو حکمت عملی کا فراہم کنندہ حکمت عملی بناتے وقت طے کرتا ہے، تاہم Exness کے ذاتی علاقے کے ‘My Accounts’ والے حصے میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی سیٹنگز کو تبدیل کر کے حکمت عملی کی یہ شرح بعد کے مرحلے میں تبدیل کرنا ممکن ہے۔
ڈیسک ٹاپ یا موبائل ڈیوائسز پر Exness Terminal استعمال کرتے وقت، انسٹرومنٹ کیلئے قابل اطلاق لیوریج نئے آرڈر کے فارم میں دکھایا جائے گا۔ یہ خصوصیت آرڈر لگاتے وقت ممکنہ طور پر لاگو ہونے والی کسی بھی مقررہ لیوریج یا زیادہ مارجن کے تقاضوں (HMR) کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ، اکاؤنٹ پر سیٹ لیوریج اکاؤنٹ کی معلومات کے سیکشن میں نظر آئے گی۔
اہم: ان کلائنٹس کیلئے جو Exness Limited Jordan Ltd کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں:
- زیادہ سے زیادہ دستیاب لیوریج 1:100 ہے۔
- کرپٹو کرنسیاں دستیاب نہیں یہں۔
- پورٹ فولیو مینجمنٹ اور سوشل ٹریڈنگ دستیاب نہیں ہیں۔
سوشل ٹریڈنگ میں لیوریج
جب کوئی حکمت عملی کا فراہم کنندہ تجارت کرتا ہے، تو وہ بعض دفعہ مقررہ مارجن کی ضروریات کی وجہ سے کم لیوریج کی شرح کا استعمال کرسکتا ہے۔ استعمال کردہ لیوریج سے قطع نظر ایگزوٹک اور کرپٹو انسٹرومنٹ کے گروپس جیسے انسٹرومنٹس کے لیے مقررہ مارجن کی ضروریات موجود ہوتی ہيں۔
عام طور پر لیوریج کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔