Social Trading ایپ کے حکمت عملی کے صفحہ پر 'مجموعی جائزہ' ٹیب میں کئی اہم تفصیلات موجود ہیں جن پر آپ کو اپنی مرضی کی حکمت عملی میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے غور کرنا چاہیے۔
خطرے کا اسکور
خطرے کا اسکور اٹھائے گئے جوکھم کی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔ اسکور جتنا زیادہ ہوگا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا اور زیادہ تیزی سے پیسہ کمانے یا پیسہ گنوانے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔
- متوسط: 1-5
- زیادہ: 6-8
- کافی زیادہ: 9-10
ریٹرن
یہاں پورے عرصہ کیلئے مخصوص حکمت عملی میں دیکھی گئی فائدہ مندی دکھائی جاتی ہے اور اسے ہر 20 منٹ بعد اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ریٹرن کارڈ پر ٹیپ کرنے سے آپ کو ریٹرن چارٹ پر لایا جائے گا جو روزانہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے ان اعداد و شمار کے ساتھ جو مہینے کے آغاز سے مہینے کے اختتام تک حکمت عملی کی ایکوئٹی میں تبدیلی کیلکولیٹ کرتے ہیں۔
تفصیلات:
- کمیشن
یہ اس وقت حکمت عملی کے فراہم کنندگان کو سرمایہ کاروں کے ذریعے ادا کردہ کمیشن کی رقم دکھاتا ہے جب کسی سرمایہ کاری پر منافع ملتا ہے۔
- لیوریج
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے اپنے فنڈز اور قرضہ لیے گئے فنڈز کے درمیان تناسب۔ زیادہ لیوریج کا مطلب ہے معاہدے کے حجم میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹس میں زیادہ تکشف۔ تاہم لیوریج سے خطرے کا اسکور متاثر نہيں ہوتا ہے۔
- سرمایہ کاران
اس سے پتا چلتا ہے کہ کتنے سرمایہ کاران فی الحال یہ حکمت عملی نقل کر رہے ہیں۔
- ایکوئٹی
یہ تمام پوزیشنز بند ہونے پر اکاؤنٹ کی کُل مالیت ہوتی ہے؛ یہ حکمت عملی کی اکاؤنٹ کرنسی بھی بتاتی ہے۔
تفصیل
اس حصے میں آپ کو حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے ذہن میں جو چل رہا ہے اور اس مخصوص حکمت عملی کے پیچھے اس کی سوچ کی جھلک ملے گی۔ ہم آپ کو اسے پڑھنے کا مشورہ دیتے ہيں۔
تفصیلات پینل کے نچلے حصے میں، آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ حکمت عملی کب بنائی گئی تھی۔
علامات
آپ یہاں وہ مختلف انسٹرومنٹس دیکھ سکتے ہیں جنہیں حکمت عملی کا فراہم کنندہ عموماً ٹریڈ کرتا ہے۔
تاجر کے بارے میں
اس حصے میں آپ کو حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں، یعنی ان کا نام، وہ کتنے عرصے سے Exness کے ساتھ ہيں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے۔
حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح بھی یہاں دکھائی جاتی ہے۔ TRL پر کلک کرنے سے TRL کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔
Social Trading میں ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) کے بارے میں مزید جانیں۔
ان کے بارے میں مزيد پڑھنے کے لئے آپ 'تفصیلات دیکھیں' پر کلک کر سکتے ہيں۔ اس سیکشن کے تحت، آپ کو حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا ایک مختصر تعارف ملے گا جو آپ کو ان کی شخصیت اور فاریکس کے ساتھ تجربے کے حوالے سے مفید بصیرت دے گا۔
تجارتی مدت
یہ کمیشن کی ادائیگیوں کے بیچ طے شدہ مدت ہوتی ہے اور مہینے کے آخری جعمہ کو ختم ہوتی ہے۔
کم سے کم سرمایہ کاری
نقل کرنا شروع کریں پر آپ کے کلک کر دینے پر آپ سے وہ رقم درج کرنے کو کہا جائے گا جو آپ اس مخصوص حکمت عملی میں لگانا چاہتے ہیں۔ آپ کو قابل اجازت اعداد و شمار کی ایک رینج، نیز کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم نظر آئے گی جو حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا سیٹ کیا ہوا ہوتا ہے۔
اپنے لیے سب سے موزوں حکمت عملی تلاش کرنے کی خاطر یہ تمام تفصیلات سرمایہ کاروں کیلئے اہم ہیں۔