TRL ایک اشارہ ہے جو نمائندگی کرتا ہے کہ حکمت عملی کے فراہم کنندگان اپنے تجارتی خطرات کا کس طرح نظم کرتے ہیں۔ اسے دو اقدار کی اوسط کے لحاظ سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے: حفاظت کا اسکور اور خطرے میں موجود رقم (VaR) کا اسکور۔ یہ گزشتہ 12 ماہ میں آپ کی کارکردگی اور ٹریڈنگ کی سرگرمی پر مبنی ہوتا ہے اور آپ کی معتبریت کے گزشتہ ریکارڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔ سرمایہ کاران ممکنہ طور پر ان حکمت عملی فراہم کنندگان کے ساتھ سرمایہ کاری کریں گے جن کے TRLs زیادہ ہوں۔
اپنی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح تلاش کرنے کا طریقہ:
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- سوشل ٹریڈنگ ٹیب کھولیں۔
- آپ کی حکمت عملیاں ٹیب پر جائیں۔
- آپ کی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح آپ کے تعارف کے نیچے دکھائی جاتی ہے۔
- اپنی ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح کی تفصیل دیکھنے کیلئے >آئیکن پر کلک کریں۔
TRL کی تفصیل حفاظت کا اسکور اور VaR اسکور دکھاتی ہے نیز ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح کا تاریخی چارٹ بھی دکھاتی ہے۔ آپ ٹائم فریم کے لحاظ سے چارٹ کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں اور نتائج روزانہ کیلکولیٹ کیے جاتے ہیں۔
حفاظت کا اسکور
حفاظت کا اسکور ظاہر کرتا ہے کہ آپ حکمت عملی میں کیپیٹل گنوانے سے کتنے اچھے طریقے سے بچتے ہیں، جیسے جب حکمت عملی کی ایکوئٹی تجارت کے دوران صفر یا اس سے نیچے گر جائے۔ جتنا زیادہ اسکور ہوگا، اتنا ہی اس بات کا امکان کم ہوگا کہ آپ حکمت عملی کا تمام تر کیپیٹل گنواتے ہیں۔
VaR اسکور
VaR (خطرے میں رقم) کا اسکور ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے ڈرا ڈاؤن کا نظم کتنے اچھے طریقہ سے کیا جو کہ تیزی سے مندی تک خسارے کی ایک واحد پیمائش ہے۔ VaR اسکور جتنا زیادہ ہوگا، بد ترین صورتحال میں سرمایہ کاران کی جانب سے کیپیٹل کے اتنے ہی کم حصے کا نقصان ہو گا۔
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) کے بارے میں مزید معلومات
TRL کو 0 تا 100 کے درمیان ایک نمبر کے بطور دکھایا جاتا ہے اور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کو تفویض کیا جاتا ہے۔ سطح جتنی زیادہ یوگی، اس حکمت عملی کیلئے تجارت کی کارکردگی اتنی ہی زیادہ معتبر رہی ہے۔
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) اس طرح کیلکولیٹ اور دکھائی جاتی ہے:
- حکمت عملی کے فراہم کنندہ کیلئے: حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے کسی بھی حکمت عملی پر پہلی ٹریڈ کھولنے کے دن کے بعد۔ وہ سرمایہ کاران کیلئے TRL دکھائی دینے کی تاریخ بھی دیکھ پائیں گے۔
- سرمایہ کاران کیلئے: مرئیت TRL کی اہمیت پر منحصر ہے۔
لیولز کی تفصیل یہ رہی:
0-40 کم اسکور
41-70: متوسط اسکور
71-100: زیادہ اسکور
اہم: ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح تاریخی ڈیٹا پر مبنی ہے اور آئندہ کی کارکردگی کا اشارہ نہیں ہے۔
ٹریڈنگ کی معتبریت کی سطح (TRL) کی اہمیت
جب حکمت عملی کے فراہم کنندہ کا TRL متاثر کن ہوتا ہے تو یہ پلیٹ فارم نیز Social Trading ایپ پر سرمایہ کاران کے لیے مرئی ہو جاتا ہے۔
TRL کی اہمیت دو عوامل پر مبنی ہوتی ہے:
- حد کا اسکور: یہ اسکور ٹریڈنگ کے تجربے کو دکھاتا ہے۔ اس میں لیوریج، حکمت عملی کے فراہم کنندہ کے کھلے آرڈرز اور ٹریڈنگ کے کل حجم کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔
- ٹریڈنگ کے دن: ٹریڈنگ کی سرگرمی والے دنوں کی تعداد۔
نوٹ: جب حکمت عملی کا فراہم کنندہ حد کے اسکور = 10 اور ٹریڈنگ کے دن = 10 پر پہنچ جاتے ہیں تو اس کا TRL خاطر خواہ ہو جاتا ہے۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.