خطرے کا اسکور Social Standard اور Social Pro اکاؤنٹس کیلئے کسی بھی حکمت عملی کے تجارتی اشاروں میں Overview کے تحت دکھایا جانے والا میٹرک ہے۔ خطرے کا اسکور حکمت عملی کیلئے خطرے کی سطح کو ظاہر کرتا ہے، حکمت عملی کے فری مارجن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے: فری مارجن جتنا کم ہوگا، اتنا ہی زیادہ حکمت عملی کے اسٹاپ آؤٹ کو متحرک کرنے کا امکان ہوگا نیز کیلکولیٹ کردہ خطرہ بھی زیادہ ہوگا۔
نوٹ: خطرے کا اسکور Pro اکاؤنٹس کیلئے دستیاب نہیں۔
کم مفت مارجن سے حکمت عملی کی ایکوئٹی زیادہ آسانی سے 0 ہوجاتی ہے، جس سے اس حکمت عملی کی کھلی تجارتیں خودکار طور پر زبردستی بند ہوجاتی ہیں، اس عمل کو اسٹاپ آؤٹ کہا جاتا ہے۔
خطرے کے اسکور کا ٹیبل:
خطرے کے اسکور کی پیمائش 1 سے 10 کے پیمانے پر کی جاتی ہے۔
خطرے کا اسکور | سطح | تفصیل |
5-1 | درمیانہ | مختصر مدت میں تمام سرمایہ گنوا دینے کا امکان کافی کم ہے۔ |
6-8 | زیادہ | بہت محتاط رہیں اور اپنے نقصانات کی ذمے داری قبول کریں۔ |
9-10* | بہت زیادہ | بیحد احتیاط سے کام لیں اور صرف اتنا ہی کیپیٹل استعمال کریں جسے گنوانا آپ برداشت کر سکتے ہیں۔ |
*ڈیفالٹ طور پر، بہت زیادہ خطرے والی حکمت عملیوں کو صرف وہی سرمایہ کاران دیکھ سکتے ہیں جو Social Trading ایپ میں حکمت عملیاں براؤز کرتے ہوئے اپنے زمروں اور فلٹرز کو All پر سیٹ کریں۔
خطرے کا اسکور کی کیلکولیشن
اگرچہ حکمت عملی میں دکھایا جانے والا خطرے کا اسکور اس دن کیلئے حکمت عملی کا حاصل کیا جانے والا سب سے زیادہ اسکور ہوتا ہے، خطرے کا اسکور ہر منٹ میں کیلکولیٹ کیا جاتا ہے اور اس میں صرف اس صورت میں اضافہ ہوتا ہے اگر خطرے کا اسکور دن کے سب سے زیادہ اسکور سے اوپر چلا جائے۔ خطرے کا اسکور حکمت عملی کے فراہم کنندہ کی جانب سے حکمت عملی کے کیپیٹل کے چھوٹے حصے کو 30 دن کے دورانیے پر ٹریڈ کرنے کیلئے استعمال کرنے پر بہتر ہو سکتا ہے۔
کوئی بھی حکمت عملی جو زیادہ خطرے کا اسکور حاصل کرتی ہے اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور 9 یا اس سے زائد کی صورت میں، بذریعہ ڈیفالٹ ممکنہ سرمایہ کاران کیلئے مخفی ہو جاتی ہے۔
جب آپ 6 کا خطرے کا اسکور دیکھتے ہیں، تو نتیجہ زیادہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ لیول جتنا زیادہ ہوگا، اس حکمت عملی کو اتنا ہی کم مفت مارجن دستیاب ہوگا اور اسے اتنا ہی زیادہ خطرہ درپیش ہونے کی پیشگوئی کی جاتی ہے۔ جہاں تک حکمت عملی کے میٹرکس کا تعلق ہے، ڈرا ڈاون ظاہر کرتا ہے کہ کیا ہوا تھا جبکہ خطرہ پیشگوئی کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔